سرچ کریں

Displaying 321 to 330 out of 7476 results

321

سی جی ایم سینسر ( Glucose Meter ) لگا ہو تو غسل کا حکم؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ذیابیطس کے مریض کے لئے خون میں موجود گلوکوز کی مقدار پر نظر رکھنا نہایت اہم ہے۔گلوکوز کی مانیٹرنگ کے لئےعام طور پر گلوکوزمیٹر استعمال کیا جاتا ہے۔جس میں ایک ٹیسٹ سٹرپ لگا ئی جاتی ہے اور اس پر خون کا قطرہ گرا کر مشین کے ذریعے گلوکوزکا لیول چیک کر لیا جاتاہے۔ آج کل ایک جدید طریقہ آیا ہے۔وہ یہ کہ ”سی جی ایم (Continuous Glucose Monitoring)“ ایک آلہ ہے، جس کی مدد سے گلوکوز کی مستقل مانیٹرنگ ممکن ہے۔ یہ آلہ جسم پر عام طورپہ کہنی سے اوپر بازو کی سطح پر چپکا دیا جاتا ہے۔یہ آلہ ایک باریک سے سینسر کی مدد سے گلوکوز کا لیول چیک کرتا ہےاور وائرلیس ٹیکنالوجی کے ذریعے ریزلٹ ایک میٹر یا موبائل وغیرہ پر شو کر دیتا ہے۔ ہر ایک منٹ میں یا چند منٹ بعد یہ گلوکوز کا لیول چیک کرتا رہتا ہے،اور بتاتا رہتا ہے کہ گلوکوز لیول اوپر کو جا رہا ہے یا نیچے کو آرہا ہےاور اگلے بیس منٹ یا آدھے گھنٹے بعد کی کیفیت کا اندازہ بھی بتا دیتا ہے۔یہ آلہ ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جن کو دن میں چھ سے آٹھ مرتبہ گلوکوز چیک کرنا پڑتا ہے۔اس میں الارم بھی سیٹ کر سکتے ہیں ، جو خون میں شوگر کے نہایت کم یا زیادہ ہو جانے پر مریض کو خبردار کرتا ہے۔ اس طرح ان مریضوں کی جان بچا ئی جا سکتی ہے ، جن کو سوتے ہوئے ہائپوگلائسیمیا (Hypoglycemia) ہو جائے ، کیونکہ یہ ایک خطرناک بات ہے جس سے مریض کی موت تک واقع ہو سکتی ہے۔ سی جی ایم کو دن میں دو مرتبہ گلوکوزمیٹر سے خون میں گلوکوز چیک کر کے برابر (Calibrate) کرنا ضروری ہے تاکہ بالکل صحیح نمبر معلوم ہو سکیں ، کیونکہ اس سے حاصل ہونے والا رزلٹ گلو کوز میٹر سے کم درجے کا ہوتا ہے ، البتہ بعض نئے سی جی ایم کو اس طرح برابر کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ جب یہ سینسر جسم پر لگا ہو تو جسم پر پانی بہاسکتے ہیں ، لیکن جسم کے جتنےحصے پر یہ سینسر لگا ہے اتنے حصے کی جلد تک پانی نہیں پہنچ سکتا ، کیونکہ یہ جسم کے ساتھ مضبوطی سے چپکا ہوتا ہے۔اس کو اتارنے میں کوئی حرج یا مشقت کا سامنا نہیں ہوتا یعنی بآسانی اسے اتارا جا سکتا ہے ، لیکن اترنے کے بعد یہ دوبارہ استعمال نہیں کیا جا سکتا۔اور اس کی قیمت بھی کافی زیادہ ہوتی ہے تقریبا بیس ہزار کے قریب اور عام طور پر اسے دس بارہ دن تک یا بعض کو چودہ دن تک نہیں اتاراجاتا۔ اس تفصیل کے بعد سوال یہ ہے کہ کیا اس سینسر کو استعمال کر سکتے ہیں ؟ اگر کر سکتے ہیں ، تو غسل فرض ہونے کی صورت میں کیا اسے اتارے بغیر غسل کا فرض ادا ہوجائے گا؟

321
322

پرائز بانڈز کے انعام سے قربانی وغیرہ نیک کام کرنا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ حکومت پاکستان کے جاری کردہ پرائز بانڈز جائز ہیں یا نہیں؟ اگر جائز ہیں تو قرعہ اندازی کے ذریعے نکلنے والی رقم سے حج، عمرہ، مسجد کی تعمیر یا قربانی وغیرہ نیک کام کیے جا سکتے ہیں یا نہیں؟

322
323

کیا تراویح کی جگہ قضائے عمری ادا کرسکتے ہیں

جواب: پر سنتِ مؤکدہ ہے جس کا بلاوجہ شرعی ترک جائز نہیں۔ اور فقہائے کرام کی تصریحات کے مطابق قضائے عمری کی ادائیگی کے لیے تراویح اور پنج وقتہ نمازکی سننِ مؤ...

323
324

مسجد کے قرآنِ پاک گھر لے جانا کیسا؟

جواب: پرعمل کرکے دوسری مساجد ومدارس پر تقسیم کرسکتے ہیں ۔ اس شہر کی حاجت سے زائد ہو تودوسرے شہر کو بھی بھیج سکتے ہیں ، مگر انہیں ہدیہ کرکے، ان کی قیمت مسجد ...

324
325

عمرے میں سعی کرنے سے پہلے حلق کروا لیا تو کیا حکم ہے ؟

جواب: پر حدودِ حرم کے اندرایک دم ادا کرنا لازم ہو چکا اور اب حکم یہ ہے کہ وہ سعی بھی کرے اور دم بھی ادا کرے ، مکمل عمرہ کرنا لازم نہیں اور اب سعی کے لیے...

325
326

رشتہ کے وقت لڑکی والوں کا پیسوں کی ڈیمانڈ کرنا کیسا؟

جواب: پر راضی تھا کہ وہ اس کو دراہم دے، آدمی نےدراہم دے دئے اور لڑکی سے نکاح کرلیا، تو شوہر کو دئے ہوئے دراہم واپس لینے کا اختیار ہے۔(البحر الرائق، جلد 3،...

326
327

قضا نماز جماعت کے ساتھ پڑھنا

جواب: پر قضا کااظہار نہ ہو۔ اب رہا یہ مسئلہ کہ آپ لوگوں نےتنہاقضا نماز پڑھنی شروع کی تھی کہ اس دوران ایک عالم صاحب نے اسی قضا نماز کی جماعت شروع کر...

327
328

قرض پر ضامن بننے کی اجرت لینا کیسا ؟

سوال: ايك شخص كو پیسوں کی ضرورت تھی ، لیکن اسے کہیں سے قرض مل نہیں رہا تھا؛ میرے ایک جاننےوالے سے بات ہوئی ہے ، تو وہ میری ضمانت پر قرض دے گا کہ اگر مقروض نے پیسے نہیں دیے تو پھر قرض خواہ کو میں رقم ادا کروں گا ۔ پوچھنا یہ ہے کہ اس قرض لینے والے شخص کی طرف سے ضمانت دوں گا تو کیا اس ضمانت دینے پر میں مقروض سے اجرت لے سکتا ہوں کہ میری ضمانت پر اسے قرض مل رہا ہے ، اس پر کچھ اجرت طے کر کے لوں، کیا ایسا کرنا شرعاً جائز ہے ؟سائل: سجاد علی (صدر ، کراچی )

328
329

آن لائن خریداری پر ملنے والے ڈسکاؤنٹ کوپن (Coupon) کی شرعی حیثیت اور متعلقہ مسائل

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ آج کل مختلف آن لائن پلیٹ فارمز (جیسے دراز Daraz، ٹیمو Temuوغیرہ)پر شاپنگ کرنے کی صورت میں مختلف اوقات میں مختلف اقسام کے ڈِسکاؤنٹ کوپنز (Coupons) ملتے ہیں ۔ کوپن کی ایک صورت یہ ہوتی ہے کہ آن لائن پلیٹ فارم کی طرف سے آفرہوتی ہے اگر آپ ہمارے پلیٹ فارم سے ایک مخصوص رقم تک کی خریداری کرتے ہیں، تو آپ کو ایک مقررہ رقم کا کوپن ملے گا ،جس سے آپ اگلی خریداری پر ڈسکاؤنٹ حاصل کرسکتے ہیں ، کوپن کی ایکسپائری ڈیٹ سے پہلے اگر تین دن کے اندر اندرہم سے دوبارہ کوئی خریداری کریں گے، تو اس کوپن پر لکھا ہوا کوڈ استعمال کرنے پر آپ کو اس خریداری پر ڈسکاؤنٹ مل جائے گا۔کوپن کی ایکسپائری ڈیٹ کبھی تین دن اور کبھی ایک ہفتہ بھی ہوتی ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ بعض اوقات یوں ہوتا ہے کہ میری فیملی میں سے کوئی فرد مجھے کہتا ہے کہ آپ مجھے فلاں چیز فلاں آن لائن پلیٹ فارم سے منگوادیں، میں قیمت دیکھ کر اسےبتا دیتا ہوں کہ یہ چیز اتنے یورو کی مل رہی ہے۔ مثال کے طور پر اس چیز کی قیمت 30 یورو ہے ،تو جب میں وہ چیز 30 یورو کی خریدتا ہوں، تو اس خریداری پر کمپنی 10 یورو کا کوپن دیتی ہے۔اس کوپن کو میں رکھ لیتا ہوں اور پھر جب اپنی کوئی چیز خریدتا ہوں ،تو اس کوپن سےاس چیز کی قیمت پر ڈسکاؤنٹ حاصل کرلیتا ہوں۔میرا سوال یہ ہے کہ آیا یہ کوپن جوکہ میری آئی ڈی پر دیا جاتا ہے، میرا اسے اپنے لیے استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں؟

329
330

امام دورانِ قراءت بھولے سے پچھلی آیات پڑھ لے تو نماز ہوجائے گی؟

جواب: پر سجدہ سہو واجب نہیں ہوگا کہ قرآن پاک کو ترتیب کے ساتھ پڑھنا واجباتِ نماز میں سے نہیں ہے، اور نمازی پر سجدہ سہو اس وقت واجب ہوتا ہے جب نمازی بھولے ...

330