
کام سے پہلےاجرت دینے کی شرط پراس میں کمی کروانا
سوال: ہم کپڑا ڈائنگ(یعنی رنگ) کرواتے ہیں ،اس کا مارکیٹ ریٹ مثلاً :ایک کپڑےکا دس(10) روپےہے ، ہم اس سے کہتے ہیں کہ آپ ہمیں نو(09)روپے فی کپڑا لگائیں ، ہم آپ کو اجرت ایڈوانس دیں گے، تو اس کا شرعی حکم کیاہوگا؟
کسی کام کے ہونے کی منت مانی تو ایڈوانس میں منت پوری کی جا سکتی ہے یا نہیں؟
سوال: یوں منت مانی کہ اگر بہن کی شادی ہوجائے تو 100 لوگوں کو بریانی کھلاؤں گا، تو کیا بہن کی شادی ہونے سے پہلے ایڈوانس میں کھلا سکتے ہیں؟
رقم ایڈوانس دے کر تھوڑی تھوڑی خریداری کرتے رہنا
سوال: دودھ والے یا گوشت والے کو ایڈوانس رقم دے کر پھر پورا مہینہ تھوڑی تھوڑی خریداری کرتے رہنے کا کیا حکم ہے؟
پلاٹ خریدنے پر ٹوکن منی کے طور پر ایڈوانس دینا
سوال: زید نے بکر سے ایک پلاٹ خریدنے کا معاہدہ کیا اور معاہدے کے وقت زید نے بکر کو ٹوکن منی یا بکنگ کے نام پر کچھ رقم ایڈوانس دے دی تاکہ بکر یہ پلاٹ کسی اور کو نہ بیچے، زید کی طرف سےدی جانے والی یہ رقم بعد میں پلاٹ کی کل مالیت میں ایڈ ہوجائے گی ، کیا اس طرح ٹوکن منی دینا جائز ہے؟
سودا کینسل کرنے پر بیعانہ کی رقم ضبط کرنے کا حکم
سوال: بکر نے زید کو ایک زمین خریدنے کے لیے ٹوکن کے نام سے کچھ رقم ایڈوانس جمع کروا دی تاکہ وہ کسی اور سے عقد نہ کرے اور سودا طے کرنے کے لیے کچھ دنوں کا وقت مانگ لیا، مگر دو دن بعد کسی وجہ سے سودا کینسل کردیا ،تو کیا زید کو یہ حق ہے کہ بکر کی مکمل رقم یا اس میں سے کچھ ضبط کر لے یا اس پر بکر کی ساری رقم لوٹانا لازم ہے؟
سوداطے ہونے کے بعد بائع کازیادہ رقم کا مطالبہ کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ میں نے ایک شخص سے 22 لاکھ روپے کا مکان خریدا، جس میں سے کچھ رقم ایڈوانس جمع کروائی اور باقی تھوڑی تھوڑی ادا کرتا رہا یہاں تک کہ 18 لاکھ رقم ادا کرچکا ہوں اب فروخت کنندہ شخص کا کہنا ہے کہ مجھے 4 لاکھ رقم مزید چاہیے یعنی 22 نہیں 26 لاکھ ادا کرو، اس کا یہ مطالبہ جائز ہے یا نہیں؟ سائل:عبد الرحیم(-F11،5 نمبر، نیو کراچی)
مال بیچنے کا وعدہ کرکے نہ بیچنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ مَتین اس مسئلے کے بارے میں کہ زید نے بکر سے یہ بات کہی کہ میں یہ چیز آپ کو اتنے روپے میں دے دوں گا لیکن ابھی کوئی ایڈوانس (Advance)نہیں لیا اور نہ ہی بکر نے وہ چیز ابھی لی لیکن دوسرے دن بکر جب روپے لے کر پہنچ گیا تو زید نے کہا کہ میں بیچنا نہیں چاہتا تو کیا زید کا ایسا کرنا درست ہے؟