
حج کی چھٹیوں پر امام اور نائب امام کی تنخواہ کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر مؤذن و امام مسجد حج و عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی وجہ سے معروف تعطیلات سے زائد چھٹیاں کرلیں تو اس صورت میں ان زائد ایام کی کٹوتی ہوگی یا نہیں ؟ نیز اگر اس درمیانی مدت میں وہ کسی باشرع شخص کو اپنا نائب بنادیتے ہیں اوروہ ان کی نیابت کے طور پر امامت کے فرائض سرانجام دیتا ہے تو اس صورت میں ان دنوں کی تنخواہ (Salary) کا کیا حکم ہوگا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس بارے میں کہ اگر کوئی عورت پاکستان سے عمرہ پر جانے کا ارادہ رکھتی ہے تو جس وقت روانگی ہو اس دن وہ حیض کی حالت میں ہو تو کیا کیا جائے؟کیا احرام اس حالت میں باندھا جا سکتا ہے؟نیز اسی حالت میں غُسْل کیا جائے گا جیساکہ عام حالت میں بھی غسل کرکے احرام باندھا جاتا ہے اس بارے میں رہنمائی فرمائیں ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں نے عمرہ کیا اور آخر میں سر کے چوتھائی حصہ سے کم چند بال پکڑ کر کاٹ دیے اور احرام اُتار کر سلے ہوئے کپڑے پہن کر حرم سے باہر چلا گیا اور چار پہر سلے ہوئے کپڑے پہنے رکھے اور اس کے علاوہ کوئی اور مُنافیِ احرام کام نہیں کیا پھر حرم سے باہر کسی نے مجھے بتایا کہ تمہاری تقصیر صحیح نہیں ہوئی جس کی وجہ سے تم احرام سے باہر نہیں ہوئے تو اس وقت میں نے حرم سے باہر ہی حلق کروا دیا لیکن اب پوچھنا یہ ہے کہ کیا مجھ پر اب کوئی دَم یا صدقہ وغیرہ دینا لازم ہے یا نہیں؟
جدہ کے رہائشی کیلئے عمرے کے بعد حلق یا تقصیر کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں جدہ کا رہائشی ہوں، عمرہ کرنے کے لئے مکہ شریف حاضری ہوتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا میں عمرے کے تمام افعال ادا کرکے حلق یا تقصیر جدہ جاکر کرسکتا ہوں یا نہیں؟
احرام کی نیت سے پہلے احرام کے کپڑوں میں خوشبولگانا
سوال: اگر احرام کی نیت کرنے سے پہلے احرام والے کپڑے پر خوشبو لگا لی تو نیت کرنے کے بعد اس کپڑے میں عمرہ کیا جا سکتا ہے؟
حلق وتقصیردونوں ہی ممکن نہ ہوں تو کیا حکم ہے؟
سوال: میں نے عمرہ کر کے حلق کروایا تھا، پھر جلد ہی عمرہ کیا، بال ابھی ایک پورے سے چھوٹے ہیں، تو میں احرام سے کیسے باہر آ سکتا ہوں، جبکہ میں حلق نہیں کروا سکتا، کیونکہ سر میں دانے ہیں؟
نفلی طواف کے بعد دو رکعت پڑھنے اور سعی کرنے کا حکم
سوال: عمرہ کی ادائیگی کے بعد نفلی طواف کئے جائیں ، تو کیا اس صورت میں طواف کے بعد مقامِ ابراہیم پردو رکعت پڑھنا اور صفا و مروہ کے درمیان سعی کرنا بھی لازم ہوگا ؟ یا صرف طواف ہی کرنا ہوگا؟
محرم کاحدودحرم سے باہرحلق کروانا
سوال: عمرہ کے بعد حدود حرم سے باہر آکر اگر حلق یا تقصیر کی جائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟