
زکوٰۃ صرف رمضان میں ہی نکالنا ضروری ہے ؟
سوال: اکثر دیکھا گیا ہے کہ مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد رمضان المبارک میں اپنے اموال کی زکوۃ نکالتی ہے ۔پوچھنا یہ تھا کہ کیا زکوٰۃ رمضان المبارک میں ہی ادا کرنا ضروری ہے؟
بہن کو وراثت نہ دینااور کیا عورت اپنےحصے سے عمرہ کر سکتی ہے ؟
سوال: (1)ہمارے علاقے میں بھائی اپنی بہنوں کو مانگنے کے باوجود والدین کی وراثت سے حصہ نہیں دیتے،ان کا یہ فعل کیسا ہے؟ (2)عورت کا اپنے فوت شدہ والدین کی وراثت سے جو حصہ بنتا ہے،جیسے زمین میں،تو کیا وہ اسے بیچ کر عمرہ کر سکتی ہے؟بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ نہیں کرسکتی۔برائے کرم اس بارے میں شرعی رہنمائی فرمائیں۔
کیا حاملہ عورت کو روزہ معاف ہے ؟
جواب: روزے کی قضا کرے گی۔ فتاوی عالمگیری میں ہے:’’الحامل والمرضع إذا خافتا على أنفسهما أو ولدهما أفطرتا وقضتا، ولا كفارة عليهما كذا في الخلاصة‘‘ ترجمہ :...
بچے کو والدین یا رشتہ دار کوئی چیز دیں،تو کیا وہ چیز کسی اور کو دے سکتے ہیں؟
سوال: والدین یا کوئی رشتہ دار بچے کو کوئی کھانے کی چیز ،مثلاً:چاکلیٹ ، بسکٹ وغیرہ یا کوئی اسٹیشنری میں استعمال کی چیز قلم، پینسل وغیرہ لے کر دیں اور بچہ وہ چیز آدھی کھا کر یا کچھ دیر تک استعمال کر کے چھوڑ دے اور اس کے خراب یا ضائع ہونے کا اندیشہ ہو ، تو اس کے متعلق کیا حکم ِ شرعی ہے ؟کیا والدین وہ چیزخود استعمال کر سکتے ہیں یا کسی دوسرے بچے کو دے سکتے ہیں؟سائل :محمد ندیم (فیصل آباد)
آئل کے ڈرم پرنقلی اسٹیکرلگاکرآئل بیچنا
سوال: آئل کے خالی ڈرم پر نقلی (duplicate)اسٹیکر یا اس کی فوٹو کاپی لگا کر آئل بیچنا کیسا ہے جبکہ جس کمپنی کا اسٹکیر لگایا جا رہا ہے اس کی طرف سے یوں کرنے کی اجازت نہیں ہے اس سے کمپنی کا نام بھی خراب ہوتا ہے اور اس کی مارکیٹ میں ویلیو گرنے کی وجہ سے اسے نقصان ہوتا ہے ؟اور جس کے بارے میں ہمیں معلوم ہو کہ وہ ہم سے کسی کمپنی کے بغیر اس کی اجازت کے اسٹیکر پرنٹ کروا کر یوں دو نمبر کام کرے گا تو اسے اسٹیکر پرنٹ کر کے دینا کیسا ؟نیز جن لوگوں کو یہ بتا کر بیچا کہ یہ اصل نہیں بلکہ نقلی (duplicate)ہے تو کیا حکم ہو گا؟
ضحوی کبری سے پہلے پہلے قضا روزے کی نیت کرنا
سوال: زوال یعنی ضحوۂ کبری سے پہلے پہلے قضا روزے کی نیت کر لی جائے تو کیا روزہ ہو جائے گا ؟ سحری میں آنکھ نہیں کھلی اور نمازِ فجر کے وقت ذہن کچا پکا سا تھا ، ابھی ضحوۂ کبری سے پہلے نیت کر لی جائے تو کیا روزہ ہو جائے گا ؟
بغیر سحری کے نفلی روزہ رکھنا کیسا؟
سوال: کیا نفلی روزے بغیر سحری کے رکھ سکتے ہیں؟
زکوٰۃ لینے والے امام کے پیچھے نماز کا حکم
سوال: ایک امام مستحق زکوۃ ہے تو کیا اسے زکوۃ دے سکتے ہیں ؟ اور اگر وہ سامنے سے خود زکوۃ کا سوال کرے تو کیا اسے زکوۃ دینا درست ہوگا اور اس صورت میں اس کے پیچھے نماز پڑھنے میں شرعاً کوئی خرابی ہوگی یا نہیں ؟ اس بارے میں شرعی رہنمائی فرمائیں ۔
ہر صحابی نبی جنتی جنتی کہنا کیسا؟
جواب: ہیں۔ کئی آیات مبارکہ اور احادیث مبارکہ سے ان کا جنتی ہونا ثابت ہے ، لہٰذا یہ نعرہ لگانا”ہر صحابی نبی جنتی جنتی“ بالکل درست اورقرآن و حدیث کے عین مطابق...
کان کا پردہ پھٹا ہو، تو روزے میں غسل کیسے کريں؟
سوال: اگر یہ یاد ہوتے ہوئے کہ روزہ ہے ، کان کے اندر پانی چلا جائے اور کان کا پردہ پھٹا ہوا ہو، تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ جس کے کان کا پردہ پھٹا ہوا ہو، ا س پر روزے کی حالت میں غسل فرض ہو جائے، تو وہ روزے کی حالت میں غسل کیسے کرے گا؟