
جواب: اپنی مرضی سے عمل نہیں کرنا چاہئے، بے شک اَحادیث میں تجویز فرمائے گئے علاج برحق ہیں، لیکن اِن کا حکم خُصوصی طور اَہلِ عَرَب کی کیفیات و اَمراض کو مدِّن...
قعدہ میں بیٹھنے کی وجہ سے تکلیف ہو تو بیٹھ کر نماز پڑھنے کا حکم
جواب: اپنابایاں پاؤں بچھادے اوراس پر بیٹھ جائے اور دائیں پاؤں کوکھڑا کردے اور انگلیوں کا رخ قبلہ کو رکھے البتہ عذر کی حالت میں چار زانو بیٹھنے کی اجازت ہے ک...
کسی کی جگہ پر بغیر اجازت مسجد بنانے کا حکم؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ زید کا دو مرلے گھرتھا اس کے پیچھے بکر کا چار مرلے کا پلاٹ تھا ۔بکراپنی جگہ پر مسجد بنانا چاہتاتھااورزید کا مکان جو متصل ہے اس کو مسجد میں شامل کرنا چاہتا تھا۔ زید اپنا مکان بیچنا ہی نہیں چاہتاکیونکہ زید کو اس کے مکان کی قیمت کم دی جارہی تھی۔بکر کو اپنے چارمرلے والی جگہ کے لئے بھی راستہ گلی سے مل رہا تھا اور زید کے علاوہ بھی ایک پلاٹ اور ساتھ خالی پڑا تھا۔بکر نےزید کے والد کو ساڑھے چار لاکھ کی رقم دے کرجگہ خریدلی جبکہ اس جگہ کی قیمت اس سے زیادہ بنتی تھی۔ جب زید کو اس بات کا پتہ چلا کہ میرے والد کو پیسے دے کر میرا گھر خرید لیا گیا ہے تو زید نے فورا اس کا انکار کیا اور قانونی کاروائی کی کہ میں یہ جگہ بیچنے پر راضی نہیں۔بکر نے جگہ کی رقم دیتے ہی فورا زید کا سامان باہر نکال کر اس گھر کو ختم کردیا اور مسجد کی جگہ میں شامل کردیا۔زید کے گھر والی جگہ پر مسجد کے استنجاء خانے بنا دیئے ہیں۔شرع اس بارے میں کیا کہتی ہے ؟کیا یہ جگہ مسجد کی ہوگئی؟
سوال: ایک مسئلہ پوچھنا تھا کہ اکثر گھروں میں ایسا ہوتا ہے کہ کسی کا آٹا یا کوئی اور چیز ختم ہو جائے تو وہ ساتھ والے گھر سے لے آتے ہیں اور ساتھ یہ بول آتے ہیں کہ جب ہمارے پاس یہ چیز آ جائے گی تو ہم آپ کو واپس کر دیں گے۔ جب ہماری چیز آ گئی تو اب ذہن میں یہ آیاکہ انہوں نے ہماری مدد کی تھی، لہذا جو بھی لیا مثلا آٹا تو زیادہ ہی دے آتے ہیں، تو کیا یہ سود ہوگا یا نہیں؟
سوال: ایک شخص نے دس بوری گندم ادھا ر لی ہے اور مالک کو کہا کہ ایک سال بعد جو میری فصل اترے گی تو اس وقت دس بوری واپس کردوں گا تو کیا یہ جائز ہے؟
کھانا کھائے بغیر کمپنی سے کھانے کے پیسے وصول کرنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں غلہ منڈی میں کام کرتا ہوں میری تنخواہ طے ہے، نیز مجھے تین وقت کھانا کھانے کی سہولت موجود ہے لیکن کبھی ایسا ہوتا ہے کہ میں تین وقت کا کھانا نہیں کھاتا اب جب ہفتے بعد حساب ہوتا ہے کہ جس نے جتنے کا کھانا کھایا ہے وہ اپنے پیسے لے لے تو کیا میں اس وقت کے پیسے لے سکتا ہوں جس وقت میں نے کھانا نہیں کھایا تھا؟
96 کلومیڑ سفر کے دوران رہائشی شہر سے بھی گزرہواتو نمازقصر پڑھوں یا نہیں؟
جواب: اپنے وطن اصلی میں داخل ہوجائے توچاہے مقیم ہونے کی نیت ہو یا نہ ہو، داخل ہونا چاہے کسی حاجت کے لئے ہویا صرف عبور(گزرنے) کرنے کے لئے بہرحال آدمی مقیم ہ...
ایڈوانس رقم دے کر پورے ماہ خریداری کرنے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک صا حب نے ایک سبزی والا گھر لگوایا ہوا ہے وہ مہینے کے شروع میں اس کو پا نچ سو روپے دے دیتے ہیں اور پھر وہ سارا مہینا بغیر تولے ایک تھیلی سبزی کی تیار کرکے ان کے گھر دیتا رہتا ہے اب ان کا یہ سبزی لینا اور اسے استعمال کرنا کیسا؟
درزی کے پاس بچے ہوئے کپڑے کا حکم ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میرا بھائی درزیوں کا کام کرتا ہے،گاہگ سوٹ کے حساب سے کپڑا دے کر جاتے ہیں ،اوروہ اپنی کاریگری سے کاٹ کر اس میں سے کچھ نہ کچھ کپڑا بچا لیتا ہے،اور بعض اوقات ایک ہی گھر کےکئی جوڑے ایک ہی تھان سے ہوتے ہیں ،اگر ان کو احتیاط سے کاٹا جائے توان سے زیادہ کپڑا بچ جا تا ہے جو بآسانی استعمال میں لایا جا سکتا ہےیعنی اس سے چھوٹے بچوں کا ایک آدھ سوٹ بن جاتا ہے،کیا یہ بچا ہوا کپڑا ہم اپنے استعمال میں لا سکتے ہیں یا نہیں ،برائے کرم شرعی رہنمائی فرمائیں ؟ (اکبر علی لودھی،نیو بہگام ،گوجر خان)
بےوضو سجدۂِ شکر کرنے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں عُلمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص بے وُضو یا قبلہ کی تعیین کئےبغیر یا زوال کے وقت میں سجدۂ شکر کرے تو کیا یہ درست ہے؟اور سجدۂ شکر کا صحیح طریقہ بھی بتا دیں۔