
جواب: وضوع سے متعلق اپنے فیصلہ میں لکھا:”آئندہ ممبر بنا لینا اور کمیشن کا فائدہ پانا محض ایک امید موہوم ہے ۔ نوے فیصد لوگ اس میں ناکام رہتے ہیں، تو یہ ایک ...
جواب: طریقہ کاروبار میں اخراجات (Expenses)نکال کر سرمایہ (Capital) سے زائد جو رقم بچے اسے نفع (Profit) کہتے ہیں اور اگر اخراجات (Expenses)نکال کر سرم...
شربت میں انگلی داخل ہو گئی، تو کیا اس کا پینا مکروہ ہے ؟
سوال: گرمیوں میں بعض لوگ میٹھے شربت کی سبیل لگاتے ہیں ۔ اس میں ہوتا یہ ہے کہ سبیل کا شربت بانٹنے والا ہاتھ میں ڈول پکڑ کر گلاسوں میں ڈالتا رہتا ہے اور چند لڑکے لوگوں میں بانٹتے رہتے ہیں، مگر جو ٹب یا بالٹی سے ڈول بھر بھر کر ڈالتا ہے، اکثر اس کا اپنا ہاتھ یا انگلیاں پانی میں داخل ہوتی ہیں۔ اب اگر ڈول بھرنے والا بے وضو ہو، تو کیا شربت مستعمل ہو جاتا ہے اور اس کا پینا مکروہ ہے؟ رہنمائی فرما دیں۔
وضو میں چہرے سے ٹپکنے والے قطرے چلو میں گر جائیں تو چلو کے پانی کا حکم
سوال: جب میں وضو کرتی ہوں تو چہرہ دھونے کےلئے جب ہاتھ سے پانی لیتی ہوں اور وہ پانی میں چہرے کی طرف لے جارہی ہوتی ہوں تو پہلے جو پانی میرے چہرے سے ٹپک رہا ہوتاہے وہ نئے پانی کے اندر گر جاتا ہے،تو کیا یہ پانی استعمال شدہ شمار ہوگا، اس سے وضو نہیں ہوگا؟
شرعی معذور نماز کا وقت شروع ہونے سے پہلے وضو کر لے ،تو کیا حکم ہے ؟
سوال: شرعی معذور نے مغرب کی نماز پڑھی، پھر مغرب کا وقت ختم ہونے سے پہلے اس نے عشا کی نماز کے لئے وضو کیا ، کیا اس وضو سے عشا کی نماز ادا کرسکتا ہے یا مغرب کا وقت ختم ہونے کے بعد دوبارہ وضو کرنا ہوگا؟
چوری کے پانی سے وضوکرنے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا چوری کے پانی سے وضو ہو جائے گا؟ اس حوالے سے شرعی رہنمائی فرمائیں۔
واٹر پروف مسکارا لگایا ہو، تو وضو و غسل کا حکم
سوال: پلکوں کو لمبا کرنے کے لیے ان کے اوپر مسکارا لگایا جاتا ہے ،اور مسکارا واٹرپروف ہوتا ہے یعنی اس کے نیچے پانی نہیں جاتا تو ایسی صورت میں کہ جب مسکارا لگا ہوا ہو تو وضو ہوجائے گا یا نہیں؟
انویسٹمنٹ کرنے اور اس کا کمیشن ایجنٹ بننے سے متعلق اہم مسئلہ
سوال: ہمارے یہاں کئی ایک کمپنیز ہیں ہے جو لوگوں سے مختلف پلان کے تحت انویسٹمنٹ لیتی ہیں۔ کسی پلان میں دوسال کے لئے اور کسی میں کم یا زیادہ مدت کے لئے انویسٹمنٹ لیتے ہیں۔ اس انویسٹمنٹ سے وہ کمپنیاں مختلف قسم کے کاروبار کرتی ہیں جیسا کہ فرنیچر، پراپرٹی،کولڈ اسٹوریج، پنک سالٹ وغیرہ۔ انویسٹ کرنے والے افراد کو انویسٹمنٹ کا 7 فیصد سے 20 فیصد تک رقم اور مدت کے حساب سے طے کرکے ماہانہ پروفٹ دیا جاتا ہے البتہ اس پرافٹ میں سود سے بچنے کے لئے فکس رقم مقرر نہیں کی جاتی بلکہ مقرر کردہ پرسنٹیج یعنی سات سے بیس فیصد کے درمیان کوئی بھی فیصد کبھی کم کبھی زیادہ دی جاتی ہے، معاہدے کی مدت مکمل ہونے پر انویسٹر کو اس کی اصل رقم بھی واپس مل جاتی ہے۔ اس دوران بالفرض کمپنی کا کوئی نقصان بھی ہوجائے تب بھی انویسٹر کو اس کی اصل رقم بمع پروفٹ ضرور ملتی ہے۔ براہ کرم رہنمائی فرمائیں کہ اس طرح کی کمپنیوں میں پارٹنرشپ کرناکیسا؟ نیز یہ بھی بتائیں کہ اس طرح کی کمپنیز کے ساتھ کمیشن پر کام کرناکیسا؟ اس میں ان کا طریقہ کار یہ ہوتا ہے کہ جو شخص بھی اپنی کوشش سے کسی فرد کو کمپنی جوائن کروائے گااسے فی لاکھ انویسٹ کروانے پر چار ہزارروپے یا اسی طرح کی کوئی مقرر کردہ رقم بطور کمیشن دی جاتی ہے۔
اذان سے پہلے درود نبی پاک ﷺ اور صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کے دور میں نہیں تھا تو اب کیوں پڑھتے ہیں؟
جواب: طریقہ ہے اور اسلام میں اچھا طریقہ کہ جو شریعت و سنت کے خلاف نہ ہو، اُسے ایجادکرنے کی تو خود حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے ترغیب ارشادفرمائی ہے اور ...