
نصاب پر سال گزرا لیکن تجارت کی نیت سے لئے گئے پلاٹ پر سال نہیں گزرا تو زکوٰۃ کا حکم
سوال: میرے بھائی نے چار ماہ پہلے ایک پلاٹ تجارت کی نیت سے خریدا ،تو کیا زکوٰۃ فرض ہونے کے لیے اس پرسال گزرنا ضروری ہے،جبکہ بھائی پہلے سے صاحبِ نصاب ہے کہ اس نے کمیٹیوں میں رقم جمع کروائی ہوئی ہے اور کاروبار میں بھی رقم و مال ہے،تو کیا پلاٹ پر سال گزرنا ضروری ہے اور اگر زکوٰۃ فرض ہوگی ،تو موجودہ قیمت کے حساب سے یا خریداری کے وقت کی قیمت کے اعتبار سے؟
مکان کی پیمنٹ ذمہ پر لازم ہو، تو زکوٰۃ کس طرح نکالی جائے گی؟
سوال: میرے والد صاحب نے اپنا گھر فروخت کر دیا ہے اور اس کی مکمل قیمت وصول کر لی ہے، قیمت وصول کرنے کے بعد والد صاحب نےنئے گھر کا سودا کر کے، اس کا بیعانہ بھی دے دیا ہے، لیکن ابھی تک نہ تو مکان پر قبضہ لیا ہےاور نہ ہی رجسٹری کروائی ہے، مکان پر قبضہ اور بقیہ رقم کی ادائیگی کا وقت رمضان المبارک کے بعد کا طے ہوا ہے۔ میرے والد صاحبِ نصاب بھی ہیں اور ان کا نصاب کا سال 27 رمضان المبارک کو مکمل ہوتا ہے، تو اب جو رقم مکان بیچ کر حاصل ہوئی تھی وہ والد صاحب نے رمضان المبارک کے بعد دوسرے مکان کی قیمت کے طور پر ادا کرنی ہے، تو کیا سال پورا ہونے کے وقت اس رقم پر بھی زکوٰۃ لازم ہوگی؟
پرندوں کی بریڈنگ کے کام پر زکوٰۃ کا حکم؟
سوال: میں نے گھر میں طوطے وغیرہ پرندے رکھے ہوئے ہیں میں ان کے بچے نکلواکر وہ بچے آگے فروخت کرتا ہوں۔ یہ ارشاد فرمائیں کہ کیا ان پر زکوٰۃ لازم ہے؟ اگر لازم ہے تو کتنی؟ یونہی اگر کسی کے پاس مثلاً مویشی ہوں تو ان سے ہونے والے بچوں پر زکوٰۃ ہوگی؟
سونا نصاب سے کم ہو لیکن اس کے ساتھ کچھ رقم بھی ہو،تو زکوٰۃ کا حکم
سوال: اگر کسی کے پاس نصاب سے کم سونا ہو اور ساتھ ہی کچھ رقم بھی ہو، جیسے چار یا پانچ تولہ سونا اور 15000 روپے اور اس پر سال گزر گیا ہو، تو کیا اس پر زکوٰۃ ہوگی؟ اگر زکوٰۃ ہوگی تو اس کی وجہ کیا ہے؟ کیونکہ یہ سونا تو نصاب کو نہیں پہنچ رہا اور چاندی بھی موجود نہیں ہے۔
نابینا اگر مالکِ نصاب ہو، تو اس پر زکوٰۃ کا حکم
سوال: میری ایک بہن نابینا ہے اس کے مستقبل کے لیے اس کے نام کا اکاؤنٹ بنا کر اس میں رقم جمع کر دی، جوکہ نصاب کو پہنچتی ہے، تو کیا اس پر بھی زکوٰۃ ہو گی جبکہ وہ تو نابینا ہے۔