سرچ کریں

Displaying 21 to 30 out of 500 results

21

قبر پر اذان دینا کیسا ؟‎

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ زید کہتا ہے کہ قبر پر اذان دینا بدعت و ناجائز ہے اور اِس پر فتاوی شامی کی یہ عبارت’’فی الاقتصار علی ماذکر من الوارد اشارۃ الی انہ لا یسن الاذان عند ادخال المیت فی قبرہ کما ھو المعتاد الآن وقد صرح فی فتاویہ بانہ بدعۃ‘‘پیش کرتا ہے۔اس بارے میں کچھ تفصیلی رہنمائی کی حاجت ہے تا کہ ہمارے علاقے کی عوام اذانِ قبر(جو اہل السنۃ کا معمول ہے،اِس)کے حوالے سے مطمئن ہو جائے؟

21
22

دورانِ اذان اگر وقت شروع ہو، تو کیا وہ اذان دوبارہ دی جائے گی؟

سوال: مؤذن فجر کا وقت شروع ہونے سے ایک منٹ پہلے ہی اذانِ فجر دینا شروع کرے، پھر دورانِ اذان ہی فجر کا وقت شروع ہوجائے، تو کیا وہ اذان درست قرار پائے گی؟ کیونکہ اذان ختم ہونے سے پہلے تو وقت شروع ہوچکا تھا، یا دوبارہ سے اذان دی جائے گی؟

22
23

تہجد کی اذان کا حکم

سوال: تہجد کے لئےاذان دیناسنت سے ثابت ہے ؟ نبی پاک صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی حیاتِ ظاہری میں تہجد کے لئےاذان دی جاتی تھی، اگر دی جاتی تھی، تو کیا اب بھی تہجد کے لئےاذان دینا درست ہے؟ سائل: طفیل رضا(فیصل آباد)

23
24

قبلہ رخ اذان دینے کے حوالے سے تفصیل

سوال: کیا قبلہ رخ اذان دینا ضروری ہے؟ اگر قبلہ رخ اذان نہ دی گئی تو کیا اذان نہیں ہوگی؟نیز قبلہ کے علاوہ کسی اور سمت میں اذان دینے والا گنہگار ہوگا یا نہیں؟اورنیز بہار شریعت میں قبلہ کے خلاف اذان دینے کو مکروہ لکھا ہے تو یہ مکروہ تحریمی ہے یا تنزیہی؟

24
26

اذان میں اللہ اکبر کی را پر کیا حرکت آئے گی؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اذان میں "اللہ اکبر اللہ اکبر" میں لفظ اکبر کی را کو لفظ اللہ کے لام سے ملا کر پڑھنے میں را پر زبر پڑھا جائے گا، پیش پڑھا جائے گا یا ساکن پڑھا جائے گا؟ کیونکہ عرب کے قاری حضرات را کو پیش دے کر پڑھتے ہیں اور فتاوی شامی میں ہے کہ را کو زبر کے ساتھ پڑھا جائے، پیش پڑھنا خلاف سنت ہے تو قاری حضرات کیوں پیش پڑھتے ہیں؟

26
27

اذان میں حروف کی ادائیگی درست نہ ہو، تو ایسی اذان کا حکم اور اس کا جواب دینا کیسا ؟

سوال: اذان میں اگر حروف کی ادائیگی، مخارج کی ادائیگی میں غلطی ہوتو ایسی اذان ہوجائےگی؟ اور اس کا جواب دینا ہوگا یا نہیں ؟

27
28

اذان کہتے ہوئے وضو ٹوٹ جائے تو کیا حکم ہے ؟

سوال: اگر دورانِ اذان وضو ٹوٹ جائے تو کیا کرنا چاہیے؟

28
29

اذان سے پہلے درود نبی پاک ﷺ اور صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کے دور میں نہیں تھا تو اب کیوں پڑھتے ہیں؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اذان سے پہلے درود شریف پڑھنا کیسا ہے؟ قرآن و حدیث سے دلائل کے ساتھ جواب عطا فرمائیں۔ نیز دور رسالت و دور صحابہ میں تو اذان سے پہلے درود شریف نہیں پڑھا جاتا تھا، مگر اب پڑھا جارہا ہے، تو کیا یہ بدعت نہیں ہوگا؟

29
30

جس کے تلفظ درست نہ ہوں اس کا اذان دینا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے محلے میں ایک شخص اذان دیتا ہے، لیکن اس سے حروف صحیح ادا نہیں ہوتے، جس کی وجہ سے وہ حروف بدل دیتا ہے، جیسے ”اشھد ان لا“ کو ”اشھد و لا“ پڑھتا ہے، اسی طرح ”اللّٰہ اکبر“ کو ”اللّٰہ وکبر“ یعنی ”الف“ کی جگہ ”و“ پڑھتا ہے، مزید یہ کہ قریب الصوت الفاظ میں فرق بھی نہیں کرتا مثلا ح ھ، ص س، ہمزہ اور ع میں امتیاز نہیں کر پاتا، بلکہ ایک دوسرے سے بدل دیتا ہے، ایسے شخص کا اذان دینا کیسا ہے؟

30