
منت مانی ہوئی چیز بھول جائے تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارےمیں کہ اگر کوئی شخص کوئی منت مانے اور اس کے بعد اس کا مقصد پورا بھی ہو جائے، لیکن اب اسے یاد نہ رہے کہ منت روزوں کی تھی یا نماز کی یا کسی اور چیز کی، البتہ یہ حتمی طور پر معلوم ہو کہ کوئی منت مانی تھی، تو اب اس منت سے برئ الذمہ ہونے کی کیا صورت ہے؟
نماز میں سورہ مُلک کے بعد اللہ رب العٰلمین پڑھ لیا ، تو نماز کا حکم ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص نمازمیں سورہ ٔ ملک کی قراءت کرےاور سورت ختم کرنے کےبعد بھولے سے (اللہ رب العٰلمین )بھی پڑھ لے،توکیا اس کی نماز ٹوٹ جائےگی ؟
قبلہ سمت سے کتنا پھریں گے تو نماز فاسد ہوگی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ نماز میں استقبالِ قبلہ شرط ہے، تو قبلہ سے کتنا انحراف ہوگا ،تو نماز فاسد ہو جائے گی ؟نیز45 ڈگری کی کچھ وضاحت کر دیجئے ؟
کان کا پردہ پھٹا ہو، تو روزے میں غسل کیسے کريں؟
سوال: اگر یہ یاد ہوتے ہوئے کہ روزہ ہے ، کان کے اندر پانی چلا جائے اور کان کا پردہ پھٹا ہوا ہو، تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ جس کے کان کا پردہ پھٹا ہوا ہو، ا س پر روزے کی حالت میں غسل فرض ہو جائے، تو وہ روزے کی حالت میں غسل کیسے کرے گا؟
ظہر کی نماز پڑھتے ہوئے عصر کا وقت داخل ہوگیا ، تو نماز کا حکم
سوال: ابھی کچھ دن پہلے ظہر کا وقت 5 بج کر 2منٹ پر ختم ہونا تھا ۔ کسی وجہ سے مجھے نماز کے لیے تاخیر ہوگئی ، تو آخری وقت میں پڑھتے ہوئے میں نے پورے 5 بجے ظہر کے فرض شروع کیے اور اسی دوران ظہر کا وقت ختم ہوگیا کہ جب میں نے سلام پھیرا ، تو 5 بج کر 4 منٹ ہوچکے تھے ۔ رہنمائی فرما دیں کہ میری یہ نماز ہوگئی یا دوبارہ پڑھنی ہوگی ؟
نماز میں سورہ فاتحہ کے بجائے دوسری سورت شروع کر دی، تو کیا حکم ہے ؟
سوال: اگر نماز میں سورہ فاتحہ پڑھنےکے بجائے بھولے سے کوئی اور سورت شروع کردی ،پھریاد آیا،تو اب کیا حکم ہے ؟
نماز کے دوران دانتوں میں پھنسی ہوئی چیز نگلنا
سوال: نماز سے پہلےاگر دانتوں میں بوٹی کا ریشہ ہو اور دوران نماز وہ ریشہ دانت سے نکل کر حلق سے نیچے اتر جائے یا کوئی شخص اسے اتار لے تو نماز کا کیا حکم ہوگا؟
کمزوری کی وجہ سے قضا نمازیں بیٹھ کر ادا کرنا
سوال: میرے ذمہ پر کئی قضا نمازیں لازم ہیں جن میں ادائیگی کر رہی ہوں ، روز کچھ نہ کچھ تعداد میں قضا نمازیں ادا کرتی ہوں، اب رمضان کے دنوں میں روزے بھی رکھنے ہوتے ہیں اور تراویح بھی ادا کرنی ہوتی ہے، اب کھڑے ہو کر نماز ادا کرنے میں اگر کمزوری محسوس ہو، تو کیا قضا نمازیں بیٹھ کر ادا کرسکتی ہوں؟
کیا وِتر نمازکے بعد نوافل پڑھ سکتے ہیں ؟
سوال: جب ہم عشاء کی نماز ادا کرتے ہیں،تو اس میں وتروں کے بعد بھی دورکعت نفل پڑھتے ہیں،کیا وتروں کے بعد یہ نفل پڑھنا جائز ہے؟ آج کل سوشل میڈیا پہ یہ بات بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے کہ’’ وتروں کے بعد نفل نہیں پڑھ سکتے،کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حکم دیا کہ تمہاری آخری نماز وتر ہونی چاہئے۔ (صحیح بخاری)‘‘برائے کرم اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔