سرچ کریں

Displaying 271 to 280 out of 2699 results

271

فجر کی فرض نماز کے بعد سنتیں پڑھ سکتے ہیں ؟

سوال: ایک یوٹیوبر نے جامع ترمذی کی حدیث پاک بیان کی کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صحابی کو فجر کے فرضوں کے بعد نماز پڑھتے دیکھا تو ان سے اس بارے میں پوچھا تو انہوں نے عرض کی میں نے فرض سے پہلے سنتیں ادا نہیں کیں اس لیے وہ ابھی پڑھ رہا ہوں تو نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے سکوت فرمایا۔ اس حدیث پاک سے تو معلوم ہوتا ہے کہ فجر کے فرض پڑھ لینے کے بعد بھی طلوع آفتاب سے پہلے بھی سنتیں ادا کی جا سکتی ہیں؟ برائے کرم اس حوالے سے رہنمائی فرمائیں۔

271
272

منہ میں ہوسٹ ٹافی رکھ کر نماز پڑھی تو کیا حکم ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ کھانسی کا مریض ہوسٹ ٹافی منہ میں لیے نماز پڑھے تو اس کا کیا حکم ہے ؟براہ کرم شرعی رہنمائی فرمادیجئے۔

272
273

سنت مؤکدہ کی جگہ قضا نماز پڑھ سکتے ہیں ؟

سوال: اگر کوئی شخص سنتِ مؤکدہ کی جگہ قضا نمازیں ادا کرے،اس کے لیے کیا حکم ہے؟نیز اگر کوئی امام ایسا کرے ،تو اس کے پیچھے نمازکا کیا حکم ہوگا؟

273
275

وتر کو مغرب کی طرح نہ پڑھو حدیث کا مطلب؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ ایسی کوئی حدیثِ پاک ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فرمایا: وترکومغرب کی نمازکے مشابہ نہ پڑھو؟ اگر یہ حدیث ہے، تو اس کی اسنادی حیثیت کیا ہے؟ نیز اس حدیث کا مطلب بھی بیان کر دیں کہ اس سے مراد کیا ہے؟ سائل: محمد احمد (کلیم شہیدپارک، فیصل آباد)

275
276

جس ٹشو سے پیشاب صاف کیا اسے جیب میں رکھ کر نماز پڑھنا

سوال: اگر پیشاب کے قطرے آ جائیں اور انہیں ٹشو پیپر سے پونچھ کر جیب میں رکھ لیا تو کیا ایسا ٹشو پیپر جیب میں رکھ کر نماز پڑھ سکتے ہیں؟

276
277

نماز کی حالت میں کھانے کی چیز نگلنے کا حکم

سوال: نماز کے دوران اگر کوئی کھانے کاذرہ وغیرہ منہ میں آجائے تو اسے نگل سکتے ہیں ؟

277
278

خنزیر کے بالوں سے بنا ہیئر برش استعمال کرنا کیسا؟

سوال: میرا سوال بور برِسلز (Boar bristles) کے متعلق ہے۔ یہ سور کے بالوں سے بنے ہوتے ہیں۔ میں نے انہیں اپنی داڑھی اور بالوں پر استعمال کیا، اور وہ برِسلز میری جلد کو چھوئے، میں نے یہ کئی دنوں تک استعمال کیا لیکن مجھے معلوم نہیں تھاکہ یہ کس چیز سے بنے ہیں۔ اب جب مجھے معلوم ہوا، تو اس کے بعد شرعی حکم کیا ہوگا؟ اور کیاپچھلی نمازیں دہرانی ہوں گی؟

278
279

قعدۂ اولیٰ بھولنے والے امام کوکب لقمہ دیا جائے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلےکے بارے میں کہ اگر امام چار رکعت والی نماز میں دوسری رکعت پرنہ بیٹھا اور سیدھا کھڑا ہو گیا اب کسی نے لقمہ دیا اورامام نے اس کا لقمہ قبول کر لیاتو کیا حکم ہوگا؟اسی طرح اگر پورا سیدھا کھڑا نہ ہوا ہو بلکہ کھڑے ہونے کے قریب ہو یا بیٹھنے کے قریب ہو تو اب لقمہ دینے اور قبول کرنے کا کیا حکم ہوگا؟ سائل :سید ذیشان (گلشن خیر محمد،حیدر آباد)

279
280

جہری نماز میں سورہ فاتحہ کی کچھ آیات آہستہ پڑھ کر پھر بلند آواز سے پڑھنے سے نماز کا حکم ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر فجر کی نمازمیں امام صاحب نے بھول کر سورہ فاتحہ کی ایک آیت آہستہ پڑھ لی پھریادآنے پر اس آیت کوجہرسے دوبارہ پڑھاتوکیا سجدہ سہولازم ہوگا؟اسی طرح اگرسورہ فاتحہ کی دویاتین آیات آہستہ پڑھنے کے بعددوبارہ سے جہر کے ساتھ پڑھ لیں تو سجدہ سہو کرناہوگایانہیں ؟

280