سرچ کریں

Displaying 311 to 320 out of 1403 results

311

اجتماعی قربانی میں وقتِ ذبح شرکاء کے نام لینے کا حکم

سوال: جانور ذبح کرتے وقت شرکاء کے نام زبان سے نہیں کہے لیکن دل میں نیت تھی کہ یہ فلاں فلاں کی قربانی ہے تو اس طرح قربانی ہوجائے گی ؟

311
312

سونے پر سال نہیں گزرا ،تو قربانی واجب ہوگی یا نہیں

سوال: میری ملکیت میں سونے کا سیٹ ہے جوایک تولے سے اوپر ہے اور سونے کی کچھ انگوٹھیاں بھی ہیں ،میری ابھی نئی شادی ہوئی ہے ،توجہیز کا کچھ سامان بھی ہےجو حاجت میں داخل نہیں جیسے برتن وغیرہ ، مگر وہ سامان سسرال میں ہےجبکہ سونا میرے پاس ہے اور میں میکے میں ہوں،تو کیا مجھ پر قربانی واجب ہو گی جبکہ اس سونے پر ابھی سال نہیں گزرا اور میرے پاس کوئی رقم بھی موجود نہیں ہے؟

312
313

بیل دوڑ کے مقابلے کروانا، اس میں شریک ہونا اور دیکھنا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے علاقہ میں’’بیل دوڑ‘‘ کے مقابلے بہت زیادہ ہوتے ہیں، جس کا طریقہ کار کچھ یوں ہے کہ اولاً مخصوص افراد یا پارٹیاں اس مقابلے کا اہتمام کرتی ہیں اور بیل رکھنے والے کئی افراد اس میں حصہ لیتے ہیں،جس کے بیل جیت جائیں، انہی پارٹیوں کی جانب سے اسے بھاری رقم اور مختلف انعامات دئیے جاتے ہیں۔ پھر جب بیل دوڑانے کی باری آتی ہے،تو عموماً اکٹھے دو بیلوں کے پیچھے مخصوص انداز میں ایک نشست باندھی جاتی ہے، اس پر ایک شخص کیل لگی چھڑی ہاتھ میں لئے بیٹھ جاتا ہےاور دوڑ کے دوران جو بیل تیز نہ دوڑے، اسے کیل چبھوتا رہتا ہے، جس کی وجہ سے بیل زخمی ہوجاتا اور بسا اوقات اس کا خون بھی نکل آتا ہے۔ ان بیلوں نے ایک مخصوص جگہ تک دوڑنا ہوتا ہے، کئی مرتبہ یہ بیل بے قابو ہوکر اس جگہ سے ہٹ جاتے ہیں، جس کی وجہ سے کافی نقصان ہوتا ہے، مثلاً بیلوں کا کسی اونچی جگہ سے گِر جانا،مجمع میں آکر لوگوں کو زخمی کرنا اور ان کا مالی نقصان کر دینا وغیرہ، پھر بیل جیتنے پر خوشی میں خوب ڈھول، گانے باجے اور ڈانس/ ناچنا بھی ہوتا ہے، نیز اس میں نمازوں کی بھی پرواہ نہیں کی جاتی۔ براہِ کرم شرعی رہنمائی فرمائیں کہ مذکورہ طریقہ کار کے مطابق بیلوں کی دوڑ کے مقابلے کروانا اور اس میں شریک ہونا شرعاً کیسا؟

313
314

کیا مسلسل نفلی روزے رکھنا منع ہے؟ والدین کی اجازت ضروری ہے ؟

جواب: افراد کے لیے بیمار / کمزور ہو جانے کا سبب ہوتا ہے، پھر یہ بیماری/ کمزوری دیگر حقوق کی ادائیگی میں کمی کا باعث بنتی ہے، ایسی صورت میں ان افراد کو چاہیے...

314
315

جس شخص کا ایک ہاتھ نہ ہو تو کیا وہ احرام میں لاسٹک استعمال کر سکتا ہے؟

جواب: گھر میں احرام پہن کر اس میں سیفٹی پن یا بیلٹ وغیرہ لگا کر چل پھر کر دیکھے،یونہی وضو اور استنجاء بھی کرکے دیکھے،اگر اس میں آزمائش نہیں ہوتی تو فبہ...

315
316

کیا صاحبِ نصاب والد پر نابالغ بچے کی طرف سے بھی قربانی لازم ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ والد، صاحبِ نصاب ہو تو کیا اس پر اپنے مال سے اپنی نابالغ اولاد کی طرف سے بھی قربانی کرنا واجب ہے یا نہیں؟

316
317

سینگ جڑ سے نکال دیے گئے، تو قربانی کا حکم؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ کسی نے قربانی کا ایسا جانور خریدا جس کے سینگ جڑ سے نکا ل دیے گئے تھے، پھر اس کا زخم بھر کر ٹھیک ہو گیا اور وہاں کھال جڑ کر مکمل ٹھیک ہو گئی، تو اب کیا ایسےجانور کی قربانی ہو جائے گی؟ سائل: محمد شریف(خداداد کالونی، کراچی)

317
318

نوافل کی جماعت کروانا کیسا ؟‎

جواب: گھر میں تشریف لائے اور بیٹھنے سے پہلے فرمایا:تم اپنے گھر میں کون سی جگہ پسند کرتے ہوجہاں میں نمازپڑھوں ؟ میں نے گھر کے ایک گوشے کی طرف اشارہ کیا،پھرحض...

318
319

آن لائن آرڈر پر مٹکے اور گملے تیار کر کے بیچنے کا حکم

سوال: اگر کوئی عورت گھر میں گملے اور مٹکوں پر ڈیزائن اور پینٹنگ کرکے online delivery کے ذریعہ بیچے، کبھی کھاد مٹی خرید کر اس میں پھول لگا کر گملے کو بیچے، گملے اور پینٹس اس کے پاس پہلے سے ہوں، لیکن تیار کرنے والی کچھ چیزیں آرڈر لینے کے بعد لینی پڑیں، جب کوئی آرڈر آئے تو قیمت وغیرہ پہلے سے طے کرلی جائے، پھر پروڈکٹ تیار کرکے بیچے، تو اس طرح سے کاروبار کرنا جائز ہے یا ناجائز؟

319
320

صاحبِ نصاب امام مسجد سے تنخواہ بھی لیتا ہو، تو اسے قربانی کی کھال دینا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ مسجد کے امام صاحب تنخواہ لیتے ہیں اور صاحب نصاب بھی ہیں، اس حالت میں ان کو قربانی کی کھال دے سکتے ہیں یا نہیں؟ شرعی رہنمائی فرما دیں۔

320