سرچ کریں

Displaying 241 to 250 out of 2825 results

241

اکیلے نماز پڑھنے والے کے پیچھے کسی کا اقتداء کرنا کیسا؟

سوال: میں ملائیشیا میں ہوں، یہاں مسجد میں ہم بسااوقات اپنی تنہا فرض نماز پڑھ رہے ہوتے ہیں، اور پیچھے سے کوئی شخص آکر ہمیں کسی طرح اطلاع دے کر ہماری اقتدا کرنے لگ جاتا ہے،سوال یہ تھا کہ اس طرح کرنا درست ہے ؟

241
242

رمضان میں بغیر جماعت کے وتر پڑھنا کیسا؟

سوال: کیا تراویح جماعت کے ساتھ پڑھنے کے بعد، وتر بغیر جماعت کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں؟ اس میں شرعاً کوئی حرج تو نہیں؟ رہنمائی فرمادیں۔سائل: بلال (via،میل)

242
243

آذان سے پہلے یا بعد درود و سلام پڑھنا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ہمارے گاؤں میں اذان و اقامت سے پہلے اور اذان کے بعد صلوٰۃ و سلام پڑھا جاتا ہے ۔بعض لوگ اس سے منع کرتے ہیں اور جب انہیں کہا جائے کہ شریعت کی طرف سے منع نہیں ،اس وجہ سے یہاں بھی پڑھ سکتے ہیں،تو آگے سے کہتے ہیں کہ اگر ہر جگہ اسی کو دلیل بناؤ گے ،تو پھرنمازمیں سجدے دو کیوں کرتے ہو؟زیادہ سے منع تو نہیں کیا گیا ،لہذا سجدے بھی زیادہ کیا کرو تاکہ تمہیں ثواب زیادہ ملے۔اس وجہ سے گاؤں کے کافی لوگ پریشان ہیں کہ کیا درست ہے اور کیا درست نہیں ۔براہِ کرم اس بارے میں شرعی رہنمائی فرمائیں ،تاکہ لوگوں کو مطمئن کیا جا سکے۔

243
244

نابینا کو مسجد لے جانے والا موجود ہو، تو کیا جماعت واجب ہوگی؟

جواب: نمازیں باجماعت ادا کریں کہ جماعت سے نماز پڑھنے کے بہت فضائل ہیں بلکہ حدیث پاک میں یہاں تک ارشاد فرمایا:”لو يعلم هذا المتخلف عن الصلاة في الجماعة ما له...

244
245

قعدہ اخیرہ میں تشہد کے بعد کھڑا ہونے پر لقمے کا حکم

سوال: امام نے مغرب کی نماز میں قعدہ اخیرہ میں صرف تشہد پڑھا، پھر کھڑا ہونے لگا، تو امام کو پیچھے سے مقتدیوں نے لقمہ دیا، کیا اسے لقمہ لینا چاہئے یا نہیں؟

245
246

صف کے درمیان میں دیوار یا ستونوں کے درمیان نماز پڑھنا

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ عینِ مسجد، فنائے مسجد یا خارجِ مسجد میں اگر صف کے درمیان میں کوئی دیوار یا ستون موجود ہو تو دیوار یا ستونوں کے درمیان نماز پڑھنے کا کیا حکم ہوگا؟ اور ستونوں کے درمیان نماز پڑھنے سے کیا نماز پر کوئی اثر ہوگا؟

246
247

نماز میں تسبیحات اونچی آواز سے پڑھنا

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بعض لوگ نماز پڑھتے وقت تسبیحات وغیرہ اتنی آواز سےپڑھتے ہیں کہ جس سے ان کے ارد گرد کے ایک دو لوگ سنتے ہیں، اتنی آواز سے تسبیحات وغیرہ پڑھنا کیسا؟ اور اگر اس سے ان لوگوں کو نماز میں تکلیف ہوتی ہو تو کیا حکم ہوگا؟ برائے مہربانی جواب عنایت فرمائیں۔

247
248

کیا مکروہ وقت میں نمازِ جنازہ پڑھ سکتے ہیں اور میت کو دفنا سکتے ہیں ؟

سوال: تین اوقاتِ مکروہہ میں نماز ِجنا زہ پڑھنا اور تدفین کرنا کیسا؟نیز صحیح مسلم کی حدیث پاک جس میں اوقاتِ مکروہہ میں تدفین کے متعلق ہے:’’ كان رسول اللہ صلى اللہ عليه وسلم ينهانا أن نصلي فيهن، أو‌أن نقبر فيهن موتانا ‘‘ اس سے کیا مراد ہے؟

248
249

آستین پوری نہ ہونے کی بناء پر عورت کی کلائی نماز میں نظر آئے تو کیا حکم ہے؟

سوال: عورتوں کے لباس کی آستین پوری ہونی چاہیے۔ سوال یہ ہے کہ اگر آستین پوری نہ ہو اور وہ نماز پڑھنے کے لیے بڑی چادر اوڑھ لیں ، جس میں ہاتھ چھپ جائیں ، لیکن رکوع و سجدے میں سائیڈ سے چادر کھل سکتی اور کلائی نظر آ سکتی ہے ، تو کیا حکم ہے ؟

249
250

نفل کی تیسری رکعت کا سجدہ کرنے سے فرض قعدے کا واجب میں تبدیل ہو جانا

سوال: نماز کے احکام میں واجبات کے بیان میں یہ مسئلہ لکھا ہے کہ نفل کا ہر قعدہ قعدۂ اخیرہ ہے، لیکن اگر کوئی شخص بھول کر نفل کی تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہو گیا اور اس رکعت کا سجدہ بھی کر لیا، تو اب یہ قعدہ فرض کی بجائے واجب شمار ہو گا۔ تو اس کی کیا وجہ ہے کہ ایک فرض کام واجب ہو گیا؟

250