
نانی کی سگی بہن کے ساتھ عمرہ پر جانا کیسا؟
سوال: زید کی نانی کی سگی بہن زید کے ساتھ عمرے پر جاسکتی ہے؟ اس میں کوئی حرج والی بات تو نہیں۔
پہلا عمرہ کرنے کےبعد عمر ہ کرنا افضل ہے یا طواف کرنا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس بارے میں کہ اگر عمرے کے لئے جائیں، تو پہلا عمرہ کرنے کے بعد مزید نفلی عمرے کرنا افضل ہے یا طواف کرنا؟
عمرے کے طواف کے پہلے دو چکر میں اضطباع نہیں کیا تو حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ عمرے کے طواف کے پہلے دو چکروں میں اضطباع کرنا یاد نہ رہا، پھر تیسرے چکر میں یاد آیا، تو اب دورانِ طواف اضطباع کیا جائے گا یا نہیں؟ یا دم دینا لازم ہوگا؟
سوال: کوئی عمرے پر جانا چاہتا ہے مگر ایک بار اس کے ساتھ فراڈ ہو چکا ہے اب اس کی ہمت نہیں ہو رہی تو کیا میں اس کو اس طرح کہہ سکتا ہوں کہ آپ کے جو اخراجات ہیں ایک ٹکٹ کے 50 ہزار روپےا ور دو ٹکٹوں کے ایک لاکھ روپے وہ میں دیتا ہوں عمرہ کرکے آنے کے بعد آپ مجھے دے دینا پھر وہ مجھے 90 ہزار میں خرچہ آئے یا 95 ہزار میں تو اس کے حوالے سے شرعی راہنمائی فرمادیں؟
بھول کر عمرے کے طواف میں آٹھ چکر لگانے کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک اسلامی بھائی نے بھول کر عمرے کے طواف میں سات چکر کی بجائے آٹھ چکر لگا لیے، آٹھواں چکر مکمل کرنے کے بعد یاد آیا کہ یہ آٹھ چکر ہو گئے، تو ان کے لیے کیا حکم ہے؟
زکوٰۃ کے پیسوں سے عمرہ کروانا کیسا؟ اس طرح زکوٰۃ ادا ہوجائے گی؟
جواب: عمرے پر بھیجنا ہے، اگرتو وہ ایسا ہے کہ جو زکوۃ کا اصلاً مستحق ہی نہیں، تو ظاہر ہے کہ اُسے تو زکوۃ کی رقم ہی نہیں دی جاسکتی، اور اگر وہ شخص ایسا ہے ج...
ہمیں عمرے پر نمازیں قصرپڑھنی ہیں یا مکمل؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ الحمد للہ عزوجل ہم گیارہ افراد عمرے کی ادائیگی کے لئے جارہے ہیں ،او ر ہمارا شیڈول یہ ہوگا، کہ پہلے تین دن مدینہ منورہ میں ہوں گے، پھر مکہ مکرمہ میں چار دن ہوں گے ،اور پھر مدینے شریف میں تین دن قیام ہوگا، اور پھر مکہ مکرمہ میں آٹھ دن قیام ہوگا ،اور آخر میں مدینے شریف میں آٹھ دن قیام ہوگا، اور وہیں سے واپس پاکستان آنا ہوگا ،تو معلوم یہ کرنا ہے، کہ اس پورے شیڈول میں ہمیں نمازوں میں قصر کرنی ہے یامکمل پڑھنی ہے؟ سائل:عبد القادر عطاری(سرجانی ٹاؤن، کراچی)
طواف کا آغاز رکن یمانی سے کرنے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرا ایک جاننے والا شخص عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے گیا وہاں جا کراس نے طواف حجر اسود کی بجائے رکن یمانی سے شروع کیا اور سعی اور حلق کروا کر عمرہ مکمل کیا پھر دوسرے عمرے میں وہ میرے ساتھ تھا ہم نے طواف حجر اسود سے شروع کیا تو اس نے بتایا کہ وہ تو رکن یمانی سے طواف شروع کرتا رہا ہے لہذامیں نے اسے بتایا کہ طواف حجراسود سے شروع ہوتا ہے لیکن پورے مسئلے کا مجھے بھی پتہ نہیں تھا لہذااب ہم پاکستا ن واپس آچکے ہیں ہماری اس بارے میں رہنمائی فرمائیں کہ مذکورہ شخص نے جو طواف رکن یمانی سے شروع کیا اس کے بارے میں کیا حکم ہے ؟ سائل :عثمان علی عطاری (شاہ نور پارک ،کوٹ خواجہ سعید لاہور)
چارماہ سے کم کا حمل ضائع کرنے کا حکم
جواب: احرام والا شخص ،شکاری جاندار کے انڈےتوڑ دے تو اس پر تاوان لازم آتا ہے کیونکہ انڈے جاندار کی اصل ہیں تو جب وہاں احرام والےسے انڈے ضائع کرنےپر جنایت کا ...
حلق کے بعداحرام کی چادروں میں نفلی طواف
سوال: اگر کسی نے مکمل عمرہ کر کے حلق بھی کر لیا تو کیا احرام اتارے بغیر اسی حالت میں نفل طواف کر سکتا ہے؟