سرچ کریں

Displaying 191 to 200 out of 6159 results

191

خواتین کے لیےآرٹیفیشل جیولری پہننے کا حکم ؟

سوال: کیا خواتین کا آرٹیفیشل جیولری استعمال کرنا، جائز ہے؟

191
192

مسجد کے واش روم کرائے یا ٹھیکے پر دینا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان ِ شرع متین اس مسئلے میں کہ ہماری مسجد میں تین بیت الخلاء (واش رومز) ہیں، مسجد کےقریب میں مارکیٹ ہونے کی وجہ سے یہ بہت کثرت سے استعمال ہوتے ہیں، اب اہل محلہ اور کمیٹی کے افراد نے باہمی مشورہ سے طے کیا ہے کہ ہم ایک خاک روب (Sweeper) کو یہ واشرومز ٹھیکے پر دے دیتے ہیں، یہ Sweeper جماعت کے اوقات کے علاوہ واشرومز استعمال کرنےوالوں سے بیس روپے وصول کرے گا، یہ ساری آمدنی Sweeper کی ہوگی اور وہ اس ٹھیکے کے بدلے مسجدکو ہر مہینے 3000 روپے کی فکس رقم بطور ٹھیکہ اداکرے گا۔ اسی طرح کاسلسلہ ہمارے علاقےمیں موجوداہل سنت کی تین مساجدمیں چل رہاہے، ابھی تک ہماری مسجدمیں ایسا سلسلہ شروع نہیں ہوا، ہم چاہتے ہیں کہ یہ کام شروع کرنے سے پہلے شرعی رہنمائی لے لیں، کیا مذکورہ طریقہ کارکے مطابق مسجد کے واش رومز کو ٹھیکے پر دینا جائز ہے؟

192
193

کن کن مواقع پر سلام کرنا منع ہے؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مسجد میں نماز کے انتظار میں بیٹھے ہوئے لوگوں کو سلام کرنا کیسا ہے کیونکہ کچھ لوگ سنتیں ،نوافل اور بعض ذکر و اذکار کررہے ہوتے ہیں جبکہ آنے والے اکثر بہت اُونچی آواز میں سلام کرتے ہیں نیزاس کے علاوہ کن کن مواقع پر سلام کرنا منع ہے ؟

193
194

عصرمیں امام تیسری رکعت پربیٹھ جائے تولقمہ کی تفصیل

سوال: امام صاحب عصر کی نماز میں تیسری رکعت کو چوتھی سمجھ کر بیٹھ گئے، مقتدی کو بعد میں یاد آیا ۔تو اب مقتدی کیا کرے ؟

194
195

مریض کے لیے لیٹ کرنمازپڑھنے کاطریقہ

سوال: مریض بیٹھ کر بھی نماز نہیں پڑھ سکتا تو اب لیٹ کر کس طرح نماز پڑھے؟

195
196

بیٹی کو حج کروانے کی منت مانی تو اس کے علاوہ کو بھیج سکتے ہیں؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص نے منت مانی کہ میرا فلا ں کام ہوگیا، تو میں اپنی شادی شدہ بیٹی ہندہ کو حج کرواؤں گا۔ اب اس کا وہ کام ہوگیا ہے، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اس کے پاس صرف بیٹی کو بھیجنے کے اخراجات ہیں، جبکہ بیٹی محرم کے بغیر جا نہیں سکتی اور محرم کے اخراجات اِس کے پاس موجو د نہیں، تو سوال یہ ہے کہ اس پر حج کروانا لازم ہے؟ اور جب بیٹی کے ساتھ محرم کے اخراجات موجود نہیں، تو بیٹی کے علاوہ کسی اور کو حج پر بھیج سکتا ہے؟

196
197

اورادو وظائف میں مصروف شخص کو سلام کرنا

سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ہم مسجد میں بیٹھ کر وظائف پڑھ رہے ہوتے ہیں یا ذکر کررہے ہوتے ہیں تو کوئی آکر سلام کرتا ہے ، کیا ہم پر اس کے سلام کا جواب دینا واجب ہوتا ہے؟ سائل : حافظ ارسلان(محمد علی سوسائٹی کراچی)

197
198

گالی کے جواب میں گالی دینا

جواب: کرنے والے پر ہوگا،البتہ اس موقع پر بھی بہتر و افضل یہ ہے کہ برائی کا بدلہ برائی کے ساتھ دینے کے بجائے سامنے والے کے ساتھ بھلائی سے پیش...

198
199

مال کا آرڈر دینے پر مینیجر کو کمیشن دینا

سوال: ایک شخص کا ربڑ تیار کرنے کا کارخانہ ہے، جس میں وہ مال تیار کر کے کمپنیوں کو فراہم کرتا ہے۔ انہی کمپنیوں میں سے ایک کمپنی کا مینیجر غیر مسلم ہے جو کہ کمپنی کا ملازم ہےاور کمپنی ہی کی طرف سے مال خریدتا ہے۔ پہلے یہ مینیجر ربڑ کے کارخانے والے کو زیادہ مال کے آرڈر دیا کرتا تھا، لیکن اب وہ زیادہ تر آرڈر غیر مسلم کارخانے والوں کو دیتا ہے۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ جو مال کارخانے میں تیار ہوتا ہے وہ زیادہ دیر تک رکھا نہیں جا سکتا، آرڈر کی کمی کی وجہ سے کچھ مشکلات کا سامنا ہے۔ اب اگر کارخانے والا زیادہ آرڈر وصول کرنے کے لیے مینیجر کو کچھ کمیشن دے دے تو کیا ایسا کرنا شرعاً جائز ہوگا؟ مزید یہ بھی رہنمائی فرمادیں کہ کمیشن دینے کے بجائے اگر کارخانے والا، کمپنی کو مال پرکچھ اضافی ڈسکاؤنٹ دے یعنی سستا بیچے تاکہ کمپنی اُسی سے مال خریدے ،تو کیا یہ ڈسکاؤنٹ دینا شرعاً جائز ہوگا؟

199
200

بیل دوڑ کے مقابلے کروانا، اس میں شریک ہونا اور دیکھنا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے علاقہ میں’’بیل دوڑ‘‘ کے مقابلے بہت زیادہ ہوتے ہیں، جس کا طریقہ کار کچھ یوں ہے کہ اولاً مخصوص افراد یا پارٹیاں اس مقابلے کا اہتمام کرتی ہیں اور بیل رکھنے والے کئی افراد اس میں حصہ لیتے ہیں،جس کے بیل جیت جائیں، انہی پارٹیوں کی جانب سے اسے بھاری رقم اور مختلف انعامات دئیے جاتے ہیں۔ پھر جب بیل دوڑانے کی باری آتی ہے،تو عموماً اکٹھے دو بیلوں کے پیچھے مخصوص انداز میں ایک نشست باندھی جاتی ہے، اس پر ایک شخص کیل لگی چھڑی ہاتھ میں لئے بیٹھ جاتا ہےاور دوڑ کے دوران جو بیل تیز نہ دوڑے، اسے کیل چبھوتا رہتا ہے، جس کی وجہ سے بیل زخمی ہوجاتا اور بسا اوقات اس کا خون بھی نکل آتا ہے۔ ان بیلوں نے ایک مخصوص جگہ تک دوڑنا ہوتا ہے، کئی مرتبہ یہ بیل بے قابو ہوکر اس جگہ سے ہٹ جاتے ہیں، جس کی وجہ سے کافی نقصان ہوتا ہے، مثلاً بیلوں کا کسی اونچی جگہ سے گِر جانا،مجمع میں آکر لوگوں کو زخمی کرنا اور ان کا مالی نقصان کر دینا وغیرہ، پھر بیل جیتنے پر خوشی میں خوب ڈھول، گانے باجے اور ڈانس/ ناچنا بھی ہوتا ہے، نیز اس میں نمازوں کی بھی پرواہ نہیں کی جاتی۔ براہِ کرم شرعی رہنمائی فرمائیں کہ مذکورہ طریقہ کار کے مطابق بیلوں کی دوڑ کے مقابلے کروانا اور اس میں شریک ہونا شرعاً کیسا؟

200