
کمیٹی کی رقم سے حج وعمرہ کرسکتے ہیں یانہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہم کچھ افراد کمیٹی ڈال رہے ہیں،طریقہ کاروہی ہے جو کہ عام طورپرماہانہ کمیٹی ڈالی جاتی ہے،مقصدیہ ہے کہ جس کی کمیٹی کھلے گی،وہ اس رقم سے حج یاعمرہ اداکرے گا۔معلوم یہ کرناہے کہ جس کی کمیٹی کھلے گی ، وہ اس رقم سے حج یاعمرہ اداکرسکتاہے ؟جبکہ اس نے اپنی پوری کمیٹیاں ادانہیں کیں ہیں جوکہ اس پرقرض ہیں توکیاوہ اس رقم سے حج یاعمرہ اداکرے گاتواس کاحج یاعمرہ قبول ہوجائے گا؟
کیا فرض حج کے لئے بھی والدین سے اجازت ضروری ہے
سوال: کیا فرض حج کے لئے بھی والدین سے اجازت ضروری ہے؟
کیا حج پر جانے سے پہلے روزوں کی قضا ضروری ہے؟
سوال: کیا حج پر جانے سے پہلے زندگی بھر کے فرض روزوں کی قضا ضروری ہوتی ہے ؟
ملٹی پل (Multiple) ویزہ پر حج کرنا
سوال: ملٹی پل ویزہ پر حج کرنے جا سکتے ہیں ؟ کیا یہ جائز ہے ؟
اپنے دیور، اس کے بیٹے اور اپنے نابالغ بچہ کے ساتھ حج پر جانے کا حکم
سوال: ایک بیوہ عورت ہے، ان کے سسر انہیں حج پر بھیجنا چاہتے ہیں، لیکن بیوہ عورت کے ساتھ کوئی بالغ محرم نہیں بلکہ ان کے مرحوم شوہر کے بھائی، شوہر کا بھتیجا اور اس بیوہ عورت کا چار سال کا نابالغ بیٹا ہے جو ساتھ حج پر جانا چاہتے ہیں، کیا وہ عورت اپنے نابالغ بچے اور شوہر کے بھائی اور شوہر کےبھتیجے کے ساتھ حج پر جاسکتی ہیں ؟
طوافِ زیارت کے بعد حج کی سعی میں تاخیر کرنے کا حکم
سوال: کیا طوافِ زیارت کے بعد حج کی سعی کرنے کی صورت میں اس کو طواف کے فورا بعد ایامِ تشریق میں کرنا ضروری ہے ؟ یا یوں بھی کر سکتے ہیں کہ طوافِ زیارت کے بعد واپس منی چلے جائیں اور وہاں دو دن بقیہ گزار کر جب اپنے ہوٹل میں آئیں گے تو آرام کرنے کے بعد کرلیں؟
حج کے لیے جمع شدہ رقم پر زکوٰۃ کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زید کو حج کرنے کااز حدشوق ہے،لہذا زید نےاس مقصد سے اپنےپاس رقم جمع کرنا شروع کی ہےاوراس پر سال گزر گیا ہےاورزیدصاحبِ نصاب بھی ہے۔پوچھنا یہ ہے کہ کیازیدمذکورہ رقم کی بھی زکوۃنکالے گا؟
سوال: احرام پہننے سے پہلے غسل کرنا ضروری ہے یا وضو بھی کر سکتے ہیں؟
حالت احرام میں چادرسے پاوں چھپانا
سوال: حالت احرام میں میری طبیعت خراب ہوگئی تو میں چادر اوڑھ کر سوگیا جب جاگا تو دوستوں نے بتا یا کہ آپ نے پاؤں سے لیکر سینے تک چادر کیے رکھی تھی، جبکہ حالت احرام میں پاؤں چھپانا جائز نہیں، تو کیا اب مجھ پر اس کی وجہ سے کچھ لازم ہوگا؟
عورت کے بال چھوٹے ہوں تو تقصیر کا حکم ؟
سوال: احرام سے باہر نکلنے کے لئے عورت تقصیر کرواتی ہے، تو اگر اس کے بال اتنے چھوٹے رہ جائیں کہ مزید تقصیر سے کندھوں سے اوپر چلے جائیں گے یا پھر اب ایک پورے کے برابر بھی نہ بچیں،تو اب عورت کے لئے کیا حکم ہو گا؟