
کیا صدقے کی رقم گھر میں رکھنے سے نحوست ہوتی ہے ؟
سوال: گھروں میں نفلی صدقہ بکس رکھے ہوتے ہیں،جن میں روزانہ کی بنیادپرکچھ نہ کچھ نفلی صدقہ ڈالاجاتاہے،اورتقریباًایک ماہ بعدان پیسوں کوجمع کروادیاجاتاہے ۔ان پیسوں کے گھر میں رہنےکی وجہ سے نحوست ہوتی ہے یا نہیں ہوتی ؟
ہیجڑوں کو پیسے نہ دینے سے ان کی بددعا لگتی ہے؟
جواب: مانگنے اور انہیں پیسے دینے کے متعلق بھی حکم شرعی ان ہی احکام کی روشنی میں دیکھا جائے گا اور جس عام صورت حال کے متعلق سوال کیا گیا ہے اس کا جواب یہ ہے...
قربانی سے پہلے جانور کا دودھ پینے کا کفارہ
سوال: ہندہ نے قربانی کے لیے بکری خریدی اور قربانی کرنے سے پہلے ہی اس بکری کا دودھ خود بھی پیا اور گھر والوں کو بھی پلایا۔ اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں ہندہ کے لیے کیا حکم ہے؟ اگر اس پر صدقہ کرنا لازم ہے تو اس صدقے کا مصرف کیا ہوگا؟
زکوٰۃ کی ادائیگی میں کس جگہ کی قیمت کا اعتبار ہے ؟نیز صدقہ فطر اور زکوٰۃ میں جگہ کے اعتبار میں فرق ؟
احرام کی حالت میں سجدے میں چہرے پر کپڑا لگ جائے، تو کیا حکم ہے؟
جواب: فقیروں پر صدقہ کرنا افضل ہے۔(تنویر الابصار مع در مختار ورد المحتار ، جلد3 ، صفحہ672-671، مطبوعہ کوئٹہ) وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ ...
چالیسویں پر کپڑے اور چیزیں دینے کا حکم
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ چند دن قبل ہمارے والد صاحب کا انتقال ہوگیا ہے ۔ سنا ہے کہ مرحوم کے چالیسویں پر مرحوم کی طرف سے ایک کپڑوں کا جوڑا ، ایک جوتوں کا جوڑا ، ایک عدد ٹوپی ، ایک جائے نماز صدقہ کیا جاتا ہے اور عموماً مسجد کے مؤذن ، خادم وغیرہ کو یہ چیزیں دی جاتی ہیں ۔ آپ سے یہ پوچھنا ہے کہ کیا یہ چیزیں مرحوم کی طرف سے دینا شرعا ضروری ہے اور کیا مسجد کے مؤذن ، خادم کو ہی دی جاسکتی ہیں ، کسی اور کو نہیں ؟ اگر کوئی شخص ان چیزوں کے علاوہ پیسے دینا چاہے اور مؤذن خادم کے علاوہ کسی اور غریب کو دے ، تو کیا ایسا کرنا شرعاً جائز ہوگا ؟تفصیل سے بیان فرما دیں۔
صدقۂ فطر کی ادائیگی میں اصل دینے والے کی جگہ کا اعتبار ہوگا یا وکیل کی جگہ کا ؟
سوال: صدقہ فطرکی ادائیگی میں کس کااعتبارہے ،جس کے ذمہ لازم ہے ،اس کااعتبارہے یاکسی اورکا مثلاایک پاکستانی عارضی طورپریوکے میں رہتاہے،اس کے بیوی بچے پاکستان میں ہیں ،وہ پاکستان میں کسی کووکیل بناتاہے کہ میری اورمیرے بیوی ،بچوں کی طرف سے صدقہ فطر اداکردو ، بچے سب اس کے عیال میں ہیں ،کچھ عاقل بالغ ہیں اورکچھ نابالغ۔بالغ اولاداوربیوی توصاحب نصاب ہیں ،لیکن نابالغ صاحب نصاب نہیں ،تواس صورت میں یوکے میں صدقہ فطرکی جتنی رقم بنتی ہے ،اس کااعتبارہوگایاپاکستان میں جتنی رقم بنتی ہے ،اس کااعتبارہوگا؟اسی طرح اگریہ یوکے میں خوداداکرتاہے،توکس جگہ کی قیمت کااعتبارہوگا؟
عید سے پہلے فطرہ دیا اور عید والے دن گندم کا ریٹ بڑھ گیا تو کیا حکم ہے؟
سوال: اگر کوئی گندم کے ریٹ کا اعتبار کرتے ہوئے صدقہ فطر کرنسی کی صورت میں عید سے پہلے ادا کردیتا ہے اور گندم کا ریٹ عید والے دن طلوع صبح صادق سے قبل ہی بڑھ جاتا ہے تو کیا اس کا صدقہ فطر ادا ہو جائے گا یا جتنی کمی ہوئی اس کو پورا کرنا ہوگا ؟
نبی پاک علیہ الصلاۃ والسلام سے مشورہ کرنے سے پہلے صدقہ دینا
سوال: کیا قرآن کہتا ہے کہ جب لوگ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مشورہ کرنے آتے تھے تو پہلے کچھ (تحفہ یا صدقہ) دیتے تھے؟
روزے کے کفارے کا کھانا مدرسے میں دینا؟
سوال: روزے کے کَفّارے میں اگر کھانا کھلایا جائے،توکیا وہ کھانا 60 شرعی فقیروں کو کھلانا لازمی ہے یا کسی سنی مدرسے میں بھی دے سکتے ہیں ؟