سرچ کریں

Displaying 21 to 30 out of 3046 results

21

موبائل پر لڈو کھیلنا کیسا؟

سوال: موبائل پر لڈو کھیلنا کیسا؟

21
22

موبائل ، چارجر بیچنا اور موبائل کی ریپئرنگ کرنا

سوال: موبائل ، چارجر وغیرہ بیچنا اور اجرت کے بدلےموبائل کی رپیئرنگ کرنے کا شرعی حکم کیا ہے؟

22
23

اسمگل شدہ موبائل کی خریدوفروخت کرنا کیسا؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ موبائل کی ایک مارکیٹ میں اسمگل شدہ موبائل آتے ہیں جب یہ موبائلز مارکیٹ میں آجاتے ہیں تو ان پرقانونی سختی نہیں ہوتی اور ان کی خرید و فروخت سرعام ہوتی ہے اور قانون نافذکرنے والے اداروں کی طرف سے قانونی طور پر پکڑ وغیرہ نہیں ہوتی۔ ان موبائلز کو خریدنا اور بیچنا جائز ہے یا نہیں ؟

23
24

امام صاحب ثناء پڑھ کر رکوع میں چلے گئے اور مقتدی نے لقمہ دیا ،تو کیا حکم ہے؟

سوال: امام صاحب نے مغرب کی پہلی رکعت میں صرف ثناء پڑھی اور رکوع میں چلے گئے ، مقتدی نے لقمہ دیا، تو امام صاحب نے رکوع سے واپس آکر قراءت کی،پھر رکوع کیا اور آخر میں سجدہ سہو بھی کیا۔ تو کیا مقتدی و امام کی نماز درست ہو گئی ؟

24
25

سجدے میں دعا مانگنے کے بارے میں مختلف احکام

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ سجدے میں دعائیں مانگنی چاہئیں؟ اور کیا فرض نماز کی جماعت کے دوران یہ دعائیں مانگ سکتے ہیں؟نیز کیا یہ دعائیں، جیسےيَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغيثُ اور لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنْتَ سُبْحٰنَكَ اِنِّیْ كُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ،وغیرہ سجدے میں مانگ سکتے ہیں؟

25
26

امام کے ایک طرف سلام پھیرنے کے بعد شریک ہونے والے کی نماز کا حکم

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ کل مغرب کی نمازمیں امام صاحب نے جب ایک طرف سلام پھیرا، تو میں نے اسی سلام کے دوران تکبیر تحریمہ کہہ کر امام صاحب کی اقتدا کر لی اور امام کے دونوں طرف سلام پھیرنے کےبعد نماز مکمل کر لی، مجھے یہ جاننا ہے کہ کیا میری نماز ہو گئی یا نئے سرے سے دوبارہ پڑھنی ہو گی؟

26
27

دورانِ نماز جیب سے موبائل نکال کر ٹارچ آن کرنا

سوال: اگر کوئی شخص بجلی بند ہونے کی صورت میں باجماعت نماز کے دوران موبائل جیب سے نکال کر اس کی روشنی چلا کر رکھ دے، تو کیا حکم ہے؟

27
28

موبائل میں قرآن پاک کی ایپلیکیشن رکھنا

سوال: موبائل میں قرآن پاک کی ایپلیکیشن رکھنا کیسا ہے؟کیونکہ کبھی موبائل زمین پر رکھ دیتے ہیں اور کبھی واش روم میں لے جاتے ہیں۔

28
29

مالک کے کہنے پر گاہک سے جھوٹ بولنا کیسا ؟

سوال: میں کسی کے پاس موبائل بنانے کا کام کر تا ہوں، اب کوئی گاہک خراب موبائل لاتا ہے،تو مالک کہتا ہے کہ اس کو کہو کہ دو دن میں آپ کا موبائل بن جائے گاجبکہ موبائل کی خرابی کے پیشِ نظر ہمیں اچھی طرح معلوم ہوتا ہے کہ یہ موبائل نہیں بن سکتا۔اس صورت میں مالک کے کہنے پرمیرا گاہک کو جھوٹ بولنے کا کیا حکم ہے؟

29
30

کیا موبائل چوری کرنے پر تاوان لازم ہوگا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک لڑکے نے میرا موبائل فون چوری کر کے پانی میں رکھ دیا جو کم و بیش چھ گھنٹے کے بعد نکالا گیا تو وہ خراب ہو چکا تھا۔ بعد میں کئی جگہوں پر بہت سے کاریگروں کو دکھایا مگر سب نے یہی کہا کہ اب یہ ٹھیک نہیں ہو سکتا۔ اس لڑکے پر اس موبائل فون کا تاوان لازم ہو گا یا نہیں؟ جبکہ چوری کا اس نے اقرار کیا ہے اور ہاتھ کاٹنے والی شرعی حد اگر یہاں نافذ بھی ہوتی تو بھی میں وہ نہ چاہتا، مگر مجھے اپنے سیل فون کا تاوان چاہئے۔ سائل: سہیل رضا مدنی (جامعۃ المدینہ، کڑیال، مرکزالاولیا لاہور)

30