کیا نابالغ پر زکوۃ فرض ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
نابالغ کے مال پر زکوۃ لازم ہے یا نہیں؟
دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
سوال
نابالغ کی ملکیت میں اگر نصاب کے برابر سونا یا رقم ہو تو سال پورا ہونے کے بعد اس کی بھی زکوۃ نکالنی ہوگی یا نہیں؟
جواب
زکوة کے واجب ہونے کے لیے بالغ ہونا شرط ہے، نابالغ اگر صاحب نصاب ہو تب بھی نابالغ ہونے کی وجہ سے اُس پر زکوۃ فرض نہیں ہوگی، اور نہ ہی اس کے ولی (سرپرست) پر اس کی طرف سے زکوۃ کی ادائیگی واجب ہوگی۔
چنانچہ بہارِ شریعت میں ہے: نابالغ پر زکوۃ واجب نہیں۔ (بہار شریعت، جلد 01، صفحہ 875، مکتبۃ المدینہ، کراچی)
وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب: مولانا محمد سجاد عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: WAT-2345
تاریخ اجراء: 22 جمادی الاول 1445 ھ/07 دسمبر2023 ء