
سوال: اگر قرض بہت لیا ہوا ہو اور عمرہ کر لیں، تو کیا عمرہ ادا ہو جائےگا؟
اس شرط کے ساتھ مکان بیچنا کیسا کہ تم سے واپس میں ہی خرید لوں گا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ مجھے اپنے قرض کی ادائیگی کیلئے پچاس لاکھ روپے کی حاجت تھی، تو میں نے اپنا مکان جو سیکٹر 11 ایف کراچی میں موجود تھا اور اس کی مالیت تقریبا ً 60 سے 65 لاکھ کی تھی، اپنے کزن کو ضرورت کی وجہ سے 55 لاکھ کا بیچ دیا اور اس میں یہ معاہدہ طے ہوا کہ میں آپ کو یہ 55 لاکھ دوبارہ دوں گا تو اس وقت آپ مجھے یہ مکان واپس کردینا، اس دوران آپ اس میں رہ سکتے ہو، اب اس بات کو تقریبا تین ماہ کا عرصہ ہوچکا ہے۔ حال ہی میں کاروباری مسائل کے متعلق ایک آن لائن سیشن ہوا جس میں، میں نے شرکت کی، اس میں مجھے معلوم ہوا کہ یہ طریقہ شرعاً ناجائز ہے۔ مجھے یہ پوچھنا ہے کہ کیا واقعی یہ ناجائز ہے؟ اس کی وجہ کیا ہے؟ برائے کرم اس حوالے سے رہنمائی فرمائیں۔
میت کے مال میں سے کھانا کھلانے نیز تیجے. دسویں چالیسویں کے کھانے کا حکم؟
جواب: قرض کی ادائیگی اور اس کے بعد بچنے والے کل ترکہ کے تہائی تک جائز وصیت کے نفاذ کی اجازت ہے، اس کے علاوہ باقی اخراجات کے لیے میت کے عاقل بالغ ورثاء کے حص...
قرض میں کون سی کرنسی واپس کرنی ہوگی؟
سوال: زید نے بکر سے چند سال قبل دو لاکھ پاکستانی روپے ادھار لیے تھے ۔ادھار دیتے وقت فریقین کےدرمیان کچھ بھی طے نہیں ہوا تھا کہ قرض کی ادائیگی کس ذریعے سے ہوگی ۔اب جب رقم واپس کرنے کا وقت آیا ،تو بکر کا کہنا ہے کہ اب چونکہ ڈالر کے ریٹ بڑھ گئے ہیں، تو میں ڈالر کے حساب سے رقم لوں گا ۔معلوم یہ کرنا ہے کہ کیابکر کا یہ کہنا شرعا درست ہےاور کیا زید کو اب رقم کی ادائیگی ڈالر کو مد نظر رکھ کر کرنا ہو گی ؟
قرض واپس کرنے کے گواہ نہ ہوں تو اختلاف کس طرح ختم کریں ؟
سوال: زید نے مجھےرقم قرض دی پھر کچھ عرصے بعد میں نے وہ رقم زید کو واپس کردی ،لیکن زید کا کہنا ہے کہ مجھے میری رقم واپس نہیں کی،گواہ ہم دونوں کے پاس نہیں ہیں ۔ ایسی صورت میں شریعت مطہرہ ہماری کیا رہنمائی فرماتی ہے؟سائل: قاری بلال
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کسی شخص نے بینک سے مکان یا فلیٹ کی خریداری کے لیے رقم ادھار لی ہے اور ہر ماہ ایک مخصوص رقم قرض کی ادائیگی کی مد میں ادا کرتا ہے ، اب اگر اس شخص کے پاس نصاب یا نصاب سے زیادہ رقم ہے ، لیکن جو قرضہ اس نے لیا ہے، وہ اس نصاب سے کئی گنا زیادہ ہے جو کئی سالوں میں ادا ہوگا ، تو کیا ہر سال اس شخص کے اوپر زکوٰۃ لازم ہوگی ؟
والد کا اپنا قرض اپنی اولاد کے حوالے کرنا
سوال: والد اپنی زندگی میں اپنے ذمے قرض کی ادائیگی اولاد کے حوالے کر سکتا ہے؟اور اولاد اس کو قبول بھی کر لے تو عند اللہ والد گناہ گار تو نہیں ہو گا ؟
نصاب سے زیادہ قرض ہو، تو زکوۃ کا حکم
سوال: اگر صاحبِ نصاب پر زکوٰۃ بنتی ہے مگر اس پر نصاب سے زیادہ قرض ہے (25 لاکھ قرض ہے) تو کیا پہلے وہ قرض اتارے گا پھر زکوۃ کی ادائیگی کرے گا یا زکوۃ کی ادائیگی کرنے کے بعد جب قرض ممکن ہو تو اتارے۔ اس کی وضاحت فرما دیں۔
مقروض قرض ادا نہ کرے، تو اس کا عمرہ و قربانی کرنا کیسا؟
سوال: اگر کسی بندے نے کافی عرصے سے قرض دینا ہو اور بار ہا مرتبہ وعدہ بھی کیا ہو ادا کرنے کا، لیکن ہر مرتبہ وعدہ خلافی کرتا ہو، تو اس کا ہر سال عمرہ ادا کرنا اور قربانی کرنا جائز ہے؟