
پیسے اور دکان دے کر عقد مضاربت کی شرعی حیثیت
سوال: ایک شخص دوسرے شخص کے ساتھ اس طرح کام کرنا چاہتا ہے کہ دوکان بھی میری ہوگی اور پیسے بھی میں دوں گا ،تم میری دکان میں کریانہ کا کام کرو۔ جو شخص دکان دے رہا ہے وہ اس دکان کا کوئی معاوضہ (Compensation) نہیں لے گا۔ دکان دینےکی غرض (Purpose)یہ ہے کہ دوسری دکان کرایہ وغیرہ پرنہ لینی پڑے اور راس المال (Capital) کی بچت ہوسکے۔نفع کے متعلق اس طرح طے کرناہے کہ جو بھی نفع ہوگا اس کے تین حصے کریں گے، دو حصے کام کرنے والے کےہوں گے، اور ایک تہائی (One-third) مال اور دوکان کا مالک رکھے گا ۔ کیا یہ طریقہ اختیار کرتے ہوئے کاروبار کیا جا سکتا ہے؟کیا مال کے ساتھ دکان لینا اور پھر کام کرنے والے کا نفع زیادہ رکھنا جائز ہے؟
سود کے پیسے مسجد میں دینے کا حکم
سوال: سود کے پیسے مسجد میں دینا جائز ہے یا نہیں ؟
کلائنٹ بھیجنے پر کمیشن لینا کیسا؟
سوال: میرا ایک گرافک ڈیزائنر دوست ہے، اس کے ساتھ میری یہ سیٹنگ بنی ہوئی ہے کہ میں اس کو جو بھی کلائنٹس بھیجتا ہوں، تو اس کے بدلے وہ مجھے ریفرل فیس دیتا ہے۔ کیا یہ فیس لینا میرے لئے جائز ہے؟
پائنچے فولڈ کر کے نماز پڑھناکیسا؟
جواب: لینا یا اس کے پائنچہ کو نیچے سے لوٹ لینا، یہ دونوں صورتیں کفِ ثوب یعنی کپڑا سمیٹنے میں داخِل ہیں اور کف ثوب یعنی کپڑا سمیٹنا مکروہ اور نماز اِس حالت م...
حج و عمرہ کے ایجنٹس کا، فی پاسپورٹ کمیشن لینا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارا اسٹیٹ کا کام ہےہم کسی کو کام دلواتے ہیں مثلاً کسی کارپینٹر کو کچن کا کام دلواتے ہیں توہم اسے کہتے ہیں کہ ہمارا کمیشن رکھ لیجئے گا وہ ہمارا کمیشن رکھ کر کسٹمر کو پیسے بتاتا ہے کہ اتنے میں کام ہوگا بعد میں وہ ہمیں ہمارا کمیشن دے دیتا ہے۔ اسی طرح حج و عمرہ کے کام میں اس طرح ہوتا ہے کہ ہم ان سے فی پاسپورٹ کے حساب سے بات کر لیتے ہیں کہ ہمارے ذریعے سے جتنے افراد جائیں گےفی پاسپورٹ کے ٹریول ایجنسی والے سے پانچ ہزار دوہزار وغیرہ کمیشن لے لیتے ہیں۔ ہمارا اس طرح کام کرنا کیسا ہے؟
پہننے کے لیے کپڑے کرائے پر لینا کیسا ؟
سوال: بعض دکاندار شادی میں پہننے کے لئے تیار شدہ (Readymade)لیڈیز سوٹ کرائے پر دینے کا کام کرتے ہیں، کیا ہمارا کرائے پر تیار شدہ (Readymade)کپڑے لینا شرعاً جائز ہے؟
کیا زندگی میں اپنے لیے کفن تیار کر کے رکھ سکتے ہیں ؟
سوال: میری خالہ ابھی حیات ہیں، مگر انہوں نے اپنی زندگی میں ہی اپنا کفن تیار کر لیا ہے اور وصیت کر رکھی ہے کہ مجھے اِسی کفن میں کفنانا۔ سوال یہ ہے کہ کیا اُن کا زندہ ہونے کے باوجود اپنا کفن تیار کر لینا درست ہے؟
کاروبار میں رقم انویسٹ کر کے نفع لینے کی ناجائز صورت
سوال: ایک آدمی جوتے بیچنے کا کاروبار کر رہا ہے، اب اس کے پاس مزید پیسے ڈالنے کے لئے رقم نہیں ہے، ایک بندہ تین لاکھ روپے دے رہا ہےاس شرط کے ساتھ کہ ہر جوڑے پر اسے آٹھ روپے پرافٹ دیا جائے،یعنی اگر ایک دن میں تین جوتے بکے، تو اس کو24 روپے دینے ہوں گے،پھر جب اس کے پاس 3 لاکھ روپے ہوجائیں گے، تو وہ رقم بھی واپس کر دے گا، کیا اس طرح رقم انویسٹ کر کے نفع لینا اور پھر بعد میں اپنی اصل رقم بھی واپس لینا ، درست ہے؟