logo logo
AI Search

واجب الادا مہر نصابِ زکوٰۃ میں شمار ہوگا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

کیا واجب الادا مہر نصابِ زکوٰۃ میں شمار ہوگا؟

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے پا س اتنی رقم ہے کہ میں صاحب نصاب ہو جاتا ہوں لیکن میں نے اپنی زوجہ کا پچاس ہزار روپے حق مہر غیر معجل دینا ہے اور اگر اس رقم کو نصاب سے تفریق کیا جائے تو میں صاحب نصاب نہیں رہتا۔ اس صورت میں مجھ پر زکوٰۃ لازم ہوگی یا نہیں؟

جواب

پوچھی گئی صورت میں نصاب سے حق مہر کو منہا نہیں کیا جائے گا۔ لہٰذا آپ اس پچاس ہزار کو بھی نصاب میں شامل کریں گے۔ شامل کرنے کی صورت میں چونکہ آپ صاحب نصاب بن جاتے ہیں، اس لیے آپ پر زکوٰۃ لازم ہے۔ (البحر الرائق، 2/ 357 - فتاوی ہندیہ، 1 / 173- فتاوی رضویہ، 10 / 143 - بہار شریعت، 1/ 879)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مفتی ابو محمد علی اصغر عطّاری مدنی

تاریخ اجراء: ماہنامہ فیضان مدینہ جنوری 2025ء