
صاحب ترتیب نے فجر نہیں پڑھی اور عید کی نماز پڑھ لی تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ صاحبِ ترتیب شخص کی عید کے دن کسی عذر کے سبب نمازِ فجر قضا ہوئی، تو اس نےنمازِ فجر کی قضا پڑھے بغیر نمازِ عید ادا کرلی،تو کیا اس کی نمازِعید ادا ہوجائےگی؟
اعتکاف کے دوران حیض آنے پر عورت کا مسجدِ بیت سے نکلنے کا حکم
سوال: آخری عشرے کا اعتکاف اسلامی بہن کررہی ہو ،اس دوران حیض آجانے کی وجہ سے اس کا اعتکاف ٹوٹ جائے ، تو کیا اعتکاف کی جگہ سے باہر جاسکتی ہے؟ اور حیض کی وجہ سے جو اعتکاف ٹوٹ گیا ، تو بعد میں اس کی قضا کیسے کرے؟
کیا بیٹھ کر نوافل پڑھنے سے آدھا ثواب ملتا ہے ؟
سوال: اگر کوئی نفل نماز بیٹھ کر پڑھتا ہے، تو اس کی نماز اگرچہ ہوجاتی ہے ،لیکن اس کا ثواب آدھا ہوجاتا ہے ،کیا یہ بات درست ہے ؟اور یہ مسئلہ کہاں سے ثابت ہے ؟کیا عورت کے لیے بھی یہی حکم ہے کہ اس کا ثواب بھی آدھا ہوجائے گا یا اس میں فرق ہے ؟کیا نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھ کر نفل نہیں ادا فرماتے تھے؟
سوال: نماز میں بنا کرنے کا جواز کہاں سے ثابت ہے؟ اور بنا کس طرح کی جاتی ہےمجھے سمجھ نہیں آرہا ہے کیونکہ میں نے یہ مسئلہ سنا ہے کہ نماز میں تین قدم چلنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے ،تو جس شخص کا نماز میں وضو ٹوٹ جائے،وہ کس طرح وضو کرکے اپنی نماز کو وہاں سے ہی پڑھے گا حالانکہ وضوکے لیے اسے تین قدم سے زیادہ چلناپڑے گا،جوکہ عمل کثیر ہے اوریہ نمازکے منافی ہے ؟اس حوالے سے شرعی رہنمائی فرمائیں ۔
اسکول جانے کی وجہ سے نماز قضا کرنا یا وقت سے پہلے پڑھنا
سوال: اگر سکول کا وقت 10 سے 5 کا ہو تو کیا ظہر کی نماز پہلے پڑھ سکتے ہیں یا قضا پڑھ سکتے ہیں؟
کمر درد کی وجہ سے رکوع اور سجدے کے بغیر نماز پڑھ سکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کسی خاتون کو کمر کے مہروں میں درد کی وجہ سے ڈاکٹر جھکنے سے منع کر رہے ہوں کہ اس سے بیماری بڑھنے کا اندیشہ ہے۔ کمر کا درد بھی کئی سال پرانا ہے اور اس میں زیادتی ہو رہی ہے۔ خود ان کا بھی یہ تجربہ ہو کہ اگر جھکا نہ جائے تو کمر درد میں افاقہ ہوتا ہے، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں کہ کیا اس صورت میں ان کو نمازوں میں بغیر جھکے یعنی رکوع اور سجدہ سر کے اشارے سے کرنے کی اجازت مل سکتی ہے؟
جمعہ والے دن زوال کے بعد جمعہ ادا کیے بغیر سفر کے لیے نکلنا گناہ ہے
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ حید ر آباد زید کا وطن اصلی ہے، لیکن کراچی میں وہ گورنمنٹ ملازم ہے، نوکری کے سلسلے میں وہ تین چار دن کراچی اور تین چار دن حیدر آباد رہتا ہے، پوچھنا یہ ہے کہ ایسے شخص پر جمعہ فرض ہے یا نہیں؟ نیز بقیہ فرائض کو وہ حیدر آباد یا کراچی میں قصر کیساتھ ادا کرے گا یا پھر دونوں جگہوں پر پوری نمازیں ادا کرے گا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ اس وقت والد صاحب کی عمر پچاس سال سے زیادہ ہے لیکن فی الحال روزہ رکھنے کی صلاحیت ہے اور روزہ رکھ بھی رہے ہیں۔ ہمارے والد صاحب کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں جان بوجھ کر بہت سے روزے قضا کر دئیے ہیں ، اب معلوم یہ کرنا چاہ رہے ہیں کہ ان قضا روزوں کی ادائیگی کی کیا صورت ہے؟ قضا روزے ہی رکھنا ضروری ہیں یا ان کی جگہ فدیہ بھی دے سکتے ہیں؟ اگر فدیہ دینے کی اجازت ہے تو ایک روزے کا کتنا فدیہ ہے؟ سائل : بلال (کراچی)
دوسرے اور تیسرے دن کی رمی چھوڑنے کا حکم
جواب: قضاکرے گا تیرہ (13) تاریخ کو سورج ڈوبنے سے پہلے تک رمی کے آخری دن کا وقت ہے ۔قضا کرے اور ایک دَم ادا کرے اور اگر تیرہ (13) تاریخ کا سورج غروب ہوگیا تو...