
جانور کا ایک خصیہ نہ ہوتو کیا قربانی جائز ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ قربانی کے جانور کے خصیتین میں سے ایک نہ ہوتو اس صورت میں اس کی قربانی ہوجائے گی یا نہیں ؟ سائل:ضمیر الدین (اسلام آباد ، حیدر آباد)
جانور کا خون جسم پر لگا کر علاج کرنا کیسا؟
سوال: ایک روحانی عامل ہیں وہ اپنے مریضوں کا علاج اس طرح کرتے ہیں کہ جس کا علاج کرناہوتاہے، اس کے گھر جاکر ایک مرغ ذبح کرکے صدقہ کرتے ہیں، اس مرغ کو جب ذبح کیا جاتا ہے، تو ذبح کرنے سے بہنے والے خون میں سے کچھ خون ایک پانی کے ٹب میں ڈال دیاجاتاہے اور سب اہلِ خانہ کو یا سرپرستوں کو یاصرف مریض کو اس خون والے پانی سے نہانے کاکہاجاتاہےاور بعض اوقات جسم کے کسی حصے پر بھی یہ خون لگایا جاتا ہے،ان عامل کے مطابق اس طرح عمل کرنے سے بہت سارے نیگیٹواثرات اس گھر اور اس کے رہنے والوں سے ختم ہوجاتے ہیں۔تو اب پوچھنا یہ ہے کہ اس طریقے کے مطابق علاج کرواناکیساہے؟
نماز جنازہ کے لیے کتنے افراد ہونا ضروری ہے؟
سوال: کیا فقط تین بندوں کے ساتھ بھی نمازِ جنازہ ادا کی جاسکتی ہے؟ یا پھر سات افراد کا ہونا ضروری ہے؟
کیا مسجد یا گھر میں یا محمد لکھنا جائز ہے؟
سوال: گھروں اور مساجد وغیرہ عمارات کی دیواروں پر ’’یا محمد‘‘ لکھا ہوتا ہے ،کیا یہ شرعاً درست ہے ؟ اور اگر پہلے سے کسی پینٹ سے لکھا ہو یا تختی وغیرہ لگی ہو ،تو اب اس کا کیا کیا جائے؟
تین طلاق کے بعد کیے جانے والے نکاح کی عدت کہاں گزارے؟
سوال: تین طلاق کی عدت کے بعد دوسرے شوہر سے نکاح و حلالہ اور پھر اس سے طلاق کی عدت اس دوسرے شوہر ہی کے گھر میں گزارنی ہو گی؟ یا اپنے میکے یا کسی اور جگہ بھی عدت گزار سکتی ہے ؟
قربانی کے جانور کا سینگ ٹوٹنا کب عیب شمار ہوتا ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ میں کہ ایک جانور خریدنے کا ارادہ ہے ، مگر اس کا سینگ ٹوٹا ہوا ہے۔ اس کے مالک سے پوچھا ، تو اس نے بتایا کہ ایک سینگ ٹوٹ گیا تھا ، دوسرے کو بھی ہم نے شروع سے ہی نکال دیا تھا ، تو کیا ایسے جانور کی قربانی ہوسکتی ہے ، جبکہ جانور کے سر پر کچھ بھی محسوس نہیں ہوتا اور نہ ہی سر پر اب کسی طرح کا کوئی زخم ہے ۔ راہنمائی فرمائیں؟
انسانی بالوں کی خرید و فروخت کا حکم
سوال: آج کل بعض علاقوں میں گلی محلے میں بال خریدنے والے آتے ہیں۔ مردانہ اور بالخصوص ” جَڑ “ والے زنانہ بالوں کو آٹھ ہزار روپے کلو تک خریدتے ہیں۔ لوگ اُنہیں اپنی گھر کی خواتین اور مَردوں کے بال بیچتے ہیں، جو عموماً ایک پاؤ یا چھٹانک (ایک کلو کا سولہواں حصہ)بھی نہیں ہوتے۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا اِس طرح بالوں کو بیچنا اور اُن کا خریدنا، جائز ہے؟
مستحق افراد کو کھانا کھلانے سے صدقہ فطر ادا ہوجائے گا؟
جواب: گھر بلا کر کھانا پکا کر بطریقِ دعوت کھلادیا ،تو ہر گز زکوٰۃ ادا نہ ہوگی کہ یہ صورت اباحت ہے نہ کہ تملیک یعنی مَدْعُو اس طعام کو ملکِ داعی پر کھاتا ہے...
غیر مسلم کے ہوٹل میں حرام چیزیں کِھلانے کی نوکری کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ زید اٹلی میں کفار کے ایک ریسٹورنٹ میں نوکری کرتا ہے، اس کے ذمے فوڈ ڈیلیوری کا کام ہے، اس ریسٹورنٹ میں حلال و حرام ہر طرح کا گوشت پکایا جاتا ہے اور جن کو ڈیلیور کرنا ہوتا ہے ان میں مسلمان بھی ہوتے ہیں اور کفار بھی۔ زید کا کام صرف وہاں سے پیک شدہ ڈبہ اٹھا کر مطلوبہ گھر تک پہنچانا ہوتا ہے ۔ اسے کبھی تو معلوم ہوتا ہے کہ اس پیک میں شراب یا حرام گوشت پر مشتمل کوئی چیز ہے ، لیکن اکثر یہ بھی معلوم نہیں ہوتا ہے کہ اس میں کیا ہے، تو کیا زید کے لیے یہ نوکری کرنا ، جائز ہے؟