
چاول، دال وغیرہ اناج میت کے پاس رکھنا
سوال: کچھ لوگ کسی کے انتقال کے بعد چاول، دال، گیہوں، آلو اور پیاز وغیرہ میت کے پاس رکھ دیتے ہیں، کیا ایسا کرنا صحیح ہے؟
قرض واپس دینے میں ٹال مٹول کرنا
سوال: کوئی شخص قرض یہ کہہ کر لےکہ ایک ہفتے میں لوٹا دوں گا اور واپس نہ کرے ، پھر دو ہفتے ، پھر مہینہ ، پھر دو مہینے کا وقت لے اور بار بار یونہی کرتے کرتے ایک سال سے اوپر کا وقت گزار دے ، تو کیا یہ امانت میں خیانت کہلائے گا ؟ میں نے کسی سے سنا ہے کہ قرض دینے والے کی اجازت کے بغیر قرض لوٹانے میں بہت زیادہ تاخیر کرنا امانت میں خیانت کرنے میں آتا ہے ؟
کرائے کی چیز آگے زیادہ کرائے پر دینے کا حکم
سوال: ہم شادی بیاہ ،انتقال اورسالگرہ وغیرہ کی تقریبات میں ٹینٹ (Tent) اور ڈیکوریشن کا سامان(Decoration Equipment) کرائے پر دیتے ہیں،ان کاموں کے لیے لیبر سروس (Labour Service) بھی ہماری طرف سے ہوتی ہے ۔ معلوم یہ کرناہے کہ بعض اوقات ہمارے پاس کرائے پر دینے کے لئے سامان موجود نہیں ہوتا تو ہم کسی قریبی دوکان والے سے اس کا سامان کرائے پر لے کر اپنا نفع شامل کرکے آگے کرائے پر دے دیتے ہیں اور ساتھ اپنی لیبر(Labour) بھیج دیتےہیں۔ لیبر کو اجرت ہم خود دیتے ہیں۔ کیا ہمارا اس طرح نفع حاصل کرنا درست ہے ؟ نوٹ:سائل نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ ہم کسٹمر(Customer) سے لیبرکے چارجز (Charges)الگ سے مقرر نہیں کرتے،بلکہ لیبر چارجز (Labour Charges)وغیرہ سب ذہن میں رکھ کر ریٹ (Rate) مقررکرتے ہیں۔ کبھی کبھار ایسابھی ہوتاہےکہ پانچ مزدوروں کاکام ہوتوہم تین مزدوروں سے بھی یہ کام لے لیتے ہیں۔ لیکن چونکہ ٹینٹ لگانے اور ڈیکوریشن کا طے شدہ کام مکمل ہوجاتاہے ، اس لیے کسٹمرکی طرف سے کوئی اعتراض(Objection) بھی نہیں ہوتا۔
سوال: اگر کوئی شخص کسی کو گالی دے، تو جواب میں سامنے والا بھی اس کو گالی دے ،تو سامنے والے شخص کا جواباً گالی دینے کا کیا حکم ہے؟
ایک سے زائد مرتبہ نمازجنازہ پڑھنا
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص کا انتقال ہوا ،اس کی نمازجنازہ ایک مرتبہ شہر میں اد اکی گئی اور دوسری مرتبہ جب میت گاؤں لے کر گئے وہاں اد اکی گئی۔ پہلی مرتبہ میں ایک بیٹا شریک ہوا اور دوسری مرتبہ میں دوسرا بیٹا شریک ہوا ، اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اگر ولی ِ میت نے ایک بار نماز جنازہ ادا کرلی ہو تو دوسری بار دوسرا ولی یا کوئی اور شخص نمازجنازہ پڑھ سکتاہے یا نہیں شرعی اعتبار سے رہنمائی فرمائیں ؟
حیض کا غسل جمعرات یا جمعہ کو کرنا
سوال: اگر حیض ختم ہونے پر غسل کرنا ہوتو کیا جمعرات اور جمعہ والے دن غسل کرسکتے ہیں ؟بعض لوگ کہتے ہیں کہ جمعرات اور جمعہ والے دن حیض کا غسل نہیں کرسکتے۔
سوال: کیا جمعہ کے دن غسل عورتوں کیلئے بھی سنت ہے؟
تنگی وقت کے سبب غسل نہ کرسکے،وضوکرسکے توکیاحکم ہے؟
سوال: کسی پر غسل فرض ہو لیکن نماز کا وقت اتنا کم بچا ہو کہ غسل کرے گا ، تو نماز قضا ہو جائے گی ، لیکن وضو کر کے وقت میں نماز پڑھ سکتا ہے ، تو اس صورت میں وہ وضو کر کے نماز پڑھے یا تیمم کرے ؟
غسل کے بعد منی کا قطرہ نکل آئے تو کیا دوبارہ غسل کرنا ہوگا ؟
سوال: اگر غسل فرض ہوا اور غسل کر لیا ،اس کے بعد منی کا قطرہ نکل آیا تو کیا دوبارہ غسل فرض ہو گا؟
منت کے کھانے کی جگہ رقم دینااور منت کے نوافل بیٹھ کر ادا کرنا کیسا؟
جواب: دینے کی منت ماننے سے مقصود حصولِ ثواب اور اس کی حاجت پوری کرنا ہوتا ہے، تو متعین چیز کی بجائے اس کی قیمت دینے سے بھی یہ مقصد حاصل ہو جاتا ہے او ر ای...