
کرکٹ ٹیموں سے انٹری فیس لے کر ٹورنامنٹ کروانے اور انعام دینے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے كے بارے میں کہ ایک کمیٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کرواتی ہے۔ یہ کمیٹی ٹورنامنٹ کے اخراجات پورے کرنے کے لیے اس میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں سے ایک مخصوص رقم انٹری فیس کے نام پر لیتی ہے، اسی رقم سے WinnerاورRunner-Up ٹیموں کو انعام ملتا ہے، جبکہ بقیہ ٹیموں کو کچھ نہیں ملتا،پوچھنا یہ تھا کہ مذکورہ ٹورنامنٹ کروانا، جائز ہے؟
سوال: اسکول میں کچھ والدین ایسے آتے ہیں جو فیس دینے کے بعد زیادہ رقم کی رسید بنوانا چاہتے ہیں یا بنا پیسے دیے رسید بنوانا چاہتے ہیں، اس بارے میں شرعی رہنمائی فرمائیں۔
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ٹیوشن پڑھانے والے عام طور پر ایڈوانس فیس لیتے ہیں، یعنی ابھی بچے کو ٹیوشن میں داخل کروایا ہے ، تو فیس پہلے سے ہی دینا ہوتی ہے اسی طرح اگلے ماہ کے شروع ہونے سے پہلے ہی فیس لیتے ہیں، کیا شرعا یہ جائز ہے۔
ہیلتھ اسکریننگ ڈسکاؤنٹ کارڈ کا حکم
سوال: زید ایک پرائیویٹ ہسپتال سے علاج معالجہ کرواتا ہے۔ ہسپتال پلاٹینم، گولڈن اور سلور ہیلتھ سکریننگ ڈسکاؤنٹ کارڈ (Health Screening discount card) جاری کرتا ہے۔جن کی سالانہ سبسکرپشن فیس بالترتیب بارہ ہزار، نو ہزار اور پانچ ہزار روپے ہے۔ جو شخص یہ کارڈ خرید لیتا ہے تو اسے ہسپتا ل سے کروائے جانے والے تمام میڈیکل ٹیسٹ اور ڈاکٹر چیک اپ فیس پر بالترتیب اٹھارہ، چودہ اور سات فیصد ڈسکاؤنٹ ملے گا۔آپ سے سوال یہ ہے کہ کیا مذکورہ ہیلتھ سکریننگ ڈسکاؤنٹ کارڈ خریدنا جائز ہے؟
ویڈیو گیم کی اجرت اور کوئنز کی خرید و فروخت کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ انٹرنیٹ پرایک گیم ہے ، جسے کھیلنے کے لیے پہلے ایک اکاونٹ بنانا پڑتاہے ،جس کی وہ گیم ہوتی ہے ، اسے اکاونٹ بنانے کے لیے 20ہزارروپے فیس دی جاتی ہے ۔ یہ اکاونٹ گویااجازت نامہ ہوتاہے ،پھراس کے بعدکوئنز خریدے جاتے ہیں ، بغیرکوئنزکے گیم نہیں کھیلی جاسکتی اورجب کوئی کوئنزخریدتاہے ، تواس کے لیے کوئن کاایک چھوٹاسانشان ہوتاہے اوراس کے آگے اس کافیگرلکھاہوتا ہے ۔ مثلا : اگرکسی نے 500کوئنزخریدے ہیں ، توکوئن کے ایک نشان کے ساتھ500کافیگرلکھاہوا اس کی گیم پرظاہرہوجائے گا ۔ جب گیم کھیلی جائے گی تواگریہ شخص ہارگیا، تواس کے فیگرمیں سے کچھ مائنس ہوجائیں گے اورجیتنے والے کومل جائیں گے اوراگرجیت گیا ، تواسے ہارنے والے کے کوئنزمل جائیں گے ، جوقابل فروخت ہوں گے کہ اگرکوئی شخص اس سے رابطہ کرے کہ یہ کوئنزمجھے بیچ دو ، تواسےپیسوں کے بدلے بیچ دے گا ۔شرعی رہنمائی فرمائیں کہ یہ اکاونٹ بنانے کے لیے رقم دینااورپھرکوئنزکی خریدوفروخت یہ شرعاً درست ہے یانہیں؟
اسکول والوں کا بچوں سے زبردستی پیسے طلب کرنا کیسا ؟
سوال: ایک پرائیویٹ اسکو ل ہے۔ جس میں بچوں کے امتحانات کا بھی سلسلہ ہوتا ہے۔ امتحانات ہونے کے بعد جب رزلٹ آتا ہے تو ہر کلاس کے پوزیشن لینے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے جاتے ہیں۔انعامات کی رقم حاصل کرنے کے لئے اسکول کی طرف سے ہر بچے کے گھر والوں کو پابند کیا جاتا ہے کہ مثلاً وہ 100 روپے لےکر آئیں اور یہ پیسے لانا ہر بچے پر لازم و ضروری ہوتا ہے۔ اس کے بعد جتنی رقم اکھٹی ہو جاتی ہے ، اس سے انعامات خرید لئے جاتے ہیں۔ پوچھنا یہ ہے اسکول والوں کا اس طرح پیسے اکھٹے کرنا ، درست ہے یا نہیں ؟ شرعی رہنمائی فرما دیں۔
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
سوال: کیافرماتےہیں علمائےکرام اس مسئلہ کےبارےمیں کہ ایک مسجدکےہال میں صبح 8سے12بجے تک تیسری کلاس تک کے بچوں کے لیے اسکول کی کلاسیں قائم کی جاتی ہیں ۔جن میں پڑھانے والے تنخواہ پرپڑھاتے ہیں ۔اور بچے ناسمجھ ہوتے ہیں جومسجدمیں شوروغل کرتے ہیں ،ننگے پاوں لیڑین میں جاتے اورپھربغیردھوئے اسی طرح مسجدمیں آجاتے ہیں ۔شرعی رہنمائی فرمائیں کہ اس طرح مسجدمیں اسکول کی کلاسیں لگاناشرعاجائزہے یانہیں ؟ سائل :محمدسجاد(ساندہ لاہور)
قرآن پاک کا صرف ترجمہ ریکارڈ کروانے کا حکم؟
جواب: فاین ترجمۃ الفاتحۃ واین ترجمۃ القرآن بالفارسیۃ فلینظر من ترجمۃ سلمان بواسطۃ روایۃضعیفۃ ثم لیقایس بینہ و بین وصول القرآن وطریق وصولہ الی شعوب المسلمی...
اسکول کی دینی کتابیں اسلامیات وغیرہ بے وضو چھو سکتے ہیں؟
سوال: اسکول کے نصاب میں اسلامیات اورعربی کی دینی کتابیں بھی پڑھی،پڑھائی جاتی ہیں،ان کتابوں کو بغیر وضو چھونے اور پڑھنے کا کیا حکم ہے ؟
بارش کا پانی اور نالی کا پانی مکس ہوجائے تو اس پانی کا حکم
سوال: اسکول میں کچھ والدین ایسے آتے ہیں جو فیس دینے کے بعد زیادہ رقم کی رسید بنوانا چاہتے ہیں یا بنا پیسے دیے رسید بنوانا چاہتے ہیں، اس بارے میں شرعی رہنمائی فرمائیں۔