
ہاتھ پر ٹیٹو بنے ہونے کی حالت میں نماز کا حکم
جواب: مسئلہ گزرا ہے اس سے ہاتھ وغیرہ میں گودوانے کا مسئلہ مستفاد ہوتاہے اور وہ یہ ہے کہ گودوانا ناپاک چیزکے ساتھ خضاب کرنےیا رنگنے کی طرح ہے کیونکہ جب مثلا...
امام کے ایک طرف سلام پھیرنے کے بعد شریک ہونے والے کی نماز کا حکم
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ کل مغرب کی نمازمیں امام صاحب نے جب ایک طرف سلام پھیرا، تو میں نے اسی سلام کے دوران تکبیر تحریمہ کہہ کر امام صاحب کی اقتدا کر لی اور امام کے دونوں طرف سلام پھیرنے کےبعد نماز مکمل کر لی، مجھے یہ جاننا ہے کہ کیا میری نماز ہو گئی یا نئے سرے سے دوبارہ پڑھنی ہو گی؟
تلاوت سے پہلے ’’ اعوذ باللہ ‘‘ پڑھنا واجب ہے یا مستحب؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارےمیں کہ قرآن پاک پڑھتے ہوئے تلاوت شروع کرنے سے پہلے ”اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ“ پڑھنا واجب ہے یا مستحب ہے؟
کیا قرآن پاک کا سچا حلف اٹھانے سے کوئی نقصان ہوتا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے گھر پر بھابھی کے ساتھ میری بیوی کی کسی بات پر بحث وتکرار ہوئی ہے بالآخر بیوی نے قرآن مجید ہاتھ میں اٹھا کر قسم کھا کر اپنی بات کو بیان کیاہے اب میری بیوی پریشان ہے کہ قرآن کا حلف نہیں اٹھانا چاہیے تھا جبکہ بیوی نے جو کچھ قسم اٹھائی وہ بالکل سو فیصد سچ ہی بیان کیا ہے تو کیا سچا حلف اٹھانے میں کوئی نقصان والا معاملہ تو نہیں ہوگا اس کی رہنمائی فرمادیں ؟
شادی کی تصاویر پرنٹ آؤٹ کروانے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ آج کل فوٹوگرافی کا رواج ہے تو کیا کاغذ پر شادی وغیرہ کی تصویر پرنٹ کروانا جائز ہے یا نہیں، رہنمائی فرما دیجئے؟
شوہر کے انتقال کے بعد سسر سے پردہ لازم ہے یانہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے داماد کا انتقال ہوگیا ہے میری بیٹی اپنے سسرال میں عدت پوری کررہی ہے تو سوال یہ پوچھنا ہے کہ بیٹی کا اپنے سسر سے پردہ لازم ہے یا نہیں ؟ سائلہ:ام منور(صدر کراچی)
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں نے اپنی بھتیجی گود لی ہے۔سوال یہ ہے کہ قانونی دستاویزات میں ولدیت کے خانے میں کس کا نام لکھوانا ہو گا،گود لینے والے یعنی میرے شوہر کا یا بچی کے حقیقی باپ کا؟نیز وہ اپنے حقیقی باپ کی وراثت سے حصہ پائے گی یا گود لینے والے کی وراثت سے حصہ پائے گی؟ نوٹ:لے پالک بچی کا گود لینے والے سے کوئی رشتہ نہیں ہے؟
وراثت کی کرائے پر دی ہوئی مشترکہ دکانوں میں بہنوں کا حق؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے والد صاحب کا انتقال ہوگیا ہے ، والد صاحب کی جائیداد ،دکانیں وغیرہ کسی کی تقسیم نہیں ہوئی ، سب کچھ بھائیوں کے قبضے میں ہے اور بہنوں کے مطالبے پر بھی ان کا حصہ انہیں نہیں دے رہے ۔اب بھائیوں نےبہنوں کی اجازت کے بغیر اپنی مرضی سے کچھ دکانیں کرایہ پر دے دی ہیں ،توان دکانوں سے آنے والے کرائے پر کس کا حق ہے ؟ بہنیں مطالبہ کرسکتی ہیں یا نہیں ؟ برائے کرم تفصیل سے رہنمائی فرما دیں ۔ نوٹ : تمام ورثاء عاقل بالغ ہیں ۔ نیز اگر بہنیں اب اجازت دے دیں ، پھر کیا حکم ہوگا ؟
قعدہ اولیٰ میں بھولے سے کھڑے ہونے پر لوٹنے کا حکم کب ہے؟
سوال: اگر کوئی قعدہ اولی بھول کر کھڑا ہو جائے اگر کھڑے ہونے کے قریب ہے تو نہ لوٹے اور بیٹھنے کے قریب ہے تو لوٹ آئے۔ اس مسئلہ میں کھڑے ہونے کے قریب اور بیٹھنے کے قریب سے کون سی حالت مراد ہے؟
میت کے ترکے سے تیجے،چالیسویں کا کھانا کھلانا کیسا؟
جواب: مسئلہ کے حوالے سے جواب یہ ہے کہ کسی کے فوت ہونے پر اس کے ترکے میں وارثوں کا حق ہوتا ہے اور شرعاً وہی اس کے مالک کہلاتے ہیں ،اس لیے اگر اس کے تمام وارث...