سرچ کریں

Displaying 11 to 20 out of 2240 results

11

ویڈیو یا تصویر بنا کر ویب سائٹ کو بیچنا کیسا ؟

جواب: شرعی یا غیر اخلاقی مواد نہ ہو ، مقاصدِ شریعت کے خلاف کسی بات پر مشتمل نہ ہو۔ لہٰذا پہلے مفتیانِ کرام سے رہنمائی لے لی جائے کہ اس مواد پر مشتمل تصویر ا...

11
12

شرکت اور اس کے ضروری احکام

جواب: شرعی اصولوں کے مطابق شرکت قائم ہوجانے کے بعد دو یا زائد افراد یا دوسرے الفاظ میں دو فریق جو مل کر کام کرتے ہیں یہ ایک طرح سے ایک کمپنی (Company)قائم...

12
13

شادی شدہ بیٹے یا بیٹی کو وراثت سے حصہ کم ملے گا؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص اپنے بچوں میں سے کچھ کی شادی اپنی زندگی میں کر دے اور کچھ کی ابھی اس نے شادی نہ کی ہو کہ اس کا انتقال ہوجائے، تو جن بچوں کی باپ نے شادی نہیں کی تھی، وراثت تقسیم کرتے وقت وہ اپنے شادی شدہ بھائی، بالخصوص شادی شدہ بہن کو یہ کہتے ہیں کہ تم لوگوں کی شادی میں والد صاحب نے بہت خرچہ کر دیا تھا، تمہیں جہیز دے دیا تھا، وہی تمہارا حصہ تھا، لہٰذا اب وراثت میں تمہارا حصہ نہیں ہے، یا پہلے وہ خرچہ مائنس کر کے ہمیں دیاجائے، پھر وراثت تقسیم کی جائے۔ شرعی رہنمائی فرما دیں کہ ایسی صورت میں باپ نے اپنی زندگی میں جن بچوں کی شادی کی تھی، ان کو حصہ ملے گا؟ اگر ملے گا تو پورا حصہ ملے گا یا شادی کا خرچہ مائنس کر کے باقی ملے گا؟

13
14

امام کے ساتھ دنیاوی رنجش رکھنا اور پھر اسی امام کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک امام صاحب میں اہلیتِ امامت کی تمام شرائط موجود ہیں اور وہ امام صاحب تمام حاضرین میں سے نماز و طہارت کے مسائل میں زیادہ علم رکھتے ہیں۔ پوچھنا یہ ہے کہ ایک شخص دنیاوی دشمنی و رنجش کی وجہ سے امام کے پیچھے نماز پڑھنے کو ناپسند سمجھتا ہے۔کیا ایسے شخص کی نماز امام صاحب کے پیچھے ہو جائے گی یا نہیں؟شرعی رہنمائی فرما دیں۔

14
15

مسجد و مدرسے کے لیے ایک باکس میں چندہ جمع کرنے کا حکم؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ مسجد ومدرسہ زیر تعمیرہیں، جن کے منتظمین سنی صحیح العقیدہ لوگ ہیں، تو مسجد و مدرسہ کے لیے مشترکہ چندہ کرنا ہے، جس میں مسجد و مدرسہ کے باہر کچھ باکس لگائے جائیں گےاور مخیر حضرات سے چندہ جمع کیا جائے گا، تو کیا دونوں کے لیے مشترکہ چندہ کیاجاسکتا ہے؟ اگرکیا جاسکتا ہے، تو کس میں کتنا کتنا لگایا جائے گا اور کیا احتیاطیں کی جائیں گی، شرعی رہنمائی فرما دیں۔

15
16

جمعہ کے دن غسل کرنےکا حکم اور ایک حدیث پاک کی شرح

سوال: آج کل سوشل میڈیا پہ ایک پوسٹ بہت زیادہ گردش کر رہی ہے،جس میں کئی کتبِ احادیث کے حوالہ سے یہ روایت بیان کی گئی ہے:حضرتِ ابو سعید خدری رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’الغسل یوم الجمعۃ واجب علی کل محتلم‘‘ترجمہ:جمعہ کے دن ہر بالغ شخص پر غسل کرنا واجب ہے۔(بخاری شریف)لوگ اس کی وجہ سے کافی تشویش میں مبتلا ہیں۔برائے کرم شرعی رہنمائی فرمائیں کہ اس حدیث کے مطابق کیا واقعی جمعہ کے دن غسل کرنا واجب ہے؟

16
17

کیا آفاقی ( میقات سے باہر رہنے والا ) شخص حجِ اِفراد کر سکتا ہے ؟

سوال: میں اصلاً پاکستانی ہوں، مگر بہت عرصہ سے ایک کمپنی میں بطورِ ملازم، مدینہ منورہ مقیم ہوں اور میرا اِس سال حج ِ اِفراد کا ارادہ ہے، میرے ساتھ رہنے والے دو افراد کا کہنا ہے کہ میقات کے باہر سے آنے والے حجِ افراد نہیں کر سکتے، بلکہ وہ صرف حجِ قِران یا تمتع ہی کر سکتےہیں۔ کیا اُن کی کہی بات درست ہے؟ اِس حوالے سے ہمیں شرعی رہنمائی عطا فرمائیں۔

17
19

زکوٰۃ لینے والے امام کے پیچھے نماز کا حکم

سوال: ایک امام مستحق زکوۃ ہے تو کیا اسے زکوۃ دے سکتے ہیں ؟ اور اگر وہ سامنے سے خود زکوۃ کا سوال کرے تو کیا اسے زکوۃ دینا درست ہوگا اور اس صورت میں اس کے پیچھے نماز پڑھنے میں شرعاً کوئی خرابی ہوگی یا نہیں ؟ اس بارے میں شرعی رہنمائی فرمائیں ۔

19