سرچ کریں

Displaying 251 to 260 out of 1095 results

251

تنہا وترپڑھتے ہوئے بلند آواز سے قرات کرنا

جواب: تفصیل اس کی یہ ہے کہ : رمضان یا رمضان کے علاوہ جہر( یعنی بلند آواز سے تلاوت)کرنے یا نہ کرنےکے اعتبار سے وتروں کا حکم عام جہری نمازوں کی طرح ہےاور...

251
252

دینی طبقہ سیکولر اور لبرل لوگوں کی مخالفت کیوں کرتا ہے؟

جواب: تفصیل اس میں یہ ہے کہ: لبرل ازم میں آزادی اظہار، آزادی رائے، کسی بھی مذہب کو رکھنے یا نہ رکھنے کی آزادی، سیکولر گورنمنٹ، فری مارکیٹ اکانومی، شہر...

252
253

شوہر کی 15 دن سے زیادہ رہنے کی نیت ہو اور بیوی کی کم، تو بیوی قصرکرے گی یا نہیں ؟

جواب: تفصیل پڑھنے سے اس مسئلے کا جواب بخوبی واضح ہوجائے گا۔ تفصیل یہ ہے کہ ایسا شخص جو اپنے اختیار سے سفر و اقامت نہیں کرسکتا ہو،بلکہ کسی کا تابع ہو...

253
254

دو تھن والی بھینس کی قربانی کا کیا حکم ہے ؟

جواب: تفصیل یہ ہے کہ قربانی کے جانور کا ہر اُس عیب سے پاک ہونا ضروری ہے جو قربانی ہونے میں رکاوٹ بنے۔فقہائے کرام نے جن عیوب کو مانع قربانی شمار کیا ہے اُنہی...

254
255

نئی گاڑی کی بکنگ کے وقت قیمت لاک(فِکس) نہ ہونے کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ جب کوئی نئی گاڑی بُک کروانے کے لیے کمپنیوں کی ڈیلر شپس(Dealerships)پہ جاتے ہیں، تو بعض کمپنیوں کے معاہدے میں یہ آپشن موجود ہوتا ہے کہ اگر آپ بکنگ کے وقت گاڑی کی پوری قیمت ادا کر دیں، تو آپ کی گاڑی کی قیمت لاک ہو جائے گی، یعنی مارکیٹ میں اگرچہ گاڑی کی قیمت بڑھ جائے، تب بھی آپ کو اسی قیمت پر گاڑی ملے گی، لیکن اگر پوری قیمت ادا نہیں کرتے،تو گاڑی کی قیمت لاک نہیں ہوگی، یعنی اگر مارکیٹ میں گاڑی کی قیمت بڑھ گئی، تو ڈیلیوری کے وقت جو قیمت ہو گی، اسی حساب سے آپ کو قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ پوچھنا یہ ہے کہ ڈیلر شپ کے معاہدے میں یہ شرط لگانا کیسا کہ اگر گاڑی کی قیمت بڑھ گئی، تو اسی حساب سے قیمت ادا کرنی ہوگی؟ نوٹ: گاڑی کی بکنگ سے لے کر ڈیلیوری تک کمپنی کا جو پراسس ہوتا ہے، اس بارے میں تفصیل یہ ہے کہ اولاً کمپنی نئی گاڑی بنانے کا اعلان کرتی ہے اور اس کا ڈیزائن اور فیچرز وغیرہ متعارف کرواتی ہے، جسے دیکھ کر لوگ اس کمپنی کی مختلف ڈیلر شپ پہ جا کر گاڑیاں بک کروانا شروع کر دیتے ہیں۔ یہ بکنگ مخصوص مدت تک جاری رہتی ہے، اس کے بعد بند کر دی جاتی ہے۔ بکنگ کے لیے درکار رقم کمپنی کی طرف سے مقرر ہوتی ہےاور وہ گاڑی کی قیمت کم زیادہ ہونے کے اعتبار سے مختلف ہوتی ہے، یعنی اگر گاڑی کی قیمت کم ہے، تو اس کی بکنگ کے لیے کم از کم مثلاً پانچ لاکھ روپے جمع کروانے ہوں گے اور قیمت زیادہ ہونے کی صورت میں دس لاکھ اور بقیہ رقم گاڑی ڈیلیور ہونے سے ایک ماہ پہلے جمع کروانی ہو گی۔ جس شخص نے بھی گاڑی بک کروانی ہو، وہ بکنگ کی رقم ڈیلر شپ کی بجائے بینک کے ذریعےکمپنی کے اکاؤنٹ میں جمع کرواتا ہے، کمپنی کے پاس رقم پہنچ جانے کے بعد وہ گاڑیاں بنانا شروع کرتی ہے، ایسا نہیں ہوتا کہ کمپنی اپنا سرمایہ لگا کر پہلے گاڑیاں بنا لے اور بعد میں بیچتی رہے، کیونکہ ایک گاڑی کی قیمت بھی ملین میں ہوتی ہے، لہذا کمپنی اپنی طرف سے اتنا سرمایہ لگانے والا رِسک کبھی نہیں لیتی، بلکہ گاڑیوں کی بکنگ اتنا عرصہ پہلے شروع کرنے کا مقصد ہی یہ ہوتا ہے کہ کمپنی لوگوں کی رقم سے کاروبار کر سکے۔

255
256

الکحل والی سینی ٹائزر ( sanitizer ) استعمال کرنا کیسا؟

جواب: تفصیل کچھ یوں ہے کہ الکحل بھی ایک قسم کی شراب اور نشہ آور مائع (liquid)ہے۔عام طور پر اشیاء کے اندر جس الکحل کا استعمال کیا جاتا ہے وہ انگور یا شراب ...

256
257

قرآنی آیت والے فریم کو بغیر وضو چھونے کا حکم؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے كے بارے میں کہ ہمارے گھر کی دیواروں پر آیت قرآنیہ پر مشتمل کچھ پلیٹیں اور فریم آویزاں ہیں،جن پرصرف آیات قرآنیہ کندہ ہیں اوران کے ساتھ مزید کچھ نہیں لکھا ہوا، اب ہمیں صفائی ستھرائی کے لیے انہیں اتارنے کی ضرورت پیش آتی ہے اوربسا اوقات ہمارا وضو بھی نہیں ہوتا، ایسی صورت میں انہیں بلا حائل چھونا، جائز ہے یا نہیں؟ واضح رہے کہ مذکورہ فریم بلکل کَوَر ٹائپ ہے اوراس کےسامنے کی جانب شیشہ لگا ہواہے، نیز ان کے درمیان میں خالی جگہ بھی ہے، جہاں سے اس کے اندر صفحہ یا گتا ڈالا جاتا ہے، یہیں سے فریم کے اندر آیت سے کندہ گتّا ڈالا گیا ہے، اور اسے فریم کے کسی حصے کے ساتھ چپکایا نہیں گیا، اگر چاہیں تو اسے بآسانی نکال بھی سکتے ہیں۔ باقی پلیٹوں کا معاملہ اس سے بلکل جدا ہے، ان کے ساتھ کوئی کَوَر یا شیشہ نہیں لگا ہوا، لہذا اس تفصیل کو مد نظر رکھتے ہوئےدونوں چیزوں کے حوالے سے شرعی رہنمائی فرمادیں، نیز یہ بھی بتادیں کہ اگر انہیں چھونا منع ہے، تو صرف آیت لکھے ہوئےحصے کو نہیں چھوسکتے یا ہر حصے کوچھونا منع ہے؟

257
258

رکوع اور سجدے کی تسبیحات تین سے کم پڑھنے کا حکم؟

سوال: دار الافتاء اہلسنت کے ایک فتوی میں رکوع کی تسبیح تین بار سے کم پڑھنے کو مکروہ تنزیہی قرار دیا گیا تھا ، یہی بہارِ شریعت میں بھی موجود ہے ، لیکن ایک عالم صاحب کا کہنا ہے کہ رد المحتار کے مطابق ان تسبیحات کا پڑھنا سنت مؤکدہ ہے اور اس سے کم پڑھنے پر سنت مؤکدہ کے ترک کی تفصیل کے مطابق گناہ ہوگا ۔پوچھنا یہ ہے کہ کیا واقعی یہ سنت مؤکدہ ہے ؟

258
259

حضرت آدم علیہ السلام کی عمر کتنی تھی ؟

سوال: حضرت آدم علیہ السلام کے وصال فرمانے کے وقت ان کی عمرکیا تھی اورانہوں نے اپنی عمر حضرت داؤد علیہ السلام کو جب دی تھی تب ان کی عمر 65 سال مقرر ہوئی تھی اورجب حضرتِ شیث علیہ السلام پیدا ہوئے ،تب ان کی عمر 130 سال تھی۔آپ یہ تفصیل سے بتا دیجیے ۔

259
260

گلیکسی رنگ (انگوٹھی) پہننے کا کیا حکم ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے میں کے بارے میں کہ گلیکسی رنگ (انگوٹھی) پہننے کا کیا حکم ہے؟ کیا یہ عام انگوٹھی کی طرح ہے؟ گلیکسی رنگ کی تفصیلات: اندرونی سطح: ایپوکسی۔ بیرونی سطح: ٹائٹینیم۔ گلیکسی رنگ کی چوڑائی 7 ملی میٹر، موٹائی 2.6 اور وزن 2.3 گرام ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ یہ آپ کے ڈیٹا کا تجزیہ کرتی ہے اور آپ کو بہتر صحت اور نیند کے لیے ذاتی نوعیت کی تجاویز فراہم کرتی ہے۔ گلیکسی رنگ صحت کی نگرانی، ٹریکنگ، اور ذاتی بصیرت فراہم کرتی ہے اور اسے انگلی میں پہنناآرام دہ ہے، یہاں تک کہ نیند کے دوران بھی۔ یہ سب چیزیں اسمارٹ فون سے کنیکٹ ہوکر فون میں ظاہر ہوتی ہیں۔

260