
عمرہ کرنے والے کو مکہ مکرمہ میں روک دیا جائے تو اس کا شرعی حکم کیا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ بہت سے عمرہ زائرین جو مکہ مکرمہ میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے موجود ہیں، مگر حکومت وقت نے عمرہ کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے،مطاف و مسعی دونوں جگہیں بند ہیں،اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ اس صورت میں معتمرین کے لیے کیا حکم ہے؟ احرام کی پابندیوں سے آزاد ہونے کے لیے انہیں کیا کرنا چاہیے ؟ اس کی وضاحت فرمادیں ۔ سائل : محمد اکرم عطاری، نزیل مکہ مکرمہ
میت کے مال میں سے کھانا کھلانے نیز تیجے. دسویں چالیسویں کے کھانے کا حکم؟
سوال: میت کے گھر سے فوتگی والے دن سے لے کر تین دن کا کھانا کھانا اور کھلانا، جائز ہے یا نہیں؟ وہ کھانا میت کے ترکے میں سے ہو ،توکیا حکم ہو گا؟ اور اگر میت والے گھر کے کسی عاقل بالغ فرد کی طرف سے ہو، تو اس کا کیا حکم ہو گا؟ اسی طرح اگر محلے کے افراد نے رقم جمع کر کے کھانا دیا، تو کیا حکم ہو گا؟ یہ کھانا غریب و امیر سب کھا سکتے ہیں یا نہیں؟ اسی طرح تین دن کے بعد جمعرات، دسویں، بیسویں، چالیسویں اور سالانہ وغیرہ کے کھانے کا کیا حکم ہے؟ سائل: محمد عامر رضا عطاری (راولپنڈی)
سعودیہ والے پاکستان میں قربانی کریں تو ناخن و بال کب تک نہ کاٹیں ؟
جواب: حکم کی ابتدا ذو الحجہ کا چاند طلوع ہونے سے ہوتی ہے اور اس کی انتہاء قربانی کرنے تک ہے ، جس کی ایک وجہ محدثین کرام نے یہ بیان کی ہے کہ یہ قربانی ...
جانور حلال کرنے کے لیے کتنی رگوں کا کٹنا ضروری ہے؟
جواب: حکم الکل، کذا فی المضمرات، و فی الجامع الصغیر إذا قطع نصف الحلقوم و نصف الأوداج ونصف المرئ لا یحل لأن الحل متعلق بقطع الکل أو الأکثر و لیس للنصف حکم ا...
اللہ پاک کے درود بھیجنے کا معنیٰ و مطلب کیا ہے ؟
سوال: بعض مقررین حضرات درود پاک کی فضیلت بیان کرتے ہوئے اس طرح کہتے ہیں کہ نماز اللہ نہیں پڑھتا ، مگر ہمیں حکم ہے؛روزہ اللہ نہیں رکھتا مگر ہمیں حکم ہے ؛ زکوۃ اللہ نہیں دیتا مگر ہمیں حکم ہے،لیکن دُرود پاک ایسا عمل ہے کہ خود اللہ بھی بھیجتا ہے اور ہمیں بھی حکم فرماتا ہے۔اس حوالے سے یہاں دو سوال ہیں: ایک یہ کہ دُرود كا معنیٰ تو دعا کرنا ہوتا ہے تو اللہ عزوجل کے لیے دعا کرنے کا معنی کیسے درست ہوگا؟ اللہ عزوجل کے حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے کے کیا معنی ہیں؟ اور دوسرا یہ کہ کیااس طرح کہنا درست ہے کہ دیگر اعمال نماز ،روزہ،زکوۃ اللہ نہیں کرتا،ہمیں حکم دیتا ہے،لیکن درود پاک ایسا عمل ہے کہ خود اللہ بھی بھیجتا ہے اور ہمیں بھی حکم فرماتا ہے؟
مقیم مقتدی نے مسافر امام کی اقتدا کی تو باقی رکعتوں میں قراءت کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ ایک مقیم شخص جو چار رکعت والی نماز میں ایک مسافر کی اقتدا کرتا ہے، مسافر امام کے دو رکعت پر سلام پھیرنے کے بعد جب وہ شخص اپنی دو رکعت مکمل کرنے کے لیے کھڑا ہوگا، تو اس وقت وہ قراءت کرے گا یا نہیں؟ نیز اگر اس نے جان بوجھ کر قراءت کرلی، تو اس کی نماز کا کیا حکم ہوگا؟
داڑھی کاٹنا اور اس کی اجرت لینا کیسا ؟
سوال: میں حجام ہوں، لوگ بالوں کی کٹنگ کے ساتھ مجھ سے شیو بھی بنواتے ہیں، میرا سوال یہ ہے کہ کیا میں شیو بنا سکتا ہوں ؟ نیز داڑھی کاٹنے اور شیو بنانے کی اجرت کا کیا حکم ہے ؟