Ahram Ki Chadar Bandh Kar Fold Ki Jati Hai, Is Mein Namaz Ka Hukum

 

احرام کی چادر باندھ کر فولڈ کی جاتی ہے، اس میں نماز کا حکم

مجیب:مولانا عابد عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1953

تاریخ اجراء:06ربیع الثانی1446ھ/10اکتوبر2024ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   نماز میں کفِ ثوب یعنی کپڑے کو فولڈ کرنا منع ہے، تو احرام  کی جو چادر باندھ کر فولڈ کی جاتی ہے،اس میں نماز کا کیا حکم ہوگا ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   نماز میں کپڑا فولڈ کرنا مکروہِ تحریمی، ناجائز اور گناہ ہے، مگر فقہائے کرام نے فولڈ کرنے کی ہر صورت  کو مکروہِ تحریمی اور گناہ نہیں فرمایا، بلکہ کراہتِ تحریمی کی بنیاد ایک خاص ضابطے پر  رکھی ہے اور وہ ضابطہ شرعیہ  یہ ہے کہ اس انداز میں کپڑا فولڈ کرنا جو خلافِ معتاد ہو، یعنی عادۃ ً اور عموماً اُس اندا زمیں کپڑے کو فولڈ نہ کیا جاتا ہو، تو اُس انداز میں فولڈ کر کے نماز پڑھنا، مکروہِ تحریمی اور گناہ  ہے۔اِس ضابطے کے تناظر میں غور کیجیے تو  احرام کی چادریں باندھنے کا طریقہ ہی یہ ہے کہ اس کو مخصوص مقامات سے فولڈ کرنا پڑتا ہے لہٰذا یہ کف ثوب میں داخل نہیں۔ اس حوالے سے مفید معلومات کے لیے درج ذیل لنک پر موجود فتوے کا مطالعہ فرمائیں:

https://www.fatwaqa.com/ur/fatawa/namaz/high-neck-sweater-dupatta-waghaira-fold-kar-ke-namaz-padhna-kaisa

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم