
نفلی طواف کے سات چکر نہ لگائے اور وطن واپس آگیا تو کیا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے كے بارے میں کہ ایک شخص نے نفلی طواف کیا، اس کا یہ گمان تھا کہ نفلی طواف میں سات چکر ضروری نہیں ہوتے، اس لئے اس نے سات چکر پورے نہیں کئے اور کراچی آگیا، ایسے شخص کے لئے کیا حکم ہوگا؟ اسے یہ بھی یاد نہیں کہ کتنے چکر ہوئے تھے اور کتنے باقی رہ گئے تھے، برائے مہربانی اس حوالے سے رہنمائی فرمادیں۔
بیمار شخص کے سر پر کالا بکرا یا سیاہ مرغا وار کر صدقہ کرنا کیسا؟
سوال: اگر کوئی شخص بیمار ہے تو اس کے لئے کہا جاتا ہے کہ سیاہ رنگ کا بکرا یا مرغا لے کر مریض کے سر پر سات بار وار کر صدقہ کردیں۔اس طریقہ کے بارے شریعت مبارکہ کے کیا احکام ہیں؟
کیا مسلسل نفلی روزے رکھنا منع ہے؟ والدین کی اجازت ضروری ہے ؟
سوال: (1)اگر کوئی ایک دو ماہ مثلاً: ربیع الاول اور ربیع الثانی میں لگاتار نفلی روزے رکھنا چاہے، تو اس بارے میں شریعت کیا فرماتی ہے؟ایک شخص کے بقول کسی حدیث میں لگاتار روزے رکھنے سے منع کیا گیا ہے، تو اس بارے میں بھی رہنمائی فرما دیجیے۔ (2) نیز کیا اولاد کو نفلی روزہ رکھنے کے لیے اپنے والدین سے اجازت لینا ضروری ہے؟
لقطہ بغیر تشہیر کئے صدقہ کرنے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان ِشرع متن اس مسئلے کے بارے میں کہ زید ریلوے میں جاب کرتا ہے، آج سے سات سال پہلے اس طرح واقعہ پیش آیا کہ زید رات دو بجے کے قریب گھر آنے لگا ، تو اسٹیشن پر کسی کا بَیگ ( سوٹ کیس ) ملا ۔ اس وقت وہاں نہ تو اسٹاف موجود تھا ،نہ ہی کوئی اور شخص موجود تھا ، تو مالک کو پہنچانے کی نیت سے اٹھانے کی بجائے اس نے اپنے لیے اٹھا لیا ۔ گھر آ کر دیکھا، تو اس میں کپڑے تھے، جن کی مالیت اس وقت کے حساب سے بیگ سمیت تقریباًبارہ ہزار روپے ہو گی ۔ بیگ کی نہ تو تشہیر کی اور نہ ہی مالک کو تلاش کیا اور چند دن بعد سارا سامان بغیر تشہیر کیے فقراء میں تقسیم کر دیا ۔ اب چونکہ مالک کا ملنا ایک طرح سے ناممکن ہے ، لہذا اب اس کے لیے کیا حکم ہے ؟ تشہیر کی جائے اور اس کے بعد اس سامان کے برابر مالیت دوبارہ صدقہ کی جائے ؟ یا کیا کیا جائے ؟
نفلی طواف کے اکثر پھیرے چھوڑ دینے کا حکم
سوال: ایک اسلامی بہن نے نفلی طواف شروع کیا،دوپھیرے کیے تھے کہ طبیعت بگڑ گئی، تو طواف چھوڑ کر ہوٹل چلی گئی ۔ ذہن یہ تھا کہ لیٹ نائٹ آکر مکمل کروں گی ،لیکن رات میں اس اسلامی بہن کو ایام شروع ہوگئےاوردودن بعدان کا مدینے شریف جانے کا شیڈول تھا اور وہیں سےپاکستان کی فلائٹ تھی، تو وہ اسلامی بہن گروپ شیڈول کے مطابق مدینہ شریف روانہ ہوگئی۔ پوچھنا یہ ہے کہ اس نے جو نفلی طواف شروع کر کے صرف دوپھیرے کیے،باقی ادھوراچھوڑ دیا تو کیا اس اسلامی بہن پر کوئی کفارہ لازم ہے؟ کیونکہ طواف نفلی تھا،عمرے کافرض طواف نہیں تھا۔
بنو ہاشم پر زکوٰۃ و صدقہ حرام کیوں ہے؟ اور بنو ہاشم کون ہیں؟
جواب: نفلی صدقہ ان کیلئے بھی حلال ہے۔ بخاری ومسلم شریف اور متعدد کتبِ احادیث میں ہے:(و اللفظ للاول)”عن أبی هريرة رضی الله عنه، قال كان رسول الله صلى الله ع...
ایک ملک میں صدقہ فطر دے کر دوسرے ملک عید کی اور دونوں کے صدقہ فطر کی قیمت میں فرق ہو، تو حکم
سوال: ایک شخص نے رمضان میں اپنا صدقۂ فطر پاکستان میں ادا کردیا ، اور پھر وہ عمرہ کے لیے چلا گیا عید کے دن وہ مدینہ پاک میں ہی تھا ،تو کیا اسے وہاں کے لحاظ سے صدقۂ فطر کی رقم میں جو فرق آرہا ہے ،اسے ادا کرنا ہوگا؟ مثلاً: پاکستان میں 240 ادا کیا ہے اور وہاں 500 بنتا ہو ،تو کیا 260 روپے اسے مزید دینے ہوں گے ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص نے اپنا فرض حج ادا کر لیا ہے ،اب وہ نفل حج کرنا چاہتاہے،توکیانفلی حج کرنا افضل ہے یاکسی حاجت مند کی حاجت روائی کرناافضل ہے؟
سوال: آخری ایام اور عید الفطر اگر سفر کی حالت میں گزر جائیں، تو کیا اس صورت میں بھی صدقہ فطر ادا کرنا ضروری ہے؟ میں نے یہ سمجھ کر کہ مسافر پر صدقہ فطر واجب نہیں ہوتا، ادا نہیں کیا، اب عید گزر چکی ہے، اگر واجب ہوتا ہے تو کیا اب عید گزرنے کے بعد ادا کر سکتا ہوں یا اگلے رمضان یا عید کے دن ہی ادا کرنا ضروری ہے؟