logo logo
AI Search

کیا نفلی طواف کے لیے احرام باندھنا اور میقات پر جانا ضروری ہے؟

نفلی طواف کے لئے میقات پر جانا اور احرام باندھنا

مجیب:مولانا محمد آصف عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-3522
تاریخ اجراء: 28رجب المرجب 1446ھ/29جنوری2025ء

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

کیا نفلی طواف کےلیے میقات پے جانا ہوگا؟

جواب

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

جی نہیں!! نفلی طواف کے لیے نہ میقات پر جانے کا حکم ہے اور نہ احرام باندھنے کا حکم ہے، بلکہ بغیر میقات پر جائے اور بغیراحرام باندھے کیا جا سکتا ہے۔ البتہ! نفلی طواف بھی وضو کی حالت میں ہونا ضروری ہے کہ بغیر وضو کسی قسم کا طواف کرنا جائز نہیں۔

فتاوی رضویہ میں ہے: طواف اگر چہ نفل ہو اس میں یہ باتیں حرام ہیں: بے وضو طواف کرنا۔ (فتاوی رضویہ، جلد10، صفحہ751، رضا فاؤنڈیشن، لاہور)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم