کیا سجدہ تلاوت والی آیت پڑھنے یا سننے کے فوراً بعد سجدہ کرنا لازم ہے ؟
سوال: حفاظ جب منزل کا دور کرتے ہیں،تو اس دوران آیت سجدہ آنے پر فوراً سجدہ کرنا بعض اوقات گراں ہوتا ہے، مثلا ً :چارپائی پر بیٹھ کر یا چلتے،پھرتے دور کرنے کی صورت میں ،سوال یہ ہے کہ آیت سجدہ پڑھی یا سنی توسجدہ فورا ً کرنا واجب ہے یا تاخیر بھی کرسکتے ہیں ؟
جمعہ کے دن سفر کرنے کا اہم مسئلہ
سوال: کوئی شخص جمعہ کے دن جمعہ کا وقت شروع ہونے کے بعد شرعی سفر پر نکلا اور جس وقت نکلا اس وقت جمعہ کی جماعت کا وقت نہیں تھا ،اس لئے اس نے جمعہ کی نماز ادا نہیں کی اورشہر سے نکلنے کے بعد دورانِ سفر اس کے لئے جمعہ کی ادائیگی بھی ممکن نہیں، ایسی صورت میں وہ سفر کے دوران ظہر کی نماز مکمل پڑھے گا یا قصر ادا کرے گا؟
نفاس کا خون تیس دن بعد بند ہوگیا اور گیارہ دن آکر پھر بند ہوگیا تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ایک عورت کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، انہیں تیس دن خون آیا، پھر بند ہوگیا تو انہوں نے ایک عالمہ صاحبہ سے مسئلہ پوچھ کر پاک ہوکر نمازیں پڑھنا شروع کردیں، یہ خون گیارہ دن بند رہا پھر دوبارہ آنا شروع ہوگیا، اس لئے پھر نمازیں چھوڑ دیں، اب یہ خون چھ دن جاری رہ کر بند ہوگیا ہے۔ رہنمائی فرمائیں کہ اس عورت کا تیسویں دن خون بند ہونے پر نمازیں پڑھنا درست تھا یا نہیں؟ یہ چھ دن والا خون نفاس کا خون مانا جائے گا یا نہیں؟ اور اس دوران جو نمازیں ادا نہیں کی گئیں، ان کی قضا ہے یا نہیں؟
جو شخص حروف کے درمیان فرق نہ کر سکے ایسے کو امام بنانا کیسا ؟
جواب: دوران کوئی کلمہ بڑھا دیا یا کم کر دیا یا حرف کم کر دیا یا مقدم کر دیا یا کسی دوسرے حرف سے بدل دیا، تو جب تک معنیٰ فاسد نہ ہو ، نماز فاسد نہیں ہوگی (او...
دوران نماز ایک سورت یا آیت سے دوسری طرف منتقل ہوجانے سے نماز کا حکم؟
سوال: کیافرماتےہیں علمائےدین ومفتیانِ شرعِ متین اس بارےمیں کہ دورانِ نماز قراءت میں سورۃ العصرشروع کی اور جب﴿الاالذین آمنوا وعملوا الصلحت﴾پر پہنچا،توسورۃ التین کا یہ حصہ ﴿فلھم اجرغیر ممنون﴾تلاوت کردیا،تو کیا اس صورت میں نماز ہو جائے گی؟اور سجدۂسہولازم ہو گا یا نہیں؟ سائل:عدیل احمد(گلیال کھوڑاں،پنڈی گھیب)
قبلہ سمت سے کتنا پھریں گے تو نماز فاسد ہوگی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ نماز میں استقبالِ قبلہ شرط ہے، تو قبلہ سے کتنا انحراف ہوگا ،تو نماز فاسد ہو جائے گی ؟نیز45 ڈگری کی کچھ وضاحت کر دیجئے ؟
نابالغ،بالغ ہونے کے بعد نماز کا اِعادَہ کرے یا نہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں عُلمائے دین و مُفتیانِ شرعِ مَتین اس مسئلہ کے بارے میں کہ نابالغ، وقتی فرض نماز جماعت کے ساتھ ادا کرنے کے بعد اسی وقت میں بالغ ہو تو کیا یہ نماز اسے دوبارہ پڑھنی ہوگی یا نہیں؟بیان فرمادیں۔
نماز میں سورہ فاتحہ کے بجائے دوسری سورت شروع کر دی، تو کیا حکم ہے ؟
سوال: اگر نماز میں سورہ فاتحہ پڑھنےکے بجائے بھولے سے کوئی اور سورت شروع کردی ،پھریاد آیا،تو اب کیا حکم ہے ؟
کیا وِتر نمازکے بعد نوافل پڑھ سکتے ہیں ؟
سوال: جب ہم عشاء کی نماز ادا کرتے ہیں،تو اس میں وتروں کے بعد بھی دورکعت نفل پڑھتے ہیں،کیا وتروں کے بعد یہ نفل پڑھنا جائز ہے؟ آج کل سوشل میڈیا پہ یہ بات بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے کہ’’ وتروں کے بعد نفل نہیں پڑھ سکتے،کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حکم دیا کہ تمہاری آخری نماز وتر ہونی چاہئے۔ (صحیح بخاری)‘‘برائے کرم اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔
حضور صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ وسلم کا جنازہ کس نے پڑھایا ؟
جواب: نماز جنازہ کے بارے میں علمائے کرام کا اختلاف ہے۔بعض کے نزدیک یہ ہے کہ نماز جنازہ معروف طریقے پر نہ ہوئی ،جیسا کہ ہمارے ہاں پڑھی جاتی ہے،بلکہ لوگ گ...