سرچ کریں

Displaying 201 to 210 out of 2909 results

201

چکن گُنیا کا مریض نمازکیسے ادا کرے؟

جواب: نمازوں میں قیام فرض ہے یعنی فرض،واجب اور سنت فجر، ان میں قیام پر قدرت ہوتے ہوئے قیام بھی فرض رہے گا،ان نمازوں میں اگر بیٹھ کرنماز پڑھی ، تو نماز نہیں ...

201
202

عشاء کی نماز میں بھولے سے فرض نہیں پڑھے تو قضا کیسے کرنی ہوگی؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اگر کسی شخص نے چند دن تک عشاء کی نماز میں عشاء کے فرض بھول کر چھوڑ دئیے ہوں، تو اب فقط عشاء کے فرض قضا کرنے ہوں گے یا پھر وتر کی قضا بھی لازم ہو گی؟ میری والدہ کی عمر کافی زیادہ ہے، مزید حال ہی میں اچانک دو قریبی رشتہ داروں کے انتقال کی وجہ سے وہ ڈپریشن میں چلی گئی تھیں، اب کچھ بہتر ہوئی ہیں، تو انہوں نے بتایا کہ ان دنوں بقیہ نمازیں ٹھیک ادا کرتی رہی ہوں، لیکن یقینی طور پر یاد آیا ہے کہ چند دن نمازِ عشاء میں فرض ادا نہیں کئے، بس سنن ونوافل اور وتر پڑھے ہیں، تو اب قضا میں فرض ہی ادا کریں یا وتر بھی پڑھنے ہوں گے، کیونکہ میں نے سنا تھا کہ وتر، فرض کے بعد ہی ادا کرنے ہوتے ہیں؟ نیز کیا ان پر عشاء کے فرض قضا کرنے کا وبال بھی ہوگا؟

202
203

حوروں کے متعلق تفصیل اور دنیاوی نیک عورتوں کا مقام ومرتبہ

جواب: نمازوں اورروزوں کی وجہ سے حوروں سے افضل ہیں، جیسا کہ نبی پاک صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "دنیا کی عورتیں بڑی آنکھوں والی جنتی حوروں سے...

203
204

50 سال سے زیادہ عمر ہو تو پچھلے سالوں کے قضا روزوں کا حکم

سوال: اس وقت والد صاحب کی عمر پچاس سال سے زیادہ ہے لیکن فی الحال روزہ رکھنے کی صلاحیت ہے اور روزہ رکھ بھی رہے ہیں۔ ہمارے والد صاحب کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں جان بوجھ کر بہت سے روزے قضا کر دیے ہیں، اب معلوم یہ کرنا چاہتے ہیں کہ ان قضا روزوں کی ادائیگی کی کیا صورت ہے ؟ قضا روزے ہی رکھنا ضروری ہے یا ان کی جگہ فدیہ بھی دے سکتے ہیں؟اگر فدیہ دینے کی اجازت ہے تو ایک روزے کا کتنافدیہ ہے؟

204
205

حالتِ نمازمیں والدہ کے بلانے پر جواب دینےسے متعلق حدیث پاک کی شرح

جواب: قضاها وبره أمه إذا فات لم يستطع قضاءه، وقد دلك على ذلك ما روي عن رسول اللہ صلى اللہ عليه وسلم في جريج الراهب“ کیونکہ نمازی اس بات پر قادر ہے کہ وہ نما...

205
206

حاجی کے لیے طلوعِ فجر سے پہلے ہی مزدلفہ سے نکل جانے اور رمی کرنے کا حکم؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ دس سال پہلے حج میں ہم چند افراد مزدلفہ سے رات میں ہی نکل گئے اور فجر کا وقت شروع ہونے سے پہلے ہی شیطان کو کنکریاں بھی ماریں اور پھر حرم شریف طواف کے لئے چلے گئے اور پھر بقیہ معاملات کے بعد احرام کھول دیا، اس وقت مسئلہ کا علم نہیں تھا اور بعد میں یہ کنکریاں دوبارہ بھی نہیں ماریں، تو اب ان سب افراد کے لے کیا حکم ہے؟

206
207

نفل یا قضا روزے میں مشت زنی کی اور انزال ہوگیا، تو اس روزے کا کیا حکم ہوگا؟

سوال: اگر کسی شخص نے نفل یا قضا روزہ رکھا اور شہوت سے مغلوب ہوکر اس نے روزے ہی کی حالت میں مشت زنی کی جس سے اسے انزال بھی ہوگیا، تو اس صورت میں اس روزے کا کیا حکم ہوگا؟؟ رہنمائی فرمائیں۔

207
208

دوسرے اور تیسرے دن کی رمی چھوڑنے کا حکم

جواب: قضاکرے گا تیرہ (13) تاریخ کو سورج ڈوبنے سے پہلے تک رمی کے آخری دن کا وقت ہے ۔قضا کرے اور ایک دَم ادا کرے اور اگر تیرہ (13) تاریخ کا سورج غروب ہوگیا تو...

208
209

سفر شرعی کے دوران ضمنی قیام(دوست سے ملاقات کرنا) مسافر ہونے سے مانع نہیں

سوال: ایک شخص کسی شہر میں امامت کرتا ہے جو کہ اس کا وطن ِ اصلی نہیں ہے، اس نے اس شہر سے کسی دوسرے شہر شادی میں شرکت کے لئے جانا ہےاور اسی دن واپس بھی آنا ہےاور ان دونوں شہروں کے درمیان تقریبا ً100 کلو میٹر کا فاصلہ ہے۔ اس کا شادی سے واپسی کے بعداپنے امامت والے شہر میں تقریباً ایک ہفتہ رہنے کا ارادہ ہے، پھر ہفتے بعد اس نے اپنے وطن اصلی جانا ہے۔ اگر مذکورہ شخص شرعی مسافرہونے سے بچنے کے لیے یہ حیلہ اپنائے کہ شادی پر جاتے ہوئے شہر سےتقریباً 20، 30 کلومیٹر کی مسافت پر ایک دوست کو بلا لے اور چند منٹ اس سے ملاقات کر کے پھر دوسرےشہر چلا جائے،تاکہ مسلسل 92 کلومیٹر کا سفر نہ ہونے کی وجہ سے وہ مسافرشرعی نہ بنے اور اسےشادی سے واپسی کے بعد نمازوں میں قصر نہ کرنی پڑے۔ تو کیا اس حیلے کی وجہ سے شرعی سفر کا اتصال ٹوٹ جائے گا یانہیں اور وہ دوسرے شہر آتے، جاتے اور وہاں قصر نماز ادا کرے گا یا مکمل نماز ادا کرے گا؟

209
210

جمعہ یا ہفتہ کے دن قضا روزے رکھنا

سوال: میں ایک اسکول میں ٹیچر کی جاب کرتی ہوں اور پیر سے جمعرات میری ڈیوٹی ہے، تو کیا میں جمعے اور ہفتے کے دن، ماہِ رمضان المبارک کے عذر کی وجہ سے قضا ہو جانے والے روزے رکھ سکتی ہوں؟

210