
شوہر دوسرے ملک سے طلاق دے تو طلاق واقع ہو جاتی ہے؟
سوال: میرے شوہر کو ملک سے باہر گئے ایک سال ہو گیا ہے اور مجھے 8 جون کو طلاق ہو گئی تھی اور بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ تمہاری طلاق نہیں ہوئی ؛ کیونکہ تمہارا شوہر باہر تھا تو پوچھنا یہ ہے کہ اس طرح طلاق ہو جاتی ہے یا نہیں ؟
پہلے شوہر کے بیٹے کو مدتِ رضاعت میں دوسرے شوہر کے سبب اترنے والا دودھ پلانا
سوال: ایک عورت کی شادی ہوئی اور ایک بیٹا ہے، اس کی طلاق ہو گئی دوسری شادی ہوئی اب دوسرے شوہر سے بھی ایک بچہ ہوا، سبب اللبن تبدیل ہو گیا اب اگر اس عورت نے پہلے بیٹے کو اس کی مدتِ رضاعت باقی ہوتے ہوئے دوسرے شوہر کے سبب جو دودھ اترا وہ پلا دیا، تو کیا وہ بچہ دوسرے شوہر کا رضاعی بیٹا مانا جائے گا یا نہیں؟
بیوی کے ذاتی مکان کی وجہ سے اس پر حج لازم ہوگا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرا 40 گز کا ایک مکان ہے جو کہ میں نے اپنےمیکے کی طرف سے ملنے والے سونے کو بیچ کر لیا ہے۔ اس مکان کو میں نے کرائے پر دیا ہوا ہے، جس کا کرایہ میں رکھتی ہوں، لیکن اس پر ہمارا گزر بسر موقوف نہیں،میں خود اپنے خاوند کےساتھ ان کےگھر میں رہتی ہوں۔ پوچھنا یہ تھا کہ اس مکان کی وجہ سے مجھ پر حج فرض ہوگا یا نہیں؟ اس گھر کی مالیت تقریبا 25 لاکھ کے آس پاس بنتی ہے۔ نیز یہ بھی بتادیں کہ میرے شوہر کہتے ہیں:تم اپنا گھر بیچ کر مجھے دکان دلا دو، میں کاروبار کروں گا، ایسی صورت میں مجھ پر گھر بیچ کر شوہر کو دکان دلانا لازم ہے یا نہیں؟
بیوہ آگے شادی کر لے تو پہلے شوہر کی وراثت سے اس کا حصہ ختم ہوجاتاہے؟
سوال: شوہر کا انتقال ہوجائے اور اس کی بیوہ عدت گزارنے کے بعد آگے شادی کر لے ، تو پہلے مرحوم شوہر کی وراثت سے بیوہ کا جو حصہ بنتا تھا ، وہ اس کو ملے گا یا آگے شادی کرنے کی وجہ سے ختم ہوجائے گا ؟ شرعی رہنمائی فرما دیں ۔
کیا بیوی کے لیے شوہر کے ماموں اور چاچو سے پردہ ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا شوہر کے سگے چاچو اور ماموں بیوی کے لیے محرم ہوتےہیں یا نامحرم؟ ان سے پردے کا کیا حکم شرعی ہے؟ سائل: حافظ عبد الصمد (ماڑی کنجور، اٹک)
شوہر طلاق دے لیکن بیوی کو طلاق کا علم نہ ہو تو کیا طلاق واقع ہوجائے گی؟
سوال: اگر شوہر اپنی بیوی کی غیر موجودگی میں اسےزبانی طور پر طلاق دے اور بیوی کو معلوم نہ ہو، تو طلاق واقع ہوگی یا نہیں؟
بیوی کے علاوہ دوسرے رشتہ داروں کے لیے سوگ کا حکم
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شوہر کی فوتگی پر بیوی کے لیے سوگ میں حکم ہے کہ وہ زینت نہ کرے ۔ اس کے علاوہ باقی رشتہ داروں کے لیے سوگ کا کیا حکم ہے ؟ اگر وہ سوگ کریں ، تو کیا انہیں بھی زینت اور عمدہ لباس ترک کرنا ہو گا ؟ نیز قریبی رشتہ دار جیسے والد ، والدہ يا بھائی وغیرہ کی سوئم کی محفل میں بھی ہم اجلے عمدہ کپڑے پہن ليتے ہيں ، خوشبو بھی لگاتے ہيں کہ مہمان آتے ہيں ، کیا ایسا کرنا منع ہے یا جائز ہے ؟
تین طلاق کے بعد کیے جانے والے نکاح کی عدت کہاں گزارے؟
سوال: تین طلاق کی عدت کے بعد دوسرے شوہر سے نکاح و حلالہ اور پھر اس سے طلاق کی عدت اس دوسرے شوہر ہی کے گھر میں گزارنی ہو گی؟ یا اپنے میکے یا کسی اور جگہ بھی عدت گزار سکتی ہے ؟
کیا عورت شوہر کی اجازت کے بغیر والدہ کو تحفہ دے سکتی ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ عورت اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر زیادہ مالیت کی چیز اپنی والدہ کو تحفے میں دے سکتی ہے ؟ سائلہ:اسلامی بہن (کراچی)