
نفلی طواف کے لئے میقات پر جانا اور احرام باندھنا
سوال: کیا نفلی طواف کےلیے میقات پے جانا ہوگا ؟
عمرہ کرنے والے کاطواف کے دوران تلبیہ پڑھنا
سوال: عمرہ کرنے والا جب طواف کرتا ہے، تو دورانِ طواف تلبیہ پڑھے گا یا نہیں؟
عورت کو روزہ کی حالت میں حیض یا نفاس آجائے تو کیا وہ کھا پی سکتی ہے ؟
سوال: روزے کے دوران عورت کو اگر حیض یا نفاس آجائے تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟اگر ٹوٹ جاتا ہے تو کھانے پینے سے متعلق کیا حکم ہے ؟بعض کہتے ہیں اگر زوال سے پہلے حیض ونفاس کی وجہ سے ٹوٹے ، تو کھا پی سکتی ہے اور اگر زوال کے بعد ٹوٹے تو روزہ داروں کی طرح رہنا واجب ہے اب کھانا پینا جائز نہیں ہے۔
روزے کی حالت میں حیض آجائے تو کیا حکم ہے ؟
سوال: اگر کسی عورت کو روزے کی حالت میں حیض کا خون آجائے تو اس صورت میں اس کا یہ روزہ ہوگا یا نہیں؟ نیزاگر روزہ نہیں ہوگا تو کیا یہ دن کے بقیہ حصے میں کھاپی سکتی ہے یا نہیں؟
بیمار شخص کے لیے روزوں کا فدیہ دینا جائز ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک خاتون کی عمر 63 سال ہے اور وہ درج ذیل چار بیماریوں میں مبتلا ہیں: کینسر، بلڈپریشر، شوگر، ہارٹ اٹیک۔ ان بیماریوں کے سبب اس کے بیس روزے قضا ہوگئے، ڈاکٹر نےان کوفی الحال روزہ رکھنے سے منع کیا ہے، تو سوال یہ ہے کہ ان سابقہ روزوں کی قضا ہی ضروری ہے یا اس کا فدیہ بھی دیا جاسکتا ہے؟ نیز ابھی چنددن کے بعد رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہونے والا ہے تو کیا اس رمضان المبارک کے روزوں کا فدیہ بھی دیا جاسکتا ہے یا نہیں؟ نیز چند سال پہلے کینسر کے آپریشن کے دوران بے ہوشی کی کیفیت میں چار نمازیں قضا ہوئیں اور دو دن کی نمازوں کے وقت بے ہوشی نہیں تھی، صرف بیماری کے سبب قضا ہوئیں، اب ڈاکٹر نے کھڑے ہوکر نماز پڑھنے سے منع کیا ہے، تو دیگر دودن کی نمازوں کی طرح بے ہوشی کی حالت میں رہ جانے والی نمازوں کی بھی قضا کرنی ہوگی یا وہ معاف ہیں اور اب قضا کس طرح پڑھی جائے۔ فی الحال طبیعت بہتر ہے، بیٹھ کر رکوع وسجود کے ساتھ نماز پڑھ سکتی ہیں لیکن کبھی کبھار اشارے سے بھی نماز پڑھ لیتی ہیں؟ نوٹ: سائل کی وضاحت کے مطا بق مریض شیخ فانی نہیں ہے یعنی فی الحال بیماری کی وجہ سے روزہ رکھنے کی طاقت نہیں، لیکن کچھ عرصہ میں امید ہے کہ وہ صحت یاب ہوجائیں گی۔
حیض کا خون عادت سے دس دن بعد بھی جاری رہا، تو نمازوں کا حکم؟
سوال: میری عادت حیض کے حوالے سےسات دن ہے، لیکن اس بار سات دن پر حیض نہیں رکا بلکہ 13 دن ہوگئے خون بند نہیں ہوا، میں نے دس دن پورے ہونے کے بعد نماز پڑھنا شروع کر دی ہے ، اس کا کیا حکم ہے؟ نیز اس حالت میں نماز پڑھنے کے لئے ہر بار کپڑے چینج کرنے ہوں گے یا نہیں؟ اور اس دوران پیڈ استعمال کر سکتی ہوں یا نہیں؟
حیض ونفاس والی تھوڑے پانی میں ہاتھ ڈالے تو مستعمل نہیں ہوتا
سوال: حائضہ اور نفسا ءکا جب تک حیض اور نفاس باقی ہوتو اگر و ہ بے دھلا ہاتھ پانی میں ڈال دے تو پانی مستعمل نہیں ہوتا ہےاس کی کیا وجہ ہے ؟ حالانکہ انکا ہاتھ بھی تو بے دھلا ہےکیا اس وجہ سے نہیں ہوتا ہے کہ ابھی تک انکے جسم پر نجاست کا حکم لاحق نہیں ہوا یا اور کوئی وجہ ہے؟