
روزے کی حالت میں وضو و غسل کے دوران ناک میں پانی چڑھانے کا حکم
سوال: اگر روزے کی حالت میں احتلام کی وجہ سے غسل فرض ہو جائےاورغسل کرنا ہو، تو دورانِ غسل ناک کے نرم حصےتک پانی پہنچانا ضروری ہےیا نہیں؟اسی طرح وضو میں ناک میں پانی چڑھانے کا کیا حکم ہے؟
کپڑے پر لگی کون سی نجاست دھوئے بغیر پاک ہو گی اور کون سی دھونے سے ؟
سوال: اگر کپڑے سے نجاست غلیظہ دور کر لی،جیسے آج کل برش سے دور کر لی جاتی ہے ،تو کیا پھر بھی اس کپڑے پر سے پانی کو بہانا ضروری ہے؟
بالٹی میں ناپاک کپڑے پاک کرنے کا طریقہ
سوال: اگر ناپاک کپڑے پاک کرنے کیلئے بالٹی میں ڈال دیں اور اوپر سےنل کھول دیں،تو کپڑے کے پاک ہونے کیلئے کتنا پانی بالٹی سے نکلنا ضروری ہوگا؟
صابن والے پانی سے کپڑے پاک کرنا
سوال: یہ بتایا گیا کہ مستعمل پانی سے نا پاک کپڑے کو پاک کر سکتے ہیں، سوال یہ ہے کہ جس پانی سے پہلے ہی کپڑے دھوئے ہوئے ہیں یعنی صابن لگے ہوئے کپڑے جس ٹب میں ڈبو کر نکالے گئے ہوں، تو اب اس صابن والے پانی سے پاک کر سکتے ہیں؟
زپ والے موزوں پر مسح کا حکم۔۔غلطی کی درستگی
مجیب: ابو محمد محمد سرفراز اختر عطاری
پانی میں بدبودار پانی مکس ہو جائے تو اس کا حکم
سوال: اگر پانی میں بدبودار پانی مکس ہو جائے اور اس کی وجہ سے نہ تو پانی کی رنگت بدلے، نہ ذائقہ بدلے، نہ اس میں بدبو آرہی ہو، تو کیا وہ سارا پانی ناپاک ہوجائے گا؟
کیا سخت سردی کی وجہ سے وضو و غسل کی جگہ تیمم کر سکتے ہیں ؟
سوال: آج کل سردی کا موسم ہے۔بعض علاقوں میں سردی کی شدت کے ساتھ برف باری بھی ہو رہی ہے،ہماراعلاقہ بھی کئی ماہ تک مسلسل شدید سردی اور برف باری کی لپیٹ میں رہتا ہے اور ٹمپریچر بھی مائنس میں چلا جاتا ہے،بسا اوقات نماز کے لئے وضو یافرض غسل کرنے میں کافی آزمائش ہوجاتی ہے،کیونکہ پانی بہت ٹھنڈا ہوتا ہے اور اسے گرم کرنے کا کوئی بندوبست بھی نہیں ہوپاتا،تو ایسی صورت میں تیمم کی اجازت ہے یا نہیں؟ہمارے ہاں کچھ لوگوں کاذہن بن چکا ہے اور مزید کا بھی بنتا جارہا ہے کہ سردی کی شدت میں تیمم کی اجازت ہونی چاہیے۔میرا آپ سے سوال یہ ہے کہ اگر سخت سردی ہو،تو کس کیفیت میں تیمم کی اجازت ہے اور کس میں نہیں؟نیز اگر کوئی شخص سردی کی شدت کی وجہ سے تیمم کر لے،تو وہ دوسروں کی امامت کر سکتا ہے یا نہیں؟
پانی کی ناپاک ٹینکی کو پاک کرنے کا طریقہ
سوال: گھر میں زمین کے اندر پانی کی ٹینکی بنی ہوئی ہے۔ اس میں پانی موجود ہے اور اس میں سے مرا ہوا چوہا نکلا ہے ۔ پوچھنا یہ ہے کہ اب اس ٹینکی کو کیسے پاک کیا جائے؟
غسل فرض ہونے کی حالت میں جسم کا کوئی حصہ پانی میں پڑجانے پر پانی کے مستعمل ہونے کا حکم
سوال: جس پر غسل فرض ہو ، کیا اس کے جسم کا کوئی سا بھی بے دھلا حصہ پانی میں پڑنے سے وہ پانی مستعمل ہوجائے گا یا پھر اعضائے وضو میں سے کوئی عضو پانی میں پڑنے سے وہ پانی مستعمل ہوگا؟ اس میں درست مسئلہ کیا ہے؟ رہنمائی فرمادیں۔
کیا wet wipes سے بچے کا بدن پاک ہو جائے گا یا دھونا ضرور ی ہے ؟
سوال: نومولود بچے کو قضائے حاجت کی صورت میں بار بار پانی سے نہیں دھلا سکتے ، تو کپڑے یا wet wipes سے صاف کرتے ہیں ، کیا ایسی صورت میں اس کا جسم پاک ہو جائے گا ؟