
شادی کا کھانا کیا گھر لے کے جاسکتے ہیں؟
سوال: ہم کسی کی شادی پرکسی ہوٹل میں جب جاتے ہیں تو کھانا وافرمقدار میں موجود ہوتا ہے ،ہمیں غالب گمان ہوتا ہے کہ یہ کھانا بچ جائے گااورہوسکتا ہے کہ ضائع بھی ہوجائے ،اس لئے کھانے کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے ہم کچھ کھانا اپنے ساتھ گھر لے آتے ہیں،مہمان زیادہ ہونے کی وجہ سے ہم میزبان سے اجازت بھی نہیں لے سکتے،کیا ہمارا اس طرح کرنا درست ہے یا نہیں؟
قرض میں دی ہوئی رقم واپس نہ مل رہی ہو تو زکوٰۃ لے سکتے ہیں؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص کے دوسرے پر بطورِقرض 40 لاکھ روپے ہیں، لیکن مقروض کے پاس فی الحال قرض خواہ کو دینے کے لیے پیسے نہیں ہیں اور نہ ہی اس سے قرض واپس ملنے کی امید ہے، البتہ مقروض پیسے دینے کا اقرار کر رہا ہے کہ کہ جب ہوں گے، تو دے دوں گا، جبکہ قرض خواہ (جس نے قرض دیا ہوا ہے، اس) کو ابھی پیسوں کی ضرورت ہے اور قرض خواہ کی مالی کنڈیشن یہ ہے کہ یہ خود جاب کرتا ہے اوراس کی سیلری ہر مہینے خرچ ہوجاتی ہے۔ کسی مہینے چار پانچ ہزار بچ جاتے ہیں اور کبھی وہ بھی نہیں بچتے۔ اس کے علاوہ قرض خواہ کے پاس بقدر نصاب حاجت سے زائد کوئی چیز نہیں ہے۔ شرعی رہنمائی فرما دیں کہ اس قرض خواہ کو اگر کوئی زکوٰۃ دے، تو یہ لے سکتا ہے؟ یا پھر اس کا جو قرض دوسرے بندے پر ہے، اس کی وجہ سے یہ زکوٰۃ نہیں لے سکتا؟
عورتوں کے لیے روزے سے متعلق اہم مسئلہ
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کسی عورت کے حیض کی عادت چھ دن ہو، لیکن پانچویں دن اُسے خون آنا بند ہوجائے۔ اب اگر پانی پر قدرت حاصل نہ ہونے کی صورت میں اُس عورت کو صبح صادق سے پہلے پہلے اتنا وقت مل جاتا ہے کہ وہ تیمم کرکے وقت کے اندر ہی تکبیرِ تحریمہ کہہ سکے، تو کیا اس صورت میں اُس عورت پر اُس دن کا روزہ فرض ہوگا ؟
بچے کی پیدائش پر مروجہ رسموں کا حکم
سوال: جب کوئی بچہ گھر میں پیدا ہوتا ہے، تو بڑے بوڑھوں کی طرف سے جو رسمیں چلی آرہی ہوتی ہیں،ہمیں ان پر چلنے کا کہا جاتا ہے،جیسے بچے کی پیدائش سے پہلے گود بھرائی کی رسم، ساتویں مہینے میں میٹھے چاول بنانا،اور پیدائش کے بعد چھٹی وغیرہ ،تو کیا ہمیں ان رسموں کی پیروی کرنا لازم ہے؟
سعی کرتے وقت مروہ پہاڑ کی اونچائی پر نہ چڑھیں تو کیا حکم ہے ؟
سوال: اگر سعی کے ساتویں چکر میں مروہ پہاڑ کی اونچائی پر نہ جائیں، بلکہ تھوڑا سا چڑھیں اور واپس آجائیں تو کیا عمرہ ادا ہوجائے گا؟
ٹوٹے ہوئے برتن میں کھانا گناہ ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا ٹوٹے ہوئے برتن کو استعمال کیا جاسکتا ہے،اگر استعمال کرسکتے ہیں تو کیا ٹوٹی ہوئی جگہ سے بھی کھا پی سکتے ہیں یا نہیں؟
حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور امام مہدی رضی اللہ عنہ کے متعلق کیا عقیدہ ہونا چاہئے؟
جواب: ،نہ آپ نے انتقال کیا اور نہ ہی آپ شہید کئے گئےبلکہ آپ علیٰ نبینا و علیہ الصلوٰۃ والسلام زندہ آسمان پرتشریف لے گئے اور قربِ قیامت نزول فرمائیں گے۔...
کیا مرغی کی دمچی کھانا حلال ہے؟
سوال: ہمارے ہاں عام طور پر سیخ کباب والے سے مرغی کی دُمچی ملتی ہے ۔ جسے بہت سے لوگ شوق سے کھاتے ہیں۔ سوال یہ پوچھنا ہےکہ کیا اس کا کھانا ، جائز ہے ؟ کیونکہ بعض لوگوں سے سنا ہے کہ اس کا کھانا جائز نہیں ۔