
پاکستان اسلامی جمہوریہ کی بنیاد پر نہیں بنایا گیا؟
سوال: سیکولر لوگ کہتے ہیں ” پاکستان اسلامی جمہوریہ کی بنیاد پر نہیں بنایا گیا بلکہ سیکولرازم کی بنیاد پر بنایا گیا تھا لیکن بعد میں مولویوں نے اس پر اسلامی نام پر قبضہ کرلیا ۔“کیا یہ بات درست ہے؟اپنی دلیل میں وہ کہتے ہیں کہ 11اپریل 1946 کو مسلم لیگ کنونشن دہلی میں تقریر کرتے ہوئے قائد اعظم نےکہا : ’’ہم کس چیز کےلئے لڑ رہے ہیں ۔ہمارا مقصد تھیوکریسی نہیں ہے اور نہ ہی ہمیں تھیوکریٹک اسٹیٹ چاہیے ۔ مذہب ہمیں عزیز ہے ، لیکن اور چیزیں بھی ہیں جو زندگی کے لیے بے حد ضروری ہیں ۔مثلاً ہماری معاشرتی زندگی ، ہماری معاشی زندگی اور بغیر سیاسی اقتدار کے آپ اپنے عقیدے یا معاشی زندگی کی حفاظت کیسے کرسکیں گے؟“ 1946 میں رائٹرز کے نمائندے ڈول کیمبل کو انٹرویو دیتے ہوئے قائد اعظم کا کہنا تھا:” نئی ریاست ایک جدید جمہوری ریاست ہوگی جس میں اختیارات کا سرچشمہ عوام ہوگی۔نئی ریاست کے ہر شہری مذہب ،ذات یا عقیدے کی بنا کسی امتیاز کے یکساں حقوق ہوں گے ۔“
مسجد سے جنازہ گزارنا کیسا؟ نیز جنازہ مسجد میں رکھ کر میت کا چہرہ دیکھنا کیسا؟
جواب: اسلامی و ادلتہ میں ہے،و اللفظ للآخر: ”و كما تكره الصلاة على الجنازة في المسجد، يكره إدخالها فيه“ترجمہ: اور جیسے مسجد میں نماز جنازہ مکروہ ہے، ایسے ہی...
اسلام میں داڑھی ہے، داڑھی میں اسلام نہیں کہنا کیسا؟
سوال: ہمارے ہاں بہت دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ جب کسی کو داڑھی رکھنے کی ترغیب دی جاتی ہے ،تو بہت سے لوگ جواباً یہ کہتے سنائی دیتے ہیں کہ "جناب! اسلام میں داڑھی ہے، داڑھی میں اسلام نہیں۔ " داڑھی کے متعلق اس طرح کے جملےبول کر یہ باوَر کروانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ شرعی اعتبار سے داڑھی کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ برائے کرم شرعی رہنمائی فرمائیں کہ کیا اس طرح کے جملے بولنا درست ہے؟سائل: قاری جاوید( فیصل آباد )
عیسائی عورت مسلمان ہو جائے تو اس کے نکاح کا حکم
جواب: اسلام موجود ہو تو قاضی اس کے عیسائی شوہرپر اسلام پیش کرے گا، اگر وہ اسلام لے آئے تو بہتر ورنہ انکار کرے یا خاموش رہے تو اِن دونوں کے درمیان تفریق (علی...
میت کو غسل و کفن دینے کے بعد کفن ناپاک ہوجائے ، تو کیا حکم ہے ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارےمیں کہ ایک شخص زخمی حالت میں انتقال کرگیا،غسلِ میت دیتے وقت کسی طرح زخم سے نکلنےوالاخون روک دیا گیا،غسل سے قبل خون بھی صاف کردیا ، پھرمسنون طریقہ کے مطابق میت کی تکفین بھی کردی،اس دوران خون نہیں نکلا ، کچھ دیر بعد تک بھی خون نہیں نکلا،لوگوں کو میت کا چہرہ دکھایاگیا پھر جب میت کو گھرسےجنازہ گاہ لے جایا گیا،جب نمازِ جنازہ پڑھی جانے لگی تومیت کے کفن پر نظر پڑی کہ زخم والے حصے کی طرف والاکفن خون سے لال ہوگیا ہے،اس پرکسی نے کہا کہ نمازِ جنازہ کے لئے میت کا کفن بھی پاک ہونا ضروری ہے لہذا کفن پاک کیے بغیرنمازِ جنازہ نہیں پڑھ سکتے ، مگر امام صاحب نے پھر بھی نمازِ جنازہ پڑھا دی اورمیت کی تدفین کردی گئی۔پوچھنا یہ ہے کہ اس صورت میں کفن کو پاک کرنا ضروری تھا یا نہیں؟نیز نمازِ جنازہ درست ہوئی یا نہیں؟
کیا اسلام ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے ؟
سوال: بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ اسلامی تعلیمات میں اَفراد پر شدید پابندیاں ہیں، اسی وجہ سے آج ہمارا ملک ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا ہے۔اس حوالے سے رہنمائی فرما دیں کہ کیا واقعی اسلام ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے یا وجہ کچھ اور ہے؟
میت کے مال میں سے کھانا کھلانے نیز تیجے. دسویں چالیسویں کے کھانے کا حکم؟
سوال: میت کے گھر سے فوتگی والے دن سے لے کر تین دن کا کھانا کھانا اور کھلانا، جائز ہے یا نہیں؟ وہ کھانا میت کے ترکے میں سے ہو ،توکیا حکم ہو گا؟ اور اگر میت والے گھر کے کسی عاقل بالغ فرد کی طرف سے ہو، تو اس کا کیا حکم ہو گا؟ اسی طرح اگر محلے کے افراد نے رقم جمع کر کے کھانا دیا، تو کیا حکم ہو گا؟ یہ کھانا غریب و امیر سب کھا سکتے ہیں یا نہیں؟ اسی طرح تین دن کے بعد جمعرات، دسویں، بیسویں، چالیسویں اور سالانہ وغیرہ کے کھانے کا کیا حکم ہے؟ سائل: محمد عامر رضا عطاری (راولپنڈی)
صاحبِ نصاب شخص کا مرحوم کی طرف سے قربانی کرنے سے متعلق ایک اہم مسئلہ ؟
جواب: میت کی طرف سے یا میت کے نام پر قربانی کرنے کا مفہوم یہ ہے کہ اس کا ثواب میت کو پہنچے ،باقی رہی قربانی تو وہ چونکہ ذبح کرنے والے کی مِلک پر واقع ہوئی ہ...
کیا میت کے لواحقین کے رونے سے میت کو عذاب ہوتا ہے ؟
سوال: کیا میت کے لواحقین کے رونے سے میت کو عذاب ہوتا ہے؟