
اس شرط کے ساتھ مکان بیچنا کیسا کہ تم سے واپس میں ہی خرید لوں گا؟
جواب: شدہ اور محقق ہے وہ یہ ہے کہ بیع الوفاء رہن ہے نہ اس سے کچھ زائد اورنہ ہی کسی شے میں اس کے مخالف ہے، علامہ خیرالدین رملی نے اپنے فتاوٰی میں فرمایا کہ ...
مہر میں مقررشدہ پلاٹ معاف کیا، تو معاف ہو جائے گا ؟
سوال: کچھ عرصہ قبل میرا نکاح ہوا اور میرے حق مہر میں مبلغ پانچ ہزار روپے اور ایک متعین مقرر شدہ قطعہ زمین مبلغ چار مرلے طے پائی۔ میں نے اپنے شوہر سے مبلغ پانچ ہزار روپے وصول کرلیے ہیں، زمین کی وصولی ابھی باقی ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ میں زمین نہ لوں اور اپنے شوہر کو معاف کر دوں۔ شرعی طور پر مجھے ایسا کرنے کی اجازت ہے یا نہیں؟
عورت کی پہلے شوہرسے اولاد اور مرد کی پہلی بیوی سے اولاد کاآپس میں نکاح کرنا
سوال: ایک عورت جس کے پہلے شوہرسےبچے ہیں،اس کی ایک شخص سے شادی ہوئی ہے جس کی اس کی پہلی بیوی سے اولاد ہے۔کیا ان بچوں کی آپس میں شادی ہوسکتی ہے؟
شادی پر بیچنے کے لئے خریدے گئے پلاٹ بھی مالِ تجارت ہیں۔
سوال: ایک شخص نے چند پلاٹ اس نیت سے خریدے ہیں کہ بچے بڑے ہوں گے تو یہ پلاٹ کو فروخت کرکے بچّوں کی شادی کرے گا، کیا ان پلاٹوں پر زکوٰۃ بنے گی؟ اگربنے گی تو کتنی زکوٰۃدینی ہوگی ؟
عصر کا وقت شروع ہونے کے بعد اور جماعت سے پہلے ظہر کی قضا نماز پڑھنا
جواب: شدہ کی مثل بلکہ محققین علماء کے ہاں عین نماز ہوتی ہے، ہاں فوت ہونے کے بعد جس کا وقت خود رسالت مآب صلی اﷲ علیہ وسلم نے معین فرمادیا وہ ادائیگی سنت ہوگی...
کسٹمردکان پر سامان رکھوا کر بھول جائے ،تو حکم؟
سوال: جب گاہک دکان پر آتے ہیں،تو بسااوقات ان میں سے کسی کے ہاتھ میں سامان ہوتا ہے،جودکان پر بھول کر چلے جاتے ہیں اور واپس نہیں آتے اورنہ ہی گاہک کا معلوم ہوتا ہےکہ کون تھا اور کہاں سے آیا تھایا کچھ لوگ بھول کر نہیں جاتے ،بلکہ اپنے ساتھ لایا ہوا سامان ہمارے پاس بطورِ حفاظت رکھوا جاتے ہیں یا اشارے سے حفاظت کا کہہ جاتے ہیں،لیکن وہ واپس نہیں آتے،بھول جاتے ہیں اور بسااوقات گاہک بالکل اجنبی ہوتا ہے،اس کاکوئی پتہ نہیں ہوتا کہ وہ کون ہے،کہاں سے آیا ہے اور بسااوقات سامان پھل سبزیوں وغیرہ سے تعلق رکھتا ہے اور جلد خراب ہونے والا ہوتا ہے اور بسااوقات جلد خراب ہونے والا سامان نہیں ہوتا،اب ان تمام صورتوں میں ہمارے لیے کیا حکمِ شرع ہے؟
شادی پر ملنے والے زیورات پر زکوۃ کا حکم
سوال: لڑکی کو شادی میں سسرال اور میکے سے جو استعمال کا سونا چاندی ملتا ہے، تو وہ زکوۃ کب ادا کرے گی؟ شادی کے ایک سال بعد یا پھر کس طرح؟
کسی کے پاس بیٹی کی شادی کے لئے 50 ہزار موجود ہوں، تو قربانی واجب ہوگی یا نہیں؟
سوال: ایک شخص کے پاس 50 ہزار روپے ہیں لیکن یہ پیسہ بیٹی کی شادی اور جہیز کے لئے جوڑا ہے یہ پیسہ ماہِ ربیع الاول میں خرچ ہو جائے گا اس سے پہلے ماہِ ذی الحجہ میں پیسہ موجود ہوگا تو کیا اس شخص پر قربانی کرنا واجب ہوگی؟
قبلہ کی طرف پاؤں کرنے کا حکم ؟ چند چیزوں سے اعتراض اور جواب
سوال: کعبہ شریف کی طرف پاؤں پھیلانے کا کیا حکم ہے؟ زید کا کہنا ہے کہ عام حالت میں اور بالخصوص سوتے وقت کعبہ شریف کی طرف پاؤں پھیلانا بلا کراہت جائز و درست ہے اور اس پر چند مسائل سے استدلال کیا ہے، جن کی تفصیل یہ ہے: (1) مریض قبلہ کی طرف پاؤں پھیلا کر نماز پڑھے گا۔ (2) نزع کے عالَم میں قبلہ کی طرف ٹانگیں پھیلانے کا حکم دیا گیا ہے۔ (3) غسلِ میت کے وقت بھی یہی حکم ہے اور پھر (4) جنازہ لے کر چلنےمیں بھی اگر میت کے پاؤں قبلہ کی جانب ہونے میں کچھ کلام نہیں۔ تو جب ان احکامات میں کعبہ کی طرف پاؤں پھیلانے کی تلقین ہے، تو معلوم ہوا یہ ایسی چیز نہیں جس کی شریعت میں ممانعت وارد ہو، لہٰذا کسی بھی حالت میں قبلہ کی طرف پاؤں کر سکتے ہیں، تو برائے کرم اس حوالے سے رہنمائی فرما دیجئے۔