
شوہر کا حالت حیض میں بیوی کی شرمگاہ چھونا کیسا ؟
جواب: جسم سے نفع اٹھانا شوہر کیلئے جائز ہے۔ فتاوی رضویہ میں ہے:’’ کلیہ یہ ہے کہ حالت حیض ونفاس میں ز یر ناف سے زانو تک عورت کے بدن سے بلاکسی ایسے حائل ...
اقامت کی نیت میں پندرہ دن کی تعیین کی وجہ
جواب: جس میں محض قیاس کا عمل دخل نہیں ہوتا، اور حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم بغیر دلیل کے ہرگز عمل نہیں کرتے، تو لازمی بات ہے کہ انہوں نے ضرور نبی کریم عل...
بیوی کے پچھلے مقام میں جماع کرنے سے نکاح کا حکم
جواب: جس شخص سے یہ کام سرزد ہو گیا ہوتو اس پر لازم ہے کہ سچے دل سے اللہ پاک کی بارگاہ میں توبہ کر ے اور آئندہ ایسا نہ کرنے کا پختہ ارادہ کرے،اور یہ تو...
بغیر وضو طواف کیا اور اب وطن واپس آچکا ہے، تو کیا حکم ہے؟
جواب: جس شخص نے بے وضو حالت میں عمرے کا طواف کیا، تواس کا طواف تو ادا ہوگیا،مگر طواف میں واجب طہارت کو ترک کرنے کی وجہ سے وہ گنہگار ہوا،اور اب جبکہ ...
الیکٹرک بائیک یا ویل چیئر پر بیٹھ کر طواف کرنے کا شرعی حکم نيز دم يا صدقہ کا حکم
جواب: جسے کوئی عذر نہ ہو، اس کے لیے طواف اپنے پاؤں سے پیدل چل کر کرنا واجب ہے۔ عذر سے مراد ایسی کمزوری یا بڑھاپا یا درد یا بیماری ہونا ہے کہ جس کی وجہ سے چل...
حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ حیض و نفاس سے پاک تھیں
جواب: جس میں بیان کیا گیا ہے کہ حضرت سیدہ فاطمہ زہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا اس عارضہ سے پاک تھیں۔ کنز العمال میں ہے:”ابنتي فاطمة حوراء آدمية لم تحض، و لم تطم...
سوال: حیض کی حالت میں قرآن پاک سن سکتے ہیں؟
حیض کی حالت میں مقدس مقامات کی زیارت کے لئے جانا
جواب: نمازاور روزہ اور قرآن کی کسی آیت کا پڑھنا اور اس کو چھونا مگر غلاف کے ساتھ چھوسکتے ہیں،اور مسجد میں داخل ہونا اور طواف کرنا اور جماع کرنا اورناف کے نی...
نماز کے دوران پسینہ صاف کرنے کا حکم
جواب: جس کے سبب کوئی پریشانی نہیں ہو رہی، تو اب پسینہ صاف کرنے کے لیے ایک مرتبہ بھی ہاتھ اٹھانا مکروہِ تنزیہی اور ناپسندیدہ عمل ہے، اِس سے بچنا چاہیے۔ ...
سی جی ایم سینسر ( Glucose Meter ) لگا ہو تو غسل کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ذیابیطس کے مریض کے لئے خون میں موجود گلوکوز کی مقدار پر نظر رکھنا نہایت اہم ہے۔گلوکوز کی مانیٹرنگ کے لئےعام طور پر گلوکوزمیٹر استعمال کیا جاتا ہے۔جس میں ایک ٹیسٹ سٹرپ لگا ئی جاتی ہے اور اس پر خون کا قطرہ گرا کر مشین کے ذریعے گلوکوزکا لیول چیک کر لیا جاتاہے۔ آج کل ایک جدید طریقہ آیا ہے۔وہ یہ کہ ”سی جی ایم (Continuous Glucose Monitoring)“ ایک آلہ ہے، جس کی مدد سے گلوکوز کی مستقل مانیٹرنگ ممکن ہے۔ یہ آلہ جسم پر عام طورپہ کہنی سے اوپر بازو کی سطح پر چپکا دیا جاتا ہے۔یہ آلہ ایک باریک سے سینسر کی مدد سے گلوکوز کا لیول چیک کرتا ہےاور وائرلیس ٹیکنالوجی کے ذریعے ریزلٹ ایک میٹر یا موبائل وغیرہ پر شو کر دیتا ہے۔ ہر ایک منٹ میں یا چند منٹ بعد یہ گلوکوز کا لیول چیک کرتا رہتا ہے،اور بتاتا رہتا ہے کہ گلوکوز لیول اوپر کو جا رہا ہے یا نیچے کو آرہا ہےاور اگلے بیس منٹ یا آدھے گھنٹے بعد کی کیفیت کا اندازہ بھی بتا دیتا ہے۔یہ آلہ ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جن کو دن میں چھ سے آٹھ مرتبہ گلوکوز چیک کرنا پڑتا ہے۔اس میں الارم بھی سیٹ کر سکتے ہیں ، جو خون میں شوگر کے نہایت کم یا زیادہ ہو جانے پر مریض کو خبردار کرتا ہے۔ اس طرح ان مریضوں کی جان بچا ئی جا سکتی ہے ، جن کو سوتے ہوئے ہائپوگلائسیمیا (Hypoglycemia) ہو جائے ، کیونکہ یہ ایک خطرناک بات ہے جس سے مریض کی موت تک واقع ہو سکتی ہے۔ سی جی ایم کو دن میں دو مرتبہ گلوکوزمیٹر سے خون میں گلوکوز چیک کر کے برابر (Calibrate) کرنا ضروری ہے تاکہ بالکل صحیح نمبر معلوم ہو سکیں ، کیونکہ اس سے حاصل ہونے والا رزلٹ گلو کوز میٹر سے کم درجے کا ہوتا ہے ، البتہ بعض نئے سی جی ایم کو اس طرح برابر کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ جب یہ سینسر جسم پر لگا ہو تو جسم پر پانی بہاسکتے ہیں ، لیکن جسم کے جتنےحصے پر یہ سینسر لگا ہے اتنے حصے کی جلد تک پانی نہیں پہنچ سکتا ، کیونکہ یہ جسم کے ساتھ مضبوطی سے چپکا ہوتا ہے۔اس کو اتارنے میں کوئی حرج یا مشقت کا سامنا نہیں ہوتا یعنی بآسانی اسے اتارا جا سکتا ہے ، لیکن اترنے کے بعد یہ دوبارہ استعمال نہیں کیا جا سکتا۔اور اس کی قیمت بھی کافی زیادہ ہوتی ہے تقریبا بیس ہزار کے قریب اور عام طور پر اسے دس بارہ دن تک یا بعض کو چودہ دن تک نہیں اتاراجاتا۔ اس تفصیل کے بعد سوال یہ ہے کہ کیا اس سینسر کو استعمال کر سکتے ہیں ؟ اگر کر سکتے ہیں ، تو غسل فرض ہونے کی صورت میں کیا اسے اتارے بغیر غسل کا فرض ادا ہوجائے گا؟