
مجیب: فرحان احمد عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-361
تاریخ اجراء: 21ذو القعدۃ
الحرام1443 ھ /21 جون2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
موبائل
، چارجر وغیرہ بیچنا اور اجرت کے بدلےموبائل کی رپیئرنگ
کرنے کا شرعی حکم کیا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
موبائل ، اور اس کے لوازمات، مثلاً چارجر بیٹری وغیرہ، شرعی اصولوں کے مطابق خریدنااوربیچنا،جائزہے
، یونہی موبائل ریپئرکرنابھی جائزہے ،اس کی اجرت لینے
میں بھی شرعاً حرج نہیں جبکہ دھوکہ نہ دیاجائے اور کام وغیرہ
کی اجرت معین کرلی جائے ، جہالت نہ رہے ۔ ہاں اگر کوئی
آپ سے موبائل خرید کریاریپئرکرواکر غلط استعمال کرے
گاتواس کا وبال خود اُسی شخص پرہوگا۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم