
عورتوں کا کربلا اور بغداد شریف وغیرہ زیارات کے لئے جانا
جواب: مزارات کی حاضری مطلقا ًمنع ہے،علماء نے فرمایا کہ عورت سے جمعہ(جو فرض عین ہے) کا ساقط ہونا،اورنمازجنازہ (جوفرض کفایہ ہے)اور جماعت(جو واجب ہے) کی حاضر...
قربانی یا حلق سے پہلے طوافِ زیارت کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ اگر کسی حاجی نے 10 ذوالحجہ کو منیٰ میں رمی کرنے کے بعد حالتِ احرام میں ہی یعنی قربانی یا حلق سے پہلے طوافِ زیارت کر لیا، تو کیا اُس پر دم لازم ہوگا؟ سائل: عبد اللہ منہاس (جھنگ)
کیا حطیم میں نماز پڑھنا جائز ہے جہاں انبیاء کی قبور ہیں؟
جواب: مزارات ہیں،اور یہ بھی منقول ہےکہ حطیمِ کعبہ میں میزابِ رحمت کے نیچے حضرت سیدنا اسماعیل علیہ السلام اور آپ کی والدہ حضرت ہاجرہ رضی اللہ عنہا مدفون ہیں۔...
کیا عورتیں نبی کریم ﷺ کے موئے مبارک کی زیارت کر سکتی ہیں؟
سوال: ہمارے گاؤں میں ایک گھر کے اندر سرکار صلی اللہ علیہ و سلم کے موئے مبارک موجود ہیں۔ وہ ہر ماہ پیر شریف کو اُن کی عام زیارت کرواتے ہیں۔ مَرد وخواتین کے جداگانہ اوقات مقرر ہیں۔ عورتوں کے وقت میں عورتیں ہی زیارت کرتی ہیں،نیز اُنہیں بالترتیب گزارنے کے لیے بھی عورتیں ہی مقرر ہوتی ہیں۔ مگر ہمارے گاؤں کے ایک بڑی عمر کے بزرگ عورتوں کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کے موئے مبارک کی زیارت کروانے سے منع کرتے ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ صرف مرد ہی سرکار صلی اللہ علیہ و سلم کے موئے مبارک کی زیارت کر سکتے ہیں، عورتوں کو زیارت کروانا درست نہیں۔ ہماری شرعی رہنمائی فرمائیں کہ کیا اُن کی کہی ہوئی بات درست ہے؟
حیض و نفاس والی عورت موئے مبارک کی زیارت کر سکتی ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا جنبی شخص اور حیض و نفاس والی عورت، موئے مبارک کی زیارت کرسکتی ہے؟ نیز ایسے کمرے میں جہاں زیارتیں تشریف فرماہوں کیا وہاں جنبی اور حیض و نفاس والی عورت داخل ہوسکتے ہیں اوروہاں بیٹھنا کیسا ہے ؟
مزار کے سامنے سجدہ کی ہیئت بنا کر دعا کرنا؟
سوال: بعض لوگ مزار کی جانب رُخ کر کے سجدہ کرتے ہیں، مگر اُن کی ہیئت یہ ہوتی ہے کہ اپنے ہاتھوں کو دعا کی طرح یعنی دونوں ہتھیلیاں سامنے کر کے اُس پر اپنی پیشانی اور چہرہ رکھتے ہیں، یعنی براہِ راست پیشانی زمین پر نہیں رکھتے، بلکہ زمین اور اپنی پیشانی کے مابین اپنی ہتھیلیاں لے آتے ہیں اور اور دعائیں مانگتے ہیں۔ اِس حالت میں دیکھنے والا شخص یہی سمجھتا ہے کہ معاذاللہ یوں جھکا ہوا شخص سجدہ کر رہا ہے۔ سوال یہ ہے کہ مزارات کے رُوبرو ایسا انداز اختیار کرنا کیسا ہے؟
جس شخص نے سوتے ہوئے میری زیارت کی، عنقریب وہ جاگتے ہوئے بھی مجھے دیکھےگا۔ حدیث کی وضاحت
سوال: ایک مشہور فرمانِ مصطفیٰ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے کہ جو شخص سوتے ہوئے میری زیارت کرے گا، عنقریب وہ جاگتے ہوئے بھی مجھے دیکھے گا۔ اِس روایت کے متعلق میرے دوست کا سوال ہے کہ ہم بہت سارے افراد کے متعلق سنتے ہیں کہ اُسے حضور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زیارت ہوئی ہے، لیکن بعد میں اُسے جاگتے ہوئے بھی دیدار ہوا ہے، ایسا نہیں سنا، یعنی جاگتے ہوئے دیدار نصیب ہونے کے واقعات انتہائی کم ہیں۔ الغرض سوال یہ ہے کہ مذکور حدیث کا کیا مطلب ہو گا؟
حضور ﷺ کے وصال کے بعد صحابہ کرام کو خواب میں زیارت ہوئی ؟
سوال: کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال ظاہری کے بعد صحابہ کرام علیہم الرضوان میں سے کسی صحابی یا صحابیہ کو خواب میں سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ہونا ثابت ہے ؟
طوافِ وداع کیے بغیر طائف چلے گئے، تو کیا حکم ہے ؟
جواب: زیارت کے بعد شروع ہو جاتا ہے ، طوافِ زیارت کے بعد کوئی بھی نفلی طواف کر لیا ، تو وہ طوافِ وداع کے قائم مقام ہوجائے گا ، جب کہ وطن واپسی کا پختہ ارا...