سرچ کریں

Displaying 241 to 250 out of 7738 results

241

واجب الاعادہ نماز کا وقت گزر جانے کے بعد بھی اعادہ واجب ہے؟

سوال: کیافرماتےہیں علمائےدین ومفتیانِ شرعِ متین اس بارےمیں کہ اگر کسی وجہ سے نماز واجب الاعادہ ہو جائے، تو سنا ہے کہ اگر وقت کے اندر نماز کا اعادہ کریں، تو واجب ہونے کے طور پر اعادہ ہو گا اور وقت کے بعد اس کا اعادہ واجب نہیں،بلکہ مستحب ہوتا ہے۔ کیا یہ مسئلہ درست ہے؟

241
242

130 کلو میٹر سفر کے دوران میرے اپنے شہر سے بھی گزر ہوگا کیامیں اس دوران نماز قصر کروں گا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارےمیں کہ میرا گھر لکسیاں میں ہے اور لکسیاں کے ایک جانب سرگودھا ہے جس کا فاصلہ تقریبا 40 کلومیٹر ہے اور لکسیاں کے دوسری جانب لاہور ہے جس کا فاصلہ تقریبا 130 کلومیٹر ہے ، لاہور میں کسی ضروری کام سے جانے کے لئےمیں گھر سے نکل کرسرگودھا آیا ، اور سرگودھا سے لاہور جانے کا ایک ہی راستہ ہے جو لکسیاں کی آبادی سے ہو کر جاتا ہے کوئی بائی پاس والا راستہ نہیں ہے لہذا میں جب سرگودھا سے لاہور کے گاڑی میں سوار ہوں گا تو وہ گاڑی بھی لکسیاں سے ہو کر ہی جائے گی تو سوال یہ ہے کہ سرگودھا میں، میں نماز قصر پڑھوں گا یا مکمل؟ سائل: عامر سجاد(لکسیاں، سرگودھا)

242
243

مسافر کے لیے جمعہ کا کیا حکم ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ مسافر کو جس مقام پر جاناہے وہاں پہنچ جائے اور جمعہ پڑھنا چاہے، تو کیا امام کے پیچھے جمعہ پڑھ سکتا ہے یا ظہر پڑھےگا؟

243
244

نفلی طواف بیٹھ کر کرنے سے دَم یا صدقہ لازم آئے گا؟

سوال: فی زمانہ مسجد الحرام میں طواف اور سعی کے لیے کسی فرد کی مدد سے چلنے والی سادہ ویل چیئرز بھی ہوتی ہیں اور الیکٹرک ویل چیئرز (Electric Wheel Chairs)، الیکٹرک کاریں (Electric Cars)، الیکٹرک اسکوٹرز (Electric Scooters) موجود ہوتی ہیں۔ سوال یہ ہے کہ اگر کوئی شخص کسی عذر و مجبوری کے بغیر صرف سُہولت و آسانی کے لیے یا تھکاوٹ سے بچنے کے لیے حج یا عمرے کا طواف ، یونہی نفل طواف پیدل چل کر نہ کرے، بلکہ ان گاڑیوں وغیرہ پر بیٹھ کر کرے ، تو اس کا ایسا کرنا کیسا ہے ؟ اور اس پر کوئی دم یا صدقہ لازم آئے گا یا نہیں ؟

244
245

حج تمتع کرنے والے کا عمرہ سے فارغ ہوکر بیوی سے تعلق قائم کرنا

جواب: پربیویوں سے تعلقات کرنا لازم قرار نہیں دیا تھا لیکن بیویوں کو ان کے لیے حلال کردیا تھا۔ اس کی شرح میں عمدۃ القاری میں ہے "قوله: أن نحل أي: بالإحلال أ...

245
246

حاجی پرعیدکی قربانی لازم ہے یانہیں اور کیاحاجی عیدکی قربانی گھر پر کرسکتا ہے؟

جواب: مسافرہے تواس پر شرعا عیدوالی قربانی واجب نہیں ہوتی۔اس تفصیل کے مطابق حاجی کامسئلہ درج ذیل ہے : اگر حاجی قربانی کے ایام میں شرعی مسافر ہو،یاصاحب نص...

246
247

آن لائن خریداری پر ملنے والے ڈسکاؤنٹ کوپن (Coupon) کی شرعی حیثیت اور متعلقہ مسائل

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ آج کل مختلف آن لائن پلیٹ فارمز (جیسے دراز Daraz، ٹیمو Temuوغیرہ)پر شاپنگ کرنے کی صورت میں مختلف اوقات میں مختلف اقسام کے ڈِسکاؤنٹ کوپنز (Coupons) ملتے ہیں ۔ کوپن کی ایک صورت یہ ہوتی ہے کہ آن لائن پلیٹ فارم کی طرف سے آفرہوتی ہے اگر آپ ہمارے پلیٹ فارم سے ایک مخصوص رقم تک کی خریداری کرتے ہیں، تو آپ کو ایک مقررہ رقم کا کوپن ملے گا ،جس سے آپ اگلی خریداری پر ڈسکاؤنٹ حاصل کرسکتے ہیں ، کوپن کی ایکسپائری ڈیٹ سے پہلے اگر تین دن کے اندر اندرہم سے دوبارہ کوئی خریداری کریں گے، تو اس کوپن پر لکھا ہوا کوڈ استعمال کرنے پر آپ کو اس خریداری پر ڈسکاؤنٹ مل جائے گا۔کوپن کی ایکسپائری ڈیٹ کبھی تین دن اور کبھی ایک ہفتہ بھی ہوتی ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ بعض اوقات یوں ہوتا ہے کہ میری فیملی میں سے کوئی فرد مجھے کہتا ہے کہ آپ مجھے فلاں چیز فلاں آن لائن پلیٹ فارم سے منگوادیں، میں قیمت دیکھ کر اسےبتا دیتا ہوں کہ یہ چیز اتنے یورو کی مل رہی ہے۔ مثال کے طور پر اس چیز کی قیمت 30 یورو ہے ،تو جب میں وہ چیز 30 یورو کی خریدتا ہوں، تو اس خریداری پر کمپنی 10 یورو کا کوپن دیتی ہے۔اس کوپن کو میں رکھ لیتا ہوں اور پھر جب اپنی کوئی چیز خریدتا ہوں ،تو اس کوپن سےاس چیز کی قیمت پر ڈسکاؤنٹ حاصل کرلیتا ہوں۔میرا سوال یہ ہے کہ آیا یہ کوپن جوکہ میری آئی ڈی پر دیا جاتا ہے، میرا اسے اپنے لیے استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں؟

247
248

امام ضامن باندھنے کی حقیقت

جواب: مسافر کو نیک دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا جائے ،جس طرح مخصوص انداز میں امام ضامن باندھا جاتا ہے، اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ ملفوظات اعلیٰ حضرت رحمۃاللہ ت...

248
249

نجاست کو جس کپڑے سے صاف کیا وہ پاک ہوگا یا ناپاک اور اس کو گیلے ہاتھ سے پکڑنے کا حکم؟

جواب: پر دو صورتیں ہیں جن کے اندر مزید تفصیل ہے اور وہ حسب ذیل ہے: (1)اگر نجاست لگا کپڑا خشک ہو چکا تھا پھر گیلے ہاتھ سے پکڑنے کی وجہ سے تر ہوا، مثلاً کپڑے...

249
250

مسجد سے کسی اور کے جوتے پہن کر گھر آگیا ، تو اب کیا حکم ہے ؟

سوال: دو افراد کہ جن کی عمر میں کچھ فرق تھا۔ وہ دونوں نماز پڑھنے مسجد گئے۔ اِتفاقاً دونوں کی سلیپر (Slipper)‏ ایک جیسی تھی ، لیکن عمر میں فرق کی وجہ سے ایک چھوٹی اور دوسری اُس سے کچھ بڑی تھی۔ نماز ‏پڑھنے کے بعد ایک شخص بے توجہی میں دوسرے کی چپل لے کر چلا گیا۔ جب دوسرا شخص چپل پہن کر گھر ‏جانے لگا، تو اُسے وہ سلیپر کچھ چھوٹی محسوس ہوئی۔ گھر پہنچنے پر اُسے سمجھ آگئی کہ یہ دوسرے کی ‏چپل ہے۔ اُس کے گھر والوں نے اسے کہا کہ آپ اگلی نماز میں یہ چپل لے کر چلے جانا، وہ دوسرا شخص آئے گا، تو اُسے ‏اس کی چپل دے کر اپنی لے لینا۔ کافی دن گزر گئے، لیکن کوئی سلیپر چینج (Change)کرنےنہیں آیا اور اب لگتا ‏بھی نہیں کہ وہ آئے گا، لہذا اب اس سلیپر کے متعلق شریعت کا کیا حکم ہے؟

250