
سالگرہ اورعقیقے وغیرہ میں ملنے والے تحائف
جواب: بچوں کی سالگرہ، عیدی یا عقیقہ کی تقریب میں جو لفافے وتحائف(Gifts) بچوں کوملتے ہیں، اس کے متعلق اگر دینے والا خود صراحت کر دے کہ یہ فلاں کے لئے ہیں، ت...
بچوں نے قرآن خوانی میں مکمل قرآن پڑھا، تو سجدۂ تلاوت کہاں اور کون ادا کرے گا؟
سوال: بچوں کا قرآن خوانی میں مکمل قرآن پاک پڑھنے کے بعد اس جگہ / اس گھر سجدہ تلاوت کیسے کریں گے اور کون کون کرے گا؟
اسکول والوں کا بچوں سے زبردستی پیسے طلب کرنا کیسا ؟
سوال: ایک پرائیویٹ اسکو ل ہے۔ جس میں بچوں کے امتحانات کا بھی سلسلہ ہوتا ہے۔ امتحانات ہونے کے بعد جب رزلٹ آتا ہے تو ہر کلاس کے پوزیشن لینے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے جاتے ہیں۔انعامات کی رقم حاصل کرنے کے لئے اسکول کی طرف سے ہر بچے کے گھر والوں کو پابند کیا جاتا ہے کہ مثلاً وہ 100 روپے لےکر آئیں اور یہ پیسے لانا ہر بچے پر لازم و ضروری ہوتا ہے۔ اس کے بعد جتنی رقم اکھٹی ہو جاتی ہے ، اس سے انعامات خرید لئے جاتے ہیں۔ پوچھنا یہ ہے اسکول والوں کا اس طرح پیسے اکھٹے کرنا ، درست ہے یا نہیں ؟ شرعی رہنمائی فرما دیں۔
ایک بیل میں تین بچوں کا عقیقہ کرنا کیسا؟
سوال: اگر ہم ایک بیل خریدیں اور اس میں تین بچوں کا عقیقہ کردیں ، تو کیا عقیقہ ہوجائے گا یا سب کے لئے الگ الگ جانور ذبح کرنا ہوگا؟
بچوں کو زہر دینے کی قسم کھائی، تو اس قسم اوراس کے کفارے کا حکم
سوال: کسی اسلامی بہن نے شوہر سے لڑائی کے وقت میں غصے میں بولا کہ خدا کی قسم میں کسی دن دونوں بچوں کو زہر دے دوں گی،تو کیا یہ قسم منعقد ہوگئی؟اس کا کفارہ دینا ہوگا؟
بچوں کی شادی کے لئے رکھے ہوئے پلاٹ پر قربانی کا حکم
سوال: میں ہر سال قربانی کیا کرتا تھا، لیکن اس سال ذرا مجھ پر قرضہ چڑھا ہوا ہے، تو اتنی گنجائش نہیں کہ میں قربانی کا حصہ لے سکوں ،البتہ دو پلاٹ میرے پاس ہیں جو کہ میں نے اپنے بچوں کی شادی کے لیے رکھے ہیں،مگر کوئی جمع پونجی نہیں ہے،جب بچوں کی شادیاں ہوں گی ،تو ان پلاٹ کو بیچ کر شادی وغیرہ کے خرچے میں اس پلاٹ کی رقم صرف کروں گا ، اب کیا اس صورت میں مجھ پر قربانی واجب ہوگی؟
بچوں کے گرنے والے دانتوں کا حکم
سوال: بچوں کے جو دانت گرتے ہیں، کیا ہم ان کو سنبھال کے رکھ سکتے ہیں؟
مدرسہ کے بچّوں کا وقف کے قرآنِ پاک پر لکھنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ مدرسہ میں دیئے گئے وقف کے قرآنِ پاک جب حفظ و ناظرہ کے لئے بچوں کو پڑھنے کے لئے دیئے جاتے ہیں تو بچے پہچان کے لئے قرآنِ پاک پر نام لکھ لیتے ہیں اور اغلاط یاد رکھنے کے لئے نشان بھی لگا لیتے ہیں تو وقف کے قرآنِ پاک میں ذاتی تصرف جائز ہے یا نہیں؟
قضا نمازوں میں تاخیر کرنے سے گناہ ہوگا؟
جواب: بچوں کی پرورش اور حاجات زندگی میں مصروفیت کے سبب تاخیر جائز ہے، چنانچہ تنویر الابصارمع درمختار میں ہے:”(و يجوز تأخير الفوائت) و ان وجبت على الفور (لعذ...
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں محمد عابدولدحاجی محمد حسین ،میراآبائی شہرحیدرآبادہے،میری حیدرآبادمیں مستقل رہائش ہے اورمیراوہاں کاروباربھی ہے۔میں کراچی میں بچوں کی تعلیم کے سلسلے میں تقریباً 4سال سے بیوی بچوں کے ساتھ مقیم ہوں ۔کراچی میں بھی میرااپناگھرہے ،میرے بیوی بچے کراچی میں رہتے ہیں ۔ اورمیں کاروبارکے سلسلے میں حیدرآبادمیں رہتاہوں اورہفتہ بعدکراچی آتاہوں ،پھرایک دودن رہ کرچلاجاتاہوں ۔میری مستقل کراچی رہنے کی نیت نہیں ہے بلکہ حیدرآبادمیں مستقل رہائش رکھنی ہے۔جبکہ بچوں کے حوالے سے یہ سوچاہے کہ انہیں مستقل یہاں رکھوں ۔اب میرے لئے نمازوں کاکیاحکم ہے؟حیدرآباداورکراچی میں نمازکس طرح اداکروں گا؟ سائل:محمدعابد(مسلم آباد،کراچی)