
شادی پر ملنے والے زیورات پر زکوۃ کا حکم
سوال: لڑکی کو شادی میں سسرال اور میکے سے جو استعمال کا سونا چاندی ملتا ہے، تو وہ زکوۃ کب ادا کرے گی؟ شادی کے ایک سال بعد یا پھر کس طرح؟
شادی ہال میں اللہ کے نام یا نعت چلانے کا حکم
سوال: کیا شادی ہال میں اللہ کے نام یا نعت چلا سکتے ہیں ایکو ساؤنڈ پر؟ بےادبی کا خدشہ تو نہیں؟
بیٹی کو حج کروانے کی منت مانی تو اس کے علاوہ کو بھیج سکتے ہیں؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص نے منت مانی کہ میرا فلا ں کام ہوگیا، تو میں اپنی شادی شدہ بیٹی ہندہ کو حج کرواؤں گا۔ اب اس کا وہ کام ہوگیا ہے، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اس کے پاس صرف بیٹی کو بھیجنے کے اخراجات ہیں، جبکہ بیٹی محرم کے بغیر جا نہیں سکتی اور محرم کے اخراجات اِس کے پاس موجو د نہیں، تو سوال یہ ہے کہ اس پر حج کروانا لازم ہے؟ اور جب بیٹی کے ساتھ محرم کے اخراجات موجود نہیں، تو بیٹی کے علاوہ کسی اور کو حج پر بھیج سکتا ہے؟
قربانی کرنے کی بجائے کسی غریب کی مدد کرنا بہتر نہیں؟ ایک اعتراض کا جواب
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بقرہ عید کے موقع پر بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ قربانی میں جانور خریدنے میں اتنا خرچہ ہوجاتا ہے۔ جانور خرید کر اس کو ذبح کرکے اتنا فائدہ نہیں، جتنا فائدہ غریب کی مدد کرنے میں ہے۔ یہی رقم اگر کسی غریب آدمی کو دیدی جائے تو اس کی اچھی مالی مدد ہوسکتی ہے، اس کے گھر کا چولہا جل سکتا ہے، غریب کی بیٹی کی شادی کا انتظام ہوسکتا ہے، وہ غریب شخص کرایہ کے گھر سے نکل کر اچھا گھر خرید سکتا ہے، کچھ چھوٹا موٹا سا اپنا کام کاج شروع کرکے دوسروں کے آگے ہاتھ پھیلانے کی ذلت سے بچ سکتا ہے، لہذا غربت کے حالات کے پیش نظر قربانی کیلئے اتنے مہنگے مہنگے جانوروں کو خریدنے کے بجائے غریبوں کی مالی مدد کی جائے، اور جتنی رقم سے جانور خریدنا ہو، اتنی رقم اپنے کسی غریب رشتے دار شخص کو دے دیں تو یہی قربانی ہو جائے گی۔ کیا یہ کہنا درست ہے اور اس طرح قربانی ہوجائے گی؟
کسی کے پاس بیٹی کی شادی کے لئے 50 ہزار موجود ہوں، تو قربانی واجب ہوگی یا نہیں؟
سوال: ایک شخص کے پاس 50 ہزار روپے ہیں لیکن یہ پیسہ بیٹی کی شادی اور جہیز کے لئے جوڑا ہے یہ پیسہ ماہِ ربیع الاول میں خرچ ہو جائے گا اس سے پہلے ماہِ ذی الحجہ میں پیسہ موجود ہوگا تو کیا اس شخص پر قربانی کرنا واجب ہوگی؟
عورت ایک شخص کے نکاح یا عدت میں ہو، تو کیا دوسرے سےنکاح ہو سکتا ہے؟
جواب: شادی شدہ عورت سے اِسی حالت میں نکاح کرلیا، تو یہ نکاح سرے سے ہی باطل ہوگا اور خالصتاً زنا ہوگا۔ جن عورتوں سے نکاح کرنا حرام ہے، اُنہیں تفصیلاً ب...
دومختلف شہروں میں دو بیویاں ہوں، تو شوہر کے لیے نماز میں قصر کرنے کا حکم
سوال: زید فیصل آباد کا رہائشی ہے۔اس کے والدین، بیوی اور بچے فیصل آباد میں ہیں۔گھربھی اس کا ذاتی ہے۔وہ ملازمت کے لیے ہر ہفتے پانچ دن کے لیے اسلام آباد جاتا ہے۔دو دن کے لیے فیصل آباد آتا ہے۔ اس نے اسلام آباد میں بھی دوسری شادی کر لی ہے۔وہاں اس نے ذاتی گھربھی لے لیا ہے اور دوسری بیوی کو ہمیشہ کے لیے وہیں رکھنے کا ذہن ہے۔اب وہ ایک ہفتہ فیصل آباد اور ایک ہفتہ اسلام آباد رہائش رکھے گا۔اس صورت میں وہ فیصل آباد اور اسلام آباد میں سے کہاں قصر نماز پڑھے گا اور کہاں پوری؟
منگیتر کے ساتھ گھومناپھرنا، باتیں،ملاقات وغیرہ کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شادی سے پہلے لڑکے لڑکی کا ایک دوسرے کو دیکھنا، اکٹھے گھومنا پھرنا، ملاقات کرنا اور فون پر باتیں کرنا ،جائز ہے یا نہیں؟
12 ربیع الاول یومِ ولادت یا یومِ وفات؟
جواب: شادی وخوشی وعید اکبر کی مجلس ہے، اذکار غم اس کے مناسب نہیں، فقیر اس میں ذکر وفات والابھی جیسا کہ بعض عوام میں رائج ہے، پسند نہیں کرتا، حالانکہ حضور کی...
مسجد کے بور سے شادی کے لئے پانی کی ٹینکی بھرنا
سوال: مسجد زیر تعمیر ہے، وہاں پر مسجدکاہی بور ہے، پاس میں کسی شخص کے ہاں شادی ہے، وہ شخص مسجد کی خدمت بھی کرتے رہتے ہیں، لیکن وہ کہہ رہے ہیں کہ مجھے بور کے پانی کی ضرورت ہے مجھے ٹینکی بھرنی ہے۔ کیا ان کو پانی بھرنے کی ہم اجازت دے سکتے ہیں؟