
سوال: میرے پاس ایک ٹرک ہے، جسے کرائے پر دیا ہوا ہےا ور اس سے آمدنی آتی ہے، تو مجھے اس آمدنی کی زکوۃ دینی ہو گی یا پھر اس ٹرک کی مالیت پر زکوۃ فرض ہو گی؟
جواہرات پرزکاۃ لازم ہے یانہیں؟
سوال: کیا جواہرات پر زکوۃ بنتی ہے؟
صدقہ وخیرات نصاب کے برابرجمع ہوگیاتو زکوۃ کیاحکم ہے ؟
سوال: ایک بیو ہ ہے جس کی کوئی اولاد بھی نہیں اور نہ ہی کوئی ذریعہ آمدن ہے لوگوں کے صدقہ و خیرات پر ہی گزارا کرتی ہے اب اگر لوگ اسے صدقہ و خیرات دیں اور وہ 50 یا 60 ہزار اس کے پاس جمع ہو جائے تو کیااس پر زکوۃ فرض ہو گی ؟
نصاب سےکم سونا بیچ کرچاندی لی تو زکوۃ کا حکم
سوال: اگر کسی شخص کے پاس چھ(6)تولہ سونا ہو اور وہ چھ تولہ سونے کو بیچ کر چاندی لے،تو کیا اب اس پر زکوۃ فرض ہوگی؟
دو تولہ سونا ہو اور ایک لاکھ کسی کو قرض دیا ہو، تو زکوۃ کا حکم
جواب: پر اس قرض کی زکوۃ لازم ہوگی لہذا پوچھی گئی صورت میں قرض میں دیے گئے لاکھ روپے بھی نصاب میں شامل ہوں گے اور لاکھ روپے کو دو تولہ سونے کے ساتھ ملایا جائ...
سونا، چاندی اور پرائز بانڈ ہوں، ساتھ میں قرض بھی ہو تو زکوۃ کا حکم
سوال: میں سیلری پرسن ہوں، میرے پاس 6.3تولہ سونا،10تولہ چاندی،50ہزار مالیت کے پرائز بانڈ ہیں، ان کے علاوہ اور کوئی چیز موجود نہیں، مجھ پر قرض بھی ہے، کرائے کے مکان میں رہتا ہوں ، اس صورت حال کے مطابق مجھ پر زکوٰۃ لازم ہو گی یا نہیں؟
والدین، بیوی بچوں وغیرہ ( غیراللہ ) کی قسم کھانے کا حکم؟
سوال: آج کل کچھ لوگ کئی معاملات میں اس طرح کی قسم کھاتے ہیں کہ مجھے اپنے دودھ پیتے بچے کی قسم،اپنے فوت شدہ والدین کی قسم ،بیوی کی قسم ،شوہر کی قسم وغیرہ ۔اس طرح قسم کھانے کا حکم اور کفارہ کیا ہے؟اگر یوں کہا جائے کہ یہ غیر اللہ کی قسم ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے،تو اس بارے میں میرے چند سوالات ہیں: (1)قرآن پاک میں پارہ 30،سور ہ الشمس کی ابتدئی آیات﴿ وَ الشَّمْسِ وَ ضُحٰىہَا وَ الْقَمَرِ اِذَا تَلٰىہَا وَ النَّہَارِ اِذَا جَلّٰىہَا وَ الَّیۡلِ اِذَا یَغْشٰىہَا وَ السَّمَآءِ وَ مَا بَنٰىہَا وَ الْاَرْضِ وَ مَا طَحٰىہَا وَ نَفْسٍ وَّ مَا سَوّٰىہَا﴾میں اللہ تبارک و تعالی نے خود سورج، چاند،دن ،رات،آسمان ،زمین اور جان کی قسم ارشاد فرمائی ہےاوراس کے علاوہ بھی قرآنِ کریم میں مختلف مقامات پر مختلف چیزوں کی قسم کا ذکر موجود ہے۔تو یہاں غیرِ خدا کی قسم کیسے جائز ہوئی؟ (2)اگر کوئی شخص اپنی بیوی کی طلاق کو کسی کام پر معلق کرتا ہے،مثلاً اسے یوں کہتا ہے کہ’’اگر تو نے فلاں کام کیا،تو تجھے طلاق ‘‘تو اسے بھی قسم ہی سے تعبیر کیا جاتا ہے ،یعنی یوں کہا جاتا ہےکہ فلاں شخص نے طلاق کی قسم کھائی ہوئی ہے،حالانکہ طلاق کی قسم بھی غیرِ خدا ہی کی قسم ہے۔اگروالدین اور اولادوغیرہ کی قسم ناجائز ہے،تو پھرطلاق کی قسم کے بارے میں کیا جواب ہوگا؟
زپ والے موزوں پر مسح کا حکم۔۔غلطی کی درستگی
سوال: آج کل چمڑے کے جو موزے آتے ہیں، اکثر میں موزہ پہننے، اتارنے کے لیے سائیڈ پر زِپ لگی ہوتی ہے، اگر اس زِپ والے حصے پر پانی پڑجائے،توفوراً موزے میں داخل ہوجاتا ہے۔پوچھنا یہ ہے کہ کیا ایسے موزے پر مسح کرنا، جائز ہے یا نہیں؟اور یہ رائج بھی کافی ہے، اکثر لوگوں نے ایسا ہی موزہ پہنا ہوتا ہے۔ نوٹ:موزہ پر جو زِپ ہوتی ہے،اس کا اکثر حصہ اگرچہ پنڈلی پر ہوتا ہے،مگر تقریباً دو انگل کے برابر حصہ قدم کے جس حصہ کا دھونا فرض ہے ،اس پر بھی ہوتا ہے۔
روزے کے کفارے کی رقم مدرسے میں دینا
جواب: پر روزہ توڑنے کے سبب شرعا کفارہ لازم ہوا تو وہ ایک روزہ توڑنے کے بدلے مسلسل بلاناغہ ساٹھ روزے رکھے،درمیان میں ایک دن بھی روزہ چھوڑ دیا تو از سر نو س...