
نفع طے کئے بغیر شراکت داری کرنا کیسا؟
سوال: میں اسکریپ کاسامان خرید کر اس سے چاندی نکالناجانتا ہوں ایک دوست نے مجھے دولاکھ روپے بطورِ شرکت دئیے اور میں نے بھی اپنے دو لاکھ روپے ملائےتاکہ اسکریپ کا مال خرید کر چاندی نکال سکوں،نفع سے متعلق ہماری یہ بات طے ہوئی تھی کہ میں اپنی مرضی سے اسے کچھ بھی نفع دے دوں گا البتہ نقصان سے متعلق ہماری کوئی بات نہیں ہوئی تھی۔ہمارا اس طرح معاہدہ کرنا کیسا ہے؟
ویزہ کے حصول کے لئے سودی قرض لے کر بینک اکاؤنٹ میں رقم شو کروانا
جواب: روپے کی حیثیت قرض کی ہے ،اس قرض کی بنیادپرکچھ بھی اضافہ لینا سودہے اور سودلینا،دینا ناجائز وگناہ ہے ،لہذا اس طرح کاکوئی سودی معاملہ ہرگزنہ کریں۔ ح...
قرض کی واپسی کے وقت اپنی خوشی سے زیادہ دینا
سوال: اگر ہم نے کسی کو قرض دیا، اور اس سے زیادہ کا مطالبہ نہیں کیا لیکن وہ اپنی خوشی سے زیادہ رقم واپس کرے توکیا یہ جائز ہے مثلا زید نے بکر کو 1000 روپے دئیے اور بکر نے زید کے مطالبے کے بغیر اپنی خوشی سے 1100 روپے لوٹائےتو کیا یہ سود ہوگا ؟
اس شرط کے ساتھ مکان بیچنا کیسا کہ تم سے واپس میں ہی خرید لوں گا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ مجھے اپنے قرض کی ادائیگی کیلئے پچاس لاکھ روپے کی حاجت تھی، تو میں نے اپنا مکان جو سیکٹر 11 ایف کراچی میں موجود تھا اور اس کی مالیت تقریبا ً 60 سے 65 لاکھ کی تھی، اپنے کزن کو ضرورت کی وجہ سے 55 لاکھ کا بیچ دیا اور اس میں یہ معاہدہ طے ہوا کہ میں آپ کو یہ 55 لاکھ دوبارہ دوں گا تو اس وقت آپ مجھے یہ مکان واپس کردینا، اس دوران آپ اس میں رہ سکتے ہو، اب اس بات کو تقریبا تین ماہ کا عرصہ ہوچکا ہے۔ حال ہی میں کاروباری مسائل کے متعلق ایک آن لائن سیشن ہوا جس میں، میں نے شرکت کی، اس میں مجھے معلوم ہوا کہ یہ طریقہ شرعاً ناجائز ہے۔ مجھے یہ پوچھنا ہے کہ کیا واقعی یہ ناجائز ہے؟ اس کی وجہ کیا ہے؟ برائے کرم اس حوالے سے رہنمائی فرمائیں۔
تشہیر کے لیے ایک کی قیمت میں دو چیزیں دینے کا شرعی حکم
سوال: پروڈکٹ کی پروموشن(Promotion) کے لئے بعض دفعہ ہم یہ آفر دیتے ہیں کہ ایک پروڈکٹ کی قیمت میں دو پروڈکٹ لے جائیں، مثلاً عام حالات میں ایک پَرس پانچ سو روپے کا ہے تو ہم پروموشن کی غرض سے پانچ سو روپے میں دو پَرس دے رہے ہوتے ہیں ، کیا ہمارا ایسا اآفر دینا جائز ہے ؟
ساڑھے سات تولے سے کم سونا ہو، تو زکوٰۃ لازم ہوگی یا نہیں؟
جواب: روپے ہوں، توزکوٰۃ کیلئے نصاب میں ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کا اعتبار ہوگا اور اس کے اعتبار سے زکوۃ فرض ہوگی۔ پھر زکوۃ کے واجب ہونے میں سال ک...
بیٹی کو حج کروانے کی منت مانی تو اس کے علاوہ کو بھیج سکتے ہیں؟
جواب: روپے فلاں فقیر کو خیرات دوں گا اور جمعرات ہی کو خیرات کردیے یا اس کے سوا کسی دوسرے فقیر کو دیدیے منّت پوری ہوگئی یعنی خاص ا سی فقیر کو دینا ضرور نہیں ...
مچھلی زکوۃ میں دی تو زکوۃ کس حساب سے ادا ہوگی ؟
سوال: تین ہزار روپے کی چھ کلو مچھلی لی،صفائی وغیرہ کروانے کے بعد پانچ کلو باقی بچی ، پھر یہ مچھلی زکوۃ میں ادا کی ، تو پانچ کلو گوشت زکوۃ میں شمار ہوگا یا تین ہزار روپے؟
دو تولہ سونا ہے اور ماہانہ آمدن ہزار روپے، زکوۃ کا کیا حکم ہے ؟
سوال: اگر ایک اسلامی بہن کے پاس صرف دو تولہ سونا ہے، ماہانہ آمدنی صرف ہزار روپے ہے، تو کیا زکوۃ ادا کرنا ان پر فرض ہے؟
ترکے سے پہلے میت کا قرض ادا کریں گے یا وراثت تقسیم؟
سوال: زید کے ورثاء میں بیوہ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ زید نے وراثت میں جو سامان چھوڑا ہے، اس کی مالیت تقریباً 30 سے 40 ہزار کے قریب ہے، جبکہ زید پر ایک ہی شخص کا ڈیڑھ لاکھ روپے کا قرض تھا۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ زید کے ترکے کو اُس کے ورثاء کے مابین تقسیم کیا جائے گا یا پھر اس ترکے سے مرحوم کا قرضہ اتارا جائے گا؟ رہنمائی فرمادیں۔ نوٹ: مرحوم کے کفن دفن کے اخراجات مرحوم کے بیٹے نے اپنے مال سے کیے ہیں، اور بیٹے کی طرف سے اُن اخراجات کا مطالبہ نہیں۔