
جہیز کا سامان قربانی کے نصاب میں شامل ہونے کا حکم
سوال: مجھے پتہ چلا ہے کہ جہیز کی زائد اشیاء بھی قربانی کے نصاب میں شامل ہوتی ہیں تو میری بیوی کے پاس دو تولہ سونا اور جہیز کی زائد اشیاء ، جن کی مالیت 52،000 بنتی ہے، موجود ہیں تو کیا ان پر قربانی لازم ہو گی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ پائے کھال سمیت بنائے جاتے ہیں کیاپائے کی کھال کھاناجائزہے؟ سائل:مولاناطارق صاحب(فیصل آباد)
مسافر امام کے پیچھے مقیم مقتدی کی نماز کا طریقہ
سوال: امام صاحب شرعی مسافرتھے جس کی وجہ سےانہوں نے چاررکعت والی نمازمیں قصرکرنی تھی،ایک رکعت ہوچکی تھی کہ ایک مقیم شخص نے ان کی اقتدا کی، ایک رکعت امام صاحب کے ساتھ پڑھی ،قعدہ کیا،امام صاحب نے سلام پھیردیا،اب مقیم مقتدی امام کے سلام پھیرنے کے بعداپنی بقیہ رکعتیں کیسے اداکرے گا،اس کاطریقہ وضاحت کے ساتھ بیان فرمائیں۔
عورت نے نماز تسبیح کی امامت کروائی، تو نماز کاحکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کوئی اسلامی بہن دن کے وقت دیگر اسلامی بہنوں کے بیچ میں کھڑی ہو کر اُنہیں صلوۃ التسبیح کی نماز پڑھائے، اور قراءت اور تمام اذکارِ نماز اونچی آواز سے پڑھے، اس نیت سے کہ باقی بہنیں بھی اسے سن کر پڑھ لیں۔ اب پتہ چلا کہ اس طرح عورت امام بن کر نماز نہیں پڑھا سکتی، تو اب جو نماز پڑھائی، وہ نماز ہوئی یا نہیں اور یہ بھی کہ اگر ہو گئی تو قراءت اور دیگر اذکار نماز کو اونچی آواز میں پڑھنے کی وجہ سے وہ نماز واجب الاعادہ ہوگی یا نہیں؟
تمباکو اور نسوار حلال ہے، تو الکوحل والا مشروب حرام کیوں؟
جواب: امام محمد رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے فتوی دیا کہ ہر نشہ آور مائع چیز کا ایک قطرہ پینا بھی گناہ اور حرام ہے۔ ائمہ ثلاثہ اور فقہائے احناف کی بڑ...
قربانی کی گائے نے ذبح سے پہلے یا بعدبچہ جَن دیا، اس کے متعلق احکامات
سوال: قربانی کی گائے ذبح ہونے سے پہلے بچہ جن دے، تو اس بچے کا کیا حکم ہوگا؟ اس بچہ کو ذبح کر کے خود کھا سکتے ہیں یا اس کا گوشت صدقہ کرنا ہوگا؟ اگر اس گائے میں سات افراد شریک ہوں، تو اب کیا حکم ہوگا؟ اور اگر گائے ذبح کرنے کے بعد بچہ نکلا، تو اس کا کیا حکم ہوگا؟
احرام کی حالت میں بدن کی کھال اکھیڑنا
سوال: عمرہ کے دوران احرام کی حالت میں اگر کسی مقام کی کھال ابھر گئی اور اسے اکھیڑ دیا تو اس کے متعلق کیا حکم ہو گا ؟
آیت سجدہ کا ترجمہ سننے سے سجدہ تلاوت کب لازم ہوتا ہے؟
جواب: امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ کا قدیم قول ہے، حالانکہ فتاوٰی عالمگیری میں اسی مقام پر بعد میں صاحبین (امام ابویوسف و امام محمد رحمہما اللہ) کا قول بھی مذکو...
صرف تراویح کے لیے داڑھی رکھنے اور بعد میں کٹوادینے والے حافظ کے پیچھے نماز
سوال: بعض حافظ سار ا سال داڑھی منڈاتے یا کٹوا کر ایک مٹھی سے کم رکھتے ہیں اور رمضان المبارک سے ایک ،دو ماہ پہلے کٹوانا چھوڑ دیتے ہیں اور تراویح کے لیے امام بن جاتے ہیں اوررمضان گزرتے ہی معاذ اللہ ! دوبارہ کٹوا دیتے ہیں، ایسوں کے پیچھے تراویح پڑھنا یا ان کو تراویح کے لیے امام بنانا کیسا ہے ؟ اور ایسے حافظ عموماً یہی کہتے ہیں کہ ہم نے داڑھی کٹوانے سے توبہ کرلی ہے ، آئندہ ایسا نہیں کریں گے ، لیکن مشاہدہ یہی ہے کہ وہ رمضان کے بعد دوبارہ کٹوا لیتے ہیں ۔ آپ رہنمائی فرمائیں کہ ایسے حافظ کو امام بنایا جاسکتا ہے یا نہیں ؟
امام کے ساتھ ایک رکعت ملی ، تو باقی تین رکعتیں کیسے پڑھے ؟
سوال: جس شخص کو چار رکعت والی نماز میں ایک رکعت ملی اور بقیہ تین رکعتیں نکل گئیں ،تو وہ امام کےسلام پھیرنے کے بعد اپنی بقیہ نماز کس طرح ادا کرے؟کیا وہ تینوں رکعتوں میں سورۂ فاتحہ کےساتھ سورت ملا کر پڑھے گا؟