
زکوٰۃ کے پیسوں سے فقیر شرعی کا قرض ادا کرنا کیسا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص کرائے پر رہتا ہے اور اس پر کچھ لوگوں کا قرض بھی ہے ۔ اس شخص کے مالی حالات ٹھیک نہیں ہیں ۔ لیکن صورتِ حال یہ ہے کہ اگر ہم اس کو پیسے وغیرہ دیں ، تو وہ خود خرچ کر لیتا ہے ، کرایہ اور قرض خواہوں کا قرض بھی نہیں دیتا ، جس وجہ سے وہ لوگ اس کے بچوں اور گھروالوں کو پریشان کرتے ہیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ زکوٰۃ کے پیسوں سے اس شخص کا کرایہ اور قرض ادا کر دیا کریں ، تاکہ وہ لوگ بچوں کو پریشان نہ کیا کریں ۔ آپ سے یہ شرعی رہنمائی درکار ہے کہ (1)کیا ہم ایسا کر سکتے ہیں کہ اس شخص کی طرف سے اپنی زکوٰۃ کے پیسے جواُس شخص کو دینے ہیں ، کرائے کی مد میں ڈائریکٹ مالک مکان اور قرض خواہوں کو دے دیا کریں ؟ (2)یا وہ شخص مجھے اجازت دے دے کہ میں اُس کی طرف سے زکوٰۃ کے پیسوں سے مالک مکان کو کرایہ اور قرض خواہوں کا قرض ادا کر دیا کروں ؟ جس سے اُس کے ذمے سے کرایہ اور قرض بھی اتر جائے اور میری زکوٰۃ بھی ادا ہوجائے ۔ دونوں میں سے جو طریقہ بھی شرعاً جائز ہے ، رہنمائی فرما دیں ۔ نوٹ :سائل نے وضاحت کی ہے کہ مذکورہ شخص شرعی فقیر ہے یعنی اُس کی ملکیت میں ساڑھے باون تولے چاندی کی مالیت جتنا سونا، چاندی، روپیہ پیسہ، مالِ تجارت اور حاجتِ اصلیہ سے زائد سامان موجود نہیں ہے ۔ نیز وہ ہاشمی بھی نہیں ہے ۔
شرعی معذور امامت کروا سکتا ہے؟
جواب: شخص ہوتا ہےجوکسی بھی وضوتوڑنے والی چیز جیسے پیشاب کے قطروں یامسلسل دَسْت یا ریح خارج ہونے کی بیماری میں اس طرح مبتلا ہو کہ نماز کا پورا وقت اول...
ایک شخص نے اذان دی ،تودوسرے کا اقامت کہنا کیسا ؟
سوال: ایک شخص نے اذان دی اور خود کہیں چلا گیا، تو کوئی دوسرا شخص تکبیرِ اقامت کہہ سکتا ہے ؟
نابالغ کی مانی ہوئی منت کا حکم
جواب: پاگل اور ناسمجھ بچے کی منت درست نہیں ہوگی،کیونکہ منت کا حکم تو وہ اس چیز کا واجب ہونا ہے جس کی منت مانی گئی،جبکہ پاگل اور ناسمجھ بچہ اہل وجوب سے نہیں،...
پالتو کتے کی خرید و فروخت کرنا کیسا؟
جواب: پاگل)کتا جو سدھانے کے قابل نہیں، اسکی بیع جائز نہیں ہے۔ البتہ یہ بھی ذہن نشین ہونا چاہئے کہ گھر میں شوقیہ طور پر کتا رکھناحرام و گناہ ہے ،صحیح حدی...
قرض میں دی ہوئی رقم واپس نہ مل رہی ہو تو زکوٰۃ لے سکتے ہیں؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص کے دوسرے پر بطورِقرض 40 لاکھ روپے ہیں، لیکن مقروض کے پاس فی الحال قرض خواہ کو دینے کے لیے پیسے نہیں ہیں اور نہ ہی اس سے قرض واپس ملنے کی امید ہے، البتہ مقروض پیسے دینے کا اقرار کر رہا ہے کہ کہ جب ہوں گے، تو دے دوں گا، جبکہ قرض خواہ (جس نے قرض دیا ہوا ہے، اس) کو ابھی پیسوں کی ضرورت ہے اور قرض خواہ کی مالی کنڈیشن یہ ہے کہ یہ خود جاب کرتا ہے اوراس کی سیلری ہر مہینے خرچ ہوجاتی ہے۔ کسی مہینے چار پانچ ہزار بچ جاتے ہیں اور کبھی وہ بھی نہیں بچتے۔ اس کے علاوہ قرض خواہ کے پاس بقدر نصاب حاجت سے زائد کوئی چیز نہیں ہے۔ شرعی رہنمائی فرما دیں کہ اس قرض خواہ کو اگر کوئی زکوٰۃ دے، تو یہ لے سکتا ہے؟ یا پھر اس کا جو قرض دوسرے بندے پر ہے، اس کی وجہ سے یہ زکوٰۃ نہیں لے سکتا؟
’’ہر صحابی نبی، جنتی جنتی ‘‘کا نعرہ لگانا کیسا ؟
سوال: آج کل ایک نعرہ لگایا جاتا ہے: ”ہر صحابی نبی جنتی جنتی“حالانکہ ایک جنگ کے موقع پر جب رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو ایک شخص کی شہادت کی خبر دی گئی، تو آپ نے فرمایا : ”الی النار“یعنی وہ تو دوزخی ہے۔سوال یہ ہے کہ جب اس طر ح کی حدیث پاک موجود ہے، تو پھر یہ نعرہ : ”ہر صحابی نبی جنتی جنتی“ لگانا کیسے درست ہے؟
کسی نے WhatsApp پر سلام کیا ،تو جواب دینا لازم ہے ؟
سوال: اگر کوئی شخص واٹس ایپ (WhatsApp)کے ذریعے سلام کرے ، تو کیا اس کا جواب دینا ضروری ہے ؟
پیشہ ور بھکاری کا مانگنا ، بد دعا سے بچنے کے لیے ایسوں کو دینا کیسا ؟
جواب: شخص کے لیے سوال حلال ہے اور کس کے لیے نہیں؟اس بارے میں شرعی حکم یہ ہے کہ جس کے پاس اپنی ضروریاتِ شرعیہ کو پورا کرنے کی مقدار مال موجود ہو یا اتنا مال ...
جس عورت کاذہنی توازن درست نہ ہو، اس کی عدت کاحکم
سوال: شوہر کا انتقال ہوا لیکن بیوی کا ذہن ٹھیک نہیں ہے یعنی وہ پاگل ہے تو وہ عدت کیسے گزارے؟